ہوم بلاگ صفحہ 9338

تجارتی خسارہ 105 فیصد سے تجاوز کرگیا

0

اسلام آباد : مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 105فیصد سے تجاوز کرگیا، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 117.22فیصد اضافے سے 3.88ارب ڈالر رہا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے پہلے 4 ماہ کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمارجاری کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ برآمدات 24.71 فیصد اضافے سے 9 ارب 44 کروڑڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال 7 ارب 57کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ درآمدات 65.15فیصد اضافے سے 25ارب 6کروڑڈالررہیں جبکہ گزشتہ سال 15 ارب 17کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق تجارتی خسارہ 15 ارب 61کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 117.22فیصد اضافے سے 3.88ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 24.71فیصداضافہ ہوا ، اکتوبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2ارب 44کروڑڈالرتھا جبکہ اکتوبر 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب10 کروڑ ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ستمبرکے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 62.83 فیصد اضافہ ہوا ،اکتوبر2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 33کروڑڈالرز تھا جبکہ اکتوبر2020 میں درآمدات کا حجم 3 ارب 89کروڑ ڈالر زتھا۔

سعودی عرب سے اچھی خبر!

0

ریاض: سعودی عرب میں عالمی کورونا وبا پر کنٹرول برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کم کیسز رپورٹ ہوئے، مرحلہ وار یومیہ کیسز گھٹ رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے صرف 45 کیسز ریکارڈ پر آئے اور دو مریضوں کی اموات ہوئیں، وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 711 ہوگئی۔

سعودی عرب میں اب تک 8798 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اڑتالیس مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے، وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 653 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 59 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت صحت تقریباً افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کرچکی ہے جبکہ مرحلہ وار دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نوشین شاہ نے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

0

معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں اپنے ایک پرانے ٹویٹ پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نوشین شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

نوشین شاہ نے بتایا کہ کبھی کبھار وہ غصے میں آ کر ایسا ردعمل دے دیتی ہیں جس پر بعد میں انہیں پچھتاوا ہوتا ہے۔

وسیم بادامی نے نوشین کے ایک ٹویٹ کا حوالہ دیا جس میں نوشین نے نامناسب زبان استعمال کی تھی، نوشین نے اس پر وضاحت کی کہ اس وقت ایک خاتون کا کمنٹ پڑھ کر وہ بہت غصے میں آگئی تھیں اور بے اختیار انہوں نے ایسی زبان استعمال کی۔

نوشین نے کہا کہ وہ اس ٹویٹ میں استعمال کی گئی زبان پر شرمندہ ہیں اور اس پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہیں۔

اپنے شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق نوشین نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا ڈرامہ شوٹ کروا دیا اور وہ آن ایئر بھی ہوگیا، ایک دن وہ ڈائننگ ٹیبل پر گھر والوں کے ساتھ کھانا کھا رہی تھیں جب ٹی وی پر ان کا ڈرامہ چلنا شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر دیکھ کر ان کی والدہ سخت غصے میں آگئیں اور میز پر موجود ہر چیز بشمول چھری، کانٹا، چمچ کا ان پر استعمال کیا اور انہیں مارا۔

نوشین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اب ان کے والدین کو ان پر فخر ہوگا۔

نیب ترمیمی آرڈیننس: آصف زرداری نے مزید ریفرنسزمیں بریت کی درخواست دائر کردی

0

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت مزید ریفرنسزمیں بریت کی درخواست دائر کردی ،ریفرنسز میں پارک لین، میگا منی لانڈرنگ، ٹھٹھہ واٹرسپلائی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری کی مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی ، آصف زرداری نےدوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر درخواست دائر کی۔

درخواست میں پارک لین، میگا منی لاندرنگ ریفرنس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، نیب نے مؤقف میں کہا کہ تیسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کاگزٹ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، جس پر جج کا کہنا تھا کہ نئےآرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن نہ ہونے سے کام متاثر ہورہا ہے۔

خیال رہے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری بریت کی درخواست دائر کر چکے ہیں ، نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں اسلام آبادہائی کورٹ نےحکم امتناع دےرکھا ہے ، آصف زرداری نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ، عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر نیب سے 18 نومبر تک جواب طلب کیا ہے۔

عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کیلئے وزیراعظم عمران خان متحرک

0

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج مسلم ممالک کےسفیروں سے ملاقات کریں گے ، جس میں اسلامو فوبیا کیخلاف یکساں مؤقف اپنانے پر زور دیں گے۔

تفصیلات کے مطابنق عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کیلئے وزیر اعظم متحرک ہیں ، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان آج پاکستان میں تعینات مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم اسلامو فوبیا کیخلاف یکساں مؤقف اپنانے پر زور دیں گے اور رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کی افادیت پر بات کریں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے تمام مذاہب کےافرادکی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، اوآئی سی عالمی سطح پرآگاہی پھیلانے میں کردار ادا کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مغربی دنیاکو بتاناچاہتےہیں حضورﷺہمارےدلوں میں رہتےہیں، ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔

سعودی شہر میں بڑا ایکشن!

