ہوم بلاگ صفحہ 9462

سعودی عرب : بجلی صارفین کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

0
سعودی عرب

ریاض : سعودی حکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات کو آسان بنانے کیلیے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت بجلی کے بلوں کی ادائیگی اقساط کی صورت میں کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

سعودی الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اب بجلی کے بل اقساط کی صورت میں بھی ادا کرسکتے ہیں تاکہ بجلی نہ کاٹی جائے، بل کی رقم زیادہ ہونے کی صورت میں قسط کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے سعودی بجلی کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ بجلی کا بل کافی زیادہ ہے کیا یہ ممکن ہے کہ اسے مرحلہ وار ادا کرسکوں تاکہ بجلی منقطع نہ ہو۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان سعودی الیکٹرک کمپنی کا کہنا تھا کہ بجلی کنکشن کو بحال رکھنے کے لیے بل کی بروقت ادائیگی بہت ضروری ہے۔ تاہم بعض حالات میں جب بل کی رقم کافی زیادہ ہو جائے تو صارفین کی سہولت کے لیے اسے قسط وار ادا کیا جاسکتا ہے۔

بجلی کمپنی کی جانب سے قسط وار بل ادا کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بینک اکاونٹ کے ذریعے بل ادا کرنے کے لیے بینک کے "سداد” آپشن میں جایا جائے جہاں سعودی الیکٹرک کمپنی کو منتخب کرنے کے بعد سبسکرپشن نمبر درج کریں۔ بجلی کا مقررہ بل ظاہر ہونے پر اسے دو بار کلک کیا جائے جس کے بعد مطلوبہ رقم درج کرکے رقم کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بجلی کے بل کو قسطوں میں کروانے کے لیے الیکٹرک کمپنی کے دفتر سے رجوع کرنا ہوتا تھا جہاں درخواست جمع کروانے کے بعد قسط کا تعین کرایا جاتا تھا۔

اب سخت جان جراثیم کا خاتمہ بھی ممکن! سائنس دانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

0

سویڈئش سائنس دانوں نے سخت جان چراثیم کے خاتمے کےلیے منفرد قسم کا جیلی دار مادہ (ہائیڈروجیل) تیار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ، کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور کیرولنسکا یونیورسٹی ہاسپٹل کے ماہرین نے مشترکہ طور تیار کردہ مادہ سے ڈھیٹ جراثیم کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔

تکنیکی زبان میں ’’ہائیڈروجیل‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا بیشتر حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ وہ کسی ٹوتھ پیسٹ یا جیلی کی طرح بہت نرم ہوتے ہیں۔

جرنل آف امریکن کیمیکل سوسائٹی کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یہ جیلی دار مادّہ ایک طرف ڈھیٹ اور سخت جان جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے تو دوسری جانب ہمارے مدافعتی نظام (امیون سسٹم) کو بھی انفیکشنز کے خلاف مضبوط بناتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہائیڈروجیل کی تیاری میں ’ڈیڈرائیٹک میکرومالیکیولز‘ کہلانے والے خصوصی پولیمرز استعمال کیے گئے ہیں جو زہریلے نہیں ہوتے۔

جب ان پولیمرز کا اسپرے زخم پر چھڑکا جاتا ہے تو یہ فوری طور پر ہائیڈروجیل کی شکل میں آجاتے ہیں اور زخم کے گرد حفاظتی حصار بناتے ہوئے اسے گرد و غبار سے بچاتے ہیں۔

سائنس دانوں کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ ہائیڈروجیل میں موجود پولیمرز تیزی سے جراثیم کو ہلاک کرنے لگتے ہیں لیکن ان کا طریقہ کار اینٹی بایوٹکس سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

پھلوں کے چھلکوں پر تجربہ، ماہرین کو بڑی کامیابی مل گئی

خیال رہے کہ اس سے قبل سنگاپور کے ماہرین نے پھلوں کے چھلکے سے زخم کی جراثیم کش پٹیاں بنانے کا کامیاب تجربہ کیا تھا، یہ جراثیم کش پٹیاں بھی دراصل ہائیڈرو جیل تھیں۔

کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قراردینے کا مطالبہ

0

اٹلی : ’’ایک شام کشمیر کے نام”تقریب میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قراردینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے اٹلی میں ’’ایک شام کشمیر کے نام”تقریب میں شرکت کی ، جس میں کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

جس میں کشمیریوں کی نسل کشی کرنیوالی بھارتی فورسز کودہشت گرد قراردینے کا مطالبہ کیا گیا۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیرکی آزادی کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی جاؤں کشمیر کےلیےآوازبلندکرنامیرازندگی کامشن ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسز کشمیر میں بےگناہوں کا قتل عام کررہی ہے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی اداروں کی خاموشی ظلم ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں، کشمیرکی آزادی کےبغیردنیا میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ، ایک دن کشمیر بنے گا پاکستان۔

