ہوم بلاگ صفحہ 9459

بیرونی دباؤ مسترد، رجب طیب اردوان کا فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان

0

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس کے ساتھ دفاعی معاہدے جاری رکھنے اور مزید میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا اعلان کردیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے اتوار کے روز امریکی اعتراض اور دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے روس سے مزید میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا اعلان کیا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’ترکی اپنے دفاعی نظام سے متعلق فیصلے کرنے کا خود مختار ہے اور ہم اس حوالے سے کسی کے بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یہ پیش کش نہیں کی گئی کہ امریکی ساختہ پیٹر یاٹ میزائل خرید لیں، ہم نے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ کر کے 1.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کی مگر اُس کے باوجود ایف 35 جنگی طیارے فراہم نہیں کیے گیے‘۔

مزید پڑھیں: ترکی نے پاکستانیوں کیلیے بڑی شرط ختم کر دی

واضح رہے کہ ترکی نے پانچ سال قبل روس سے جدید ترین میزائل سسٹم خریدنے کے لیے اربوں ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد 2020 میں امریکی صدر نے معاہدے سے دستبردار نہ ہونے پر ترکی پر تجارتی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

علاوہ ازیں امریکا نے ترکی کو ایف 35 پروگرما سے بھی علیحدہ کیا اور محکمہ دفاع کے بعض افسران پر پابندیاں عائد کیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کا تیار کردہ ایس 400 میزائل سسٹم امریکا کے جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسی وجہ سے امریکا کو اس معاہدے پر تحفظات ہیں۔

دنیا کا پہلا جینیاتی تبدیل شدہ ٹماٹر، قیمت ہزاروں میں

0

جاپان نے ٹماٹر کے جینوم میں بنیادی تبدیلیاں کرکے اسے مزید بہتر بنایا ہے، اس ٹماٹر کو ’سیسیلیئن رف ہائی گیبا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

جاپان کی یونیورسٹی آف سکوبا میں کی گئی تحقیق میں ٹماٹر کی جینیاتی تدوین (ایڈٹنگ) کی گئی ہے اور کوئی نیا جین نہیں ڈالا گیا بلکہ جینیاتی تبدیلی سے ان عوامل کو روکا گیا ہے جو گیبا کی افزائش میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، اس کے بعد کئی مراحل سے گزرنے کے بعد ٹماٹر میں گیبا کی افزائش تیزی سے بڑھنا شروع ہوئی۔

واضح رہے کہ ٹماٹر میں گیما امائنو بیٹرک ایسڈ (گیبا) کی مقدار عام ٹماٹر سے پانچ گنا زائد ہے۔ اس کے علاوہ دیگر اقسام کے امائنو ایسڈز کو بھی بڑھا گیا ہے جو بالخصوص بلڈ پریشر کم کرتے ہیں۔ اس کے بیج سانا ٹیک نامی اسٹارٹ اپ نے بنایا ہے جسے یونیورسٹی آف سکوبا میں تشکیل دیا گیا ہے۔ فی الحال اس کی آن لائن فروخت شروع کی گئی ہے۔

اس کی تحقیق میں ٹماٹر کی جینیاتی تدوین (ایڈٹنگ) کی گئی ہے اور کوئی نیا جین نہیں ڈالا گیا بلکہ جینیاتی تبدیلی سے ان عوامل کو روکا گیا ہے جو گیبا کی افزائش میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ اس کے بعد کئی مراحل سے گزرنے کے بعد ٹماٹر میں گیبا کی افزائش تیزی سے بڑھنا شروع ہوئی۔

جامعہ سکوبا کے ماہرین نے کہا ہے کہ انہوں نے کرسپر سی اے ایس نائن کی مشہور جینیاتی ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، تاہم کئی مراحل سے گزرنے کے بعد اسے کمرشل پیمانے پر تیار اور فروخت کرنے کی اجازت ملی، اس کے بعد کسانوں نے اس کی باقاعدہ کاشت شروع کردی ہے۔

سانا ٹیک اسٹارٹ اپ کے سربراہ شمپائی تاکے شیٹا نے کہا کہ پہلے صارف اس ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر نہیں سمجھ پائے تاہم کاشتکاری کے مراحل اور دیگر رضاکاروں نے اسے تسلی بخش قراردیا ہے، اب جاپان کے محکمہ صحت نے اس کی باقاعدہ فروخت کی اجازت دیدی ہے۔