0

ریاض: سعودی شہر طائف میں میونسپلٹی نے صحت وسلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ریستورانوں، دکانوں اور کیفے کے خلاف ایکشن لیا اور جرمانے عائد کیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صحت کے اصول اور دیگر ضابطوں کی خلاف ورزی پر 339 خلاف ورزیاں پکڑیں۔ کیفے، ریستوران اور دیگر شاپس کے خلاف کارروائی کی۔

میونسپلٹی نے بتایا کہ تفتیشی اہلکاروں نے شہر بھر میں واقع دکانوں، ریستورانوں اور کیفے شاپس کے علاوہ باربر شاپس کے بھی تفتیشی دورے کیے۔

یہ بھی کہا گیا تفتیشی دورے کے دوران ایسے کارکن بھی گرفتار کیے گئے جن کے پاس میڈیکل کارڈ نہیں تھا۔

طائف میونسپلٹی کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی اہلکاروں نے سنگین نوعیت کی خلاف ورزی پر 5 دکانوں کو سیل کیا گیا اور بعض دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

جبکہ معمولی نوعیت کی خلاف ورزی پر صرف توجہ دلانے پر اکتفا کیا گیا۔

ننھی ماہم کے قاتل پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

0
فیصل آباد باپ

کراچی : ماڈل ٹرائل کورٹ نے کورنگی میں چھ سالہ ماہم زیادتی اور قتل کیس کے ملزم پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی، ملزم پر فرد جرم 17 نومبر کو عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی میں کورنگی میں چھ سالہ ماہم کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی ، ملزم ذاکر کے والد عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزم کے والد کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے ملزم کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کردی اور سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے کہا ملزم ذاکر عرف انڈولہ کے خلاف فرد جرم 17 نومبر کو عائد کی جائے گی۔

خیال رہے پولیس کے مطابق واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاون تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، گرفتار ملزم ذاکر عرف انڈولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا، فوری سماعت کیلئے سیشن عدالت نے کیس ماڈل ٹرائل کورٹ منقتل کیا تھا۔

یاد رہے جولائی میں کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے لاپتہ چھ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ، جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔

ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی تھی۔

معروف لوک گلوکارہ ریشماں کی برسی جنھیں بلبلِ‌ صحرا بھی کہا جاتا ہے

0

ریشماں کی آواز نہایت درد انگیز اور پُر سوز تھی۔ انھیں بلبلِ صحرا بھی کہا گیا۔ آج پاکستان کی اس مشہور لوک گلوکارہ کی برسی ہے۔ ریشماں 2013ء میں اپنے مداحوں سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئی تھیں۔

وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ انھیں گلے کے سرطان کا مرض لاحق تھا۔ ریشماں کی پیدائش کا سال 1947ء تھا۔ وہ راجستھان کے علاقے بیکانیر سے تعلق رکھتی تھیں۔

برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے کراچی منتقل ہو گیا۔ ریشماں نے کم عمری میں صوفیانہ کلام گانا شروع کردیا تھا۔ مشہور ہے کہ بارہ برس کی ایک بچّی کو ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر سلیم گیلانی نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر سنا اور اسے ریڈیو پر گانے کا موقع دیا۔ یوں ریشماں پاکستان بھر میں لوک گلوکارہ کے طور پر متعارف ہوئیں اور بعد کے برسوں میں مقبولیت حاصل کی۔

”چار دناں دا پیار او ربّا، بڑی لمبی جدائی“ وہ گیت ہے جس نے ریشماں کو ملک ہی نہیں سرحد پار بھی شہرت اور پہچان دی۔

ریشماں نے گائیکی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔ 1960ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کی بنیاد رکھی گئی تو ریشماں نے ٹی وی کے لیے گانا شروع کر دیا۔ انھوں نے پاکستانی فلموں کے لیے بھی متعدد گیت گائے۔ ان کی مقبولیت سرحد پار بھی پہنچی اور معروف بھارتی ہدایت کار سبھاش گھئی نے اپنی فلم کے لیے ان کی آواز میں‌ گانا ریکارڈ کروایا۔ یوں ریشماں نے فلم ’ہیرو‘ کا گانا ’لمبی جدائی‘ گایا جو آج بھی پاک و ہند میں مقبول ہے اور نہایت ذوق و شوق سے سنا جاتا ہے۔

ریشماں کے کچھ دیگر مقبول گیتوں میں ’سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کُوک ماہیا مینوں یاد آؤندا‘، ’وے میں چوری چوری‘، ’دما دم مست قلندر‘، ’انکھیاں نوں رین دے انکھیاں دے کول کول‘ اور ’ہائے ربا نیئوں لگدا دِل میرا‘ شامل ہیں۔