چونکہ اس میں کوئی بیرونی جین نہیں ملایا گیا ہے یعنی یہ ٹرانس جینک سبزی نہیں بلکہ اس میں جین بدل کر گیبا کی پیداوار بڑھائی گئی ہے۔ لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور ایک کلوگرام ٹماٹر کی قیمت 68 ڈالر یعنی 11 ہزار روپے کے برابر ہے۔

’معجزاتی گھر‘ محفوظ، سارا علاقہ جل کر راکھ، ویڈیو دیکھیں

0

میڈریڈ: اسپین کے علاقے لا پالما میں ایک ایسا گھر سے جسے ’معجزاتی‘ قرار دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے علاقے لا پالمان کے جزیرے میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوا نکلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث کئی مکانات اور املاک تباہ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں تقریبا 200 گھر جل کر خاکستر ہوئے جبکہ 6 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا گیا۔

اس علاقے میں ایک ایسا ’معجزاتی گھر‘ بھی ہے ، جس کو کھولتا ہوا لاوا بھی نقصان نہیں پہنچا سکا، یہ گھر آگ اور درجہ حرارت کی شدت کے باوجود بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی جگہ پر قائم ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے آتش فشاں پھٹنے کے پیش نظر آبادی کو پندرہ روز پہلے سے خالی کروانا شروع کردیا تھا، پہاڑ پھٹنے اور لاوا نکلنے کے دوران دور دور تک آسمان پر گہرے سیاہ بادل دکھائی دے رہے ہیں۔

پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کرگئے

0

راولپنڈی: پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے، ان کا انتقال آج کوئٹہ سی ایم ایچ اسپتال میں ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل(ر) سلطان محمد کا انتقال ایک سو تین سال کی عمر میں ہوا، لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمدخان مینگل پاک فوج سے وابستہ معمرترین افسرتھے، مرحوم بہترین کھلاڑی، بہترین سپاہی اور مختلف کھلیوں میں ریکارڈ ہولڈرتھے۔

لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد بلوچستان کےعلاقےنوشکی سےتعلق رکھتےتھے، لیفٹیننٹ کرنل سلطان نے1941میں برٹش انڈین آرمی میں شمولیت اختیارکی، آپ نے1942میں پانچویں بلوچ(جیکب رجمنٹ)میں کمیشن حاصل کیا،بعد ازاں فرنٹیئرفورس میں شمولیت اختیارکی،انفنٹری اسکول کوئٹہ میں انسٹرکٹررہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرحوم نے ملک کےتمام قدرتی گزرگاہوں میں مہمات سر کیں، آپ نےپیدل، کوہ پیمائی، کشتی رانی کےذریعہ مہمات سرکیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپ جیکب رائفلز، ٹوایف ایف گائیڈز، ستلج رینجرز،نادرن اسکاوٹس گلگت کےکمانڈنٹ رہے، آپ1967میں پاک فوج سےلیفٹیننٹ کرنل کےعہدےسےریٹائرڈہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم افتخار نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔

سڑک پر تڑپتی مچھلیاں دیکھ کر سب حیران، ویڈیو دیکھیں

0

بنکاک: تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں سڑک پر ایک ایک فٹ لمبی تڑپتی ہوئی مچھلیاں‌ دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

تھائی لینڈ کے شہر میں گزشتہ دنوں طوفانی بارشیں ہوئیں، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی اور بارش کا پانی سیلابی ریلے کی صورت میں رہائشی آبادی میں داخل ہوا۔

بارشوں سے جہاں دیگر شہر متاثر ہوئیں وہاں پتایا بھی تھا، جہاں ڈیم بھرنے کے بعد گلی محلے اور سڑکوں پر چار فٹ تک پانی بھر گیا تھا۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے آبادی والے علاقے میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ اس پانی کا بہاؤ اس قدر تیز تھا کہ عوام نے احتیاطاً نقل و حرکت بند کردی تھی۔

اب چوبیس گھنٹے بعد جب پانی کی نکاسی ہوئی تو پتایا کی سڑک پر شہریوں نے ایک ایک فٹ لمبی زندہ مچھلیاں تڑپتے ہوئے دیکھیں۔ ان مچھلیوں کو دیکھ کر کچھ شہری گھروں سے برتن لائے اور انہیں پکڑ کر لے گئے۔

سرکاری حکام کے مطابق سمندری اور دریائی پانی کے ساتھ یہ مچھلیاں بھی آبادی میں داخل ہوئیں۔

سینٹرل پنجاب نے دفاعی چیمپئن خیبر پختونخواہ کو شکست دے دی

0

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے خیبر پختون خواہ کو 43 رنز ‏سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 172 رنز کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن کی پوری ٹیم ‏‏128 رنز پر ہمت ہار گئی۔

خیبر پختون خواہ کی ایونٹ میں یہ پہلی شکست تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کے پی کی ٹیم نیشنل ٹی ٹونٹی ‏میں آل آؤٹ ہوئی۔

‏26 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر حسین طلعت کو پلیئر آف دی میچ کا ‏ایوارڈ دیا گیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونخوا کی ٹیم اننگز کے آغاز ہی مشکلات کا شکار رہی. کے پی کی ابتدائی ‏چار وکٹیں محض 19 رنز پر گر گئیں. کپتان محمد رضوان 6، اسرار اللہ 7 جبکہ عادل امین اور مصدق احمد کھاتہ ‏کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

ایسے میں صاحبزادہ فرحان نے پہلے افتخار احمد اور پھر محمد وسیم کے ہمراہ پانچویں اور چھٹی وکٹ کے لیے ‏بالترتیب 49 اور 45 رنز کی شراکت قائم کرکے خیبر پختون خواہ کو امید ضرور دلائی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ‏ہمکنار نہ کرسکے۔

صاحبزادہ فرحان اور محمد وسیم جونیئر نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلی. افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔

سینٹرل پنجاب کے وہاب ریاض نے 21 رنز کے عوض تین جبکہ حسن علی وہاب ریاض، احسان عادل، قاسم اکرم اور ‏فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان ‏پر 171 رنز بنائے. سینٹرل پنجاب کے اسٹار بیٹر اور کپتان بابر اعظم شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں دو چوکے ‏لگانے کے باوجود جلد پویلین واپس لوٹ گئے. انہوں نے 16 رنز بنائے۔

تاہم پہلے احمد شہزاد اور پھر حسین طلعت نے لمبی اننگز کھیل کر ان کی کمی محسوس نہ ہونے دی. احمد شہزاد ‏نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 40 رنز کی اننگز کھیلی. انہوں نے بابر اعظم اور محمد اخلاق کے ہمراہ ‏بالترتیب 42 اور 40 رنز کی شراکت قائم کی. محمد اخلاق نے 24 رنز بنائے۔ ‏

حسین طلعت نے 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی. ‏انہوں نے شعیب ملک کے ہمراہ 75 رنز کی شراکت قائم کی. شعیب ملک 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ اسرار اللہ، آصف آفریدی، محمد وسیم اور ارشد اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل ‏کی۔

ترکی کے فائرفائٹر کی حاضر دماغی، بلی کے بچے کی دھڑکن بحال

0

ترکی کے  رحم دل فائر فائٹر نے خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بلی کے بچے کو ہنگامی طبی امداد دے کر اُس کی سانسیں بحال کردیں۔

ٹی آر ٹی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے مطابق واقعہ ترکی کے علاقے کوچائیلی میں پیش آیا، جہاں فائر فائٹر نے سی پی آر فراہم کر  کے بلی کے بچے کی سانسیں بحال کیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کا بچہ زمین پر آنکھیں کھول کر آدھ موا ہوا پڑا تھا، جسے فائر فائٹر نے گود میں اٹھایا اور پھر اسے زمین کر لیٹا کر ویسے ہی سینہ دبایا جیسے انسانوں کی سانس بحال کرنے کے لیے دبایا جاتا ہے۔

بعد ازاں اُس نے بلی کے بچے کے منہ پر پانی ڈالا، جس پر وہ اٹھ کر کھڑا ہوا اور پھر فائر فائٹر نے اُسے زبردستی پانی پلایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بلی کا بچہ دو عمارتوں کے درمیان پھنس گیا تھا، جس کے بعد خوف کی وجہ سے اُس کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ طب کی زبان میں (سکتہ قلبی) حرکت دل کے بند ہونے پر دل کی دھڑکن اور سانس کو بحال کرنے کے ہنگامی طبی طریقہ کار کو سی پی آر کہا جاتا ہے۔