اس لوک گلوکارہ کو ستارۂ امیتاز اور لیجنڈز آف پاکستان کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

کیریئر پلاننگ کیا ہے؟ کیسے کی جائے؟

0
کیریئر

کیریئر پلاننگ زندگی میں کامیاب ہونے کا سب سے اہم مرحلہ ہے یہ ایک ایسا نقشہ ہے جو ان افراد کو آسانی فراہم کرتا ہے جنہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہو اور مستقبل کے حوالے سے اپنے اہداف تک پہنچنے کے لئے بے چین ہوں۔

اپنی زندگی کامیابی کے ساتھ گزارنے کے لیے کسی پیشے کا انتخاب کرنا کیریئر کہلاتا ہے، اپنے لیے اچھا کیریئر منتخب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان ایسا ذریعہ معاش اختیار کرے جو اس کی صحت، صلاحیتوں اور رجحان کے مطابق ہو تاکہ وہ اس خاص پیشے میں زیادہ ترقی کرسکے اور کام کرنے سے اسے اکتاہٹ یا تھکن محسوس نہ ہو بلکہ تسکین، اطمینان اور مسرت حاصل ہو۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کیریئر کونسلر یوسف الماس نے ناظرین خصوصاً نوجوانوں کو ان کے بہترین مستقبل کیلئے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی نوجوان کی زندگی تین مواقع ایسے آتے ہیں جہاں اسے مشوروں اور رہنمائی کی شدید ضرورت ہوتی ہے، جس پر عمل کرکے وہ آنے والی زندگی کیلئے اپنے اہداف مقرر کرسکتا ہے۔

یوسف الماس نے بتایا کہ جب بچہ آٹھویں کلاس پاس کرکے نویں میں جاتا ہے تو یہ پہلا مرحلہ ہے کہ جب اس کی بہترین انداز میں کاؤنسلنگ کی جائے اور اسے غیر نصابی سرگرمیوں کی جانب بھی راغب کیا جائے۔

اس کے بعد میٹرک پاس کرنے کے بعد کالج میں داخلے کے وقت دوسرا مرحلہ آتا ہے کہ جس میں اسے پھر آپ کی رہنمائی درکار ہے کہ اسے کاؤنسلنگ کی جائے۔

تیسرا مرحلہ جب آتا ہے جب وہ کالج سے نکل کر یونیورسٹی کیلئے قدم بڑھاتا ہے، وہاں بھی اسے ایک اچھے اور تجربہ کار شفیق اور مہربان اساتذہ اور سینئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہر شخص کو کوئی ایک یا چند کام آسان لگتے ہیں وہ انہیں دوسروں کے مقابلے میں جلد سیکھ جاتا ہے، ان کے تکنیکی پہلوﺅں کو فوری طور پر سمجھ لیتا ہے۔ دوسرے افراد کے مقابلے میں اسے یہ برتری اس لیے حاصل ہوتی ہے کہ اس کا رجحان اس خاص کام یاشعبے کی طرف ہوتا ہے۔

بعض نوجوانوں کو الیکٹرونکس کے آلات سے اس قدر دلچسپی ہوتی ہے کہ اس کے اسرار و رموز سے خود بہ خود واقف ہوجاتے ہیں۔ پیشے کے انتخاب میں اپنے رجحان کو لازماً مدِنظر رکھنا چاہیے اور اس کے مطابق اپنی ترجیحات میں سے کیریئر کا انتخاب کرنا چاہیے۔

کراچی : ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری

0

کراچی : سول ایوی ایشن انتظامیہ نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ملازمین کو دفاتر اور گھروں میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن انتظامیہ نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ چند دنوں سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے، سی اے اے ملازمین دفاتر اور گھروں میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ شعبہ ،رہائشی کالونیز،دفاتر میں ڈینگی بچاؤکااسپرےکریں، سی اے اے کےمتعددملازمین گزشتہ دنوں میں ڈینگی کاشکار تھے۔

جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے ملازمین میں ڈینگی بچاؤمہم بھی چلائی جائے، تمام ملازمین مچھر دانیوں کا استعمال کریں۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے ڈینگی کے کیسزکے اعداد وشمار جاری کردیے، جس میں کہا ہے کہ ضلع وسطی میں ڈینگی کے11کیسز ، غربی میں 2کیسز ،کورنگی میں 9کیسزسامنے آئے۔

اسی طرح ضلع شرقی میں 6،جنوبی میں 9کیسز ، ضلع ملیر میں اب تک 03 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ حیدرآباد میں22 ،مٹیاری ،گھوٹکی سے ڈینگی کا1،1کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ یکم نومبر تک مجموعی طور پر 67 کیسز رپورٹ ہوئے۔