عام طور پر یہ طریقہ اُس وقت آزمایا جاتا ہے جب حادثے یا ہارٹ اٹیک کے شکار کسی شخص کی سانس رک جائے، متاثرہ شخص کا سینہ دبا کر اُس کے دل کی دھڑکن اور پیٹ دبا کر سانس کو بحال کیا جاتا ہے۔

ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ: این سی او سی کا بڑا فیصلہ

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے ہوائی اڈوں پر ریپڈپی سی آر لیبارٹریز کی کوالٹی جانچنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

این آئی ایچ یواےای جانے والے مسافروں کیلئے قائم لیبارٹریز کا جائزہ لےگی۔ مختلف بڑےہوائی اڈوں پرتیزی ‏سے پی سی آرٹیسٹ کروارہی ہیں۔

ہوائی اڈوں پر لیب سیٹ اپ آلات اور طریقہ کارکےمعیارکی جانچ ہوگی۔ ٹیسٹ کےنتائج کی درستگی کویقینی ‏بنایا جا سکےگا۔

این سی او سی کے مطابق اسٹیک ہولڈرزکی جانب سےدرج اقدامات کئےجائیں گے یواےای جانے والے ہر پانچویں ‏مسافر کے ڈپلیکیٹ نمونے لیےجائیں گے اور نتائج کاموازنہ اسلام آبادایئر پورٹس پر پرائیویٹ لیبز کے نتائج سے کیا ‏جائے گا نتائج کا تجزیہ این سی اوسی کےساتھ 15روزہ بنیاد پر شیئر کیا جائےگا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پہلی رپورٹ یکم اکتوبر 2021 تک بھیجی جائے گی مسافروں کےنتائج کاپرائیویٹ ‏لیبز کے نتائج سےموازنہ کیا جائے گا۔ نتائج کا تجزیہ این سی اوسی سے15روزہ بنیادوں پر شیئرکیاجائے گا۔

سعودی عرب: ٹرین وارڈن کی 45 سال بعد کیبن میں واپسی، پرتپاک استقبال

0

سعودی عرب میں ٹرین سروس کے آغاز پر اپنے فرائض انجام دینے والے سابق ٹرین وارڈن نے سروس کا تجربہ شیئر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صالح العید نامی شخص کا شمار مملکت میں ریلوے کے قیام کے دوران بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے سولہ سال کی عمر میں ریلوے میں اپنی خدمات انجام دیں ، اس وقت ان کی عمر 91 برس ہے وہ ایک بار پھر ٹرین کے کیبن میں تشریف لائے اور اپنی سروسز کی تفصیلات بیان کیں۔

ریلوے میں اپنی سروس کی مدت کے بارے میں صالح العید کا کہنا تھا کہ میں نے مسافروں کے ساتھ گھل کر رہنے، ان سے مخاطب ہونے کا طریقہ ایجاد کیا، میں نے ایک اصول وضع کیا کہ ریلوے کی طرف سے غلطی کا بوجھ مسافر پر نہ ڈالا جائے اور مسافر کی غلطی کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد نہ کی جائے۔

سابق وارڈن نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین اسٹیشن کے سامنے کھڑی ہوتی تھی، مسافر اس کی طرف چلتے، اس وقت اسٹیشن ایک عام ایئر کنڈیشنڈ کمرے پر مشتمل ہوتا تھا، میرا کام آخری بوگی سے شروع ہوتا، مسافروں سوار کرنا اور ان کے ٹکٹ چیک کرنا میرے فرائض میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: اہم تبدیلی سامنے آگئی

سابق ٹرین وارڈن نے ماضی اور موجودہ ٹرین سروس کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اب نظام کافی بدل گیا ہے، فون پرلوگ ٹکٹ بک کرا دیتے ہیں، ٹرینوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔

صالح العید نے اپنے پیغام میں ریلوے ملازمین پر زور دیا کہ وہ مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کریں، بزرگ مسافروں کی والدین کی طرح عزت دیں اور مسافروں کو بھائی سمجھیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی: کھلاڑیوں سے متعلق پی سی بی کا بڑا اعلان

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن ‏کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا انہیں لون ونڈو کے تحت دوسرے اسکواڈز میں ٹرانسفر ‏کیا جاسکتا ہے۔

لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔ لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز 27 ‏ستمبر کو مشاورت کریں گے۔

چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اس عمل کا جائزہ لیں گے۔