پنجاب میں ڈینگی کے ریکارڈ کیسز

0

لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے ریکارڈ کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ روز صوبے بھر میں 500 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، صوبائی سیکریٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبے بھر سے ڈینگی کے 508 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

سیکریٹری کا کہنا ہے کہ لاہور سے ڈینگی کے 373 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 59، فیصل آباد سے 10 جبکہ ننکانہ صاحب سے 8 کیسز رپورٹ کیے گئے، پنجاب میں ڈینگی کے 1 ہزار 490 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 5 ہزار 709 کیسز سامنے آچکے ہیں، رواں سال اب تک ڈینگی سے 18 اموات ہو چکی ہیں۔

ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول کر لیے

0
ایف بی آر جعلی رسیدوں

اسلام آباد : ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلئے اور گوشواروں کے ساتھ 48.6 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول کر لیے، ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ 15 اکتوبر تک 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے ، گوشواروں کے ساتھ اداشدہ ٹیکس کے 48.6 ارب اکٹھے کئے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 8دسمبرتک 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے اور گوشواروں کے ساتھ 29.6 ارب کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں 45 فیصد اضافہ جبکہ گوشواروں کے ساتھ ٹیکس میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ سال 15 اکتوبر تک صرف 5 لاکھ گوشوارے وصول ہوئے اور اس دوران ادا شدہ ٹیکس 9.8 ارب رہا، گزشتہ سال 15اکتوبر کی نسبت گوشواروں اور ٹیکس میں 5گنا اضافہ ہوا۔

ایف بی آر نے کہا گزشتہ ٹیکس سال 30 جون 2021 میں 30لاکھ گوشوارے وصول کیے اور ادا شدہ ٹیکس 54.7 ارب رہا۔

اسمگلنگ کا خطرناک طریقہ : کسٹم اہلکاروں نے مسافر سے منشیات برآمد کرلی

0

محکمہ کسٹم اور ٹیکس اہلکاروں نے بڑی مقدار میں نشہ آور پاؤڈر”کوکین” کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، بیرون ملک سے آنے والے ایک مسافر کے پیٹ میں چھپائے گئے کوکین کے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ریاض اور جدہ میں کوکین اسمگلنگ کی 2 کارروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے مجموعی طورپر ڈْیڑھ کلو گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کی دو الگ الگ کارروائیوں میں کسٹم اہلکاروں نے کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمتعین کسٹم اہلکاروں نے ایک مسافرکو روکا جس پر شک تھا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہو سکتا ہے۔

مسافرکے سامان کی تلاشی لینے پر اس سے کچھ برآمد نہ ہوا جس پر اہلکاروں نے مسافر کی تفصیلی تلاشی لی ایکسرے لینے پر معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں غیرمعمولی سائز کے کیپسول ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مذکورہ مسافر کے پیٹ سے کوکین کے91 کیپسول برآمد ہوئے جن میں 588 گرام کوکین بھری ہوئی تھی۔ اسمگلنگ کی دوسری کارروائی کو جدہ کی بندرگاہ پرناکام بنایا گیا جس میں بحری جہاز سے آنے والے ایک شخص کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولوں سے 658 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔

کسٹم اہلکاروں نے ملزمان کو محکمہ انسداد منشیات کے سپرد کردیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں فوجداری عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔

کورونا پابندیاں ، سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

0

اسلام آباد : سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کاروباری اورتجارتی مراکز ہفتے میں ساتوں روز کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ، جس کے تحت سندھ میں بھی کاروباری اور تجارتی  مراکز ہفتے میں ساتوں روز کھلے رہیں گے ، تجارتی مراکزرات 10بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انڈورتقریبات میں300افراد اور آؤٹ ڈورتقریبات میں 500 افراد کو شرکت اجازت ہوگی۔

حکم نامے میں ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہننے کی پابندی آئندہ حکم تک عائد رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں مزارات اور سینما ہال کھول دیے گئے ہیں جبکہ دفاتر میں بھی 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ70فیصدمسافروں کی اجازت ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ صورت حال کاجائزہ لیکر محدود لاک ڈاؤن لگانے کی مجاز ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ نیا حکم نامہ 16 سے31اکتوبر تک نافذالعمل رہے گا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اہم فرامین جاری کردئیے

0
شاہ سلمان

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔ عرب نیوز نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت اور وزارت حج وعمرہ میں نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت حج وعمرہ کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فہد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل نئے وزیر صحت ہوں گے۔

معاون وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعزیز بن عبدالرحمن العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے سبکدوش کرکے انہایں کونسل آف منسٹرز کے جنرل سیکرٹیریٹ کا سینیئر مشیر بنایا گیا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سلام بن مطلق الازیمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہیں مشترکہ افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی شہروں ینبع، املج ، الوجہ اور ضبا کی ترقی کے لیے ایک نئی اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک اضافہ

0

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کردیا، عالمی مارکیٹ میں 85ڈالر فی بیرل تک قیمتیں بڑھ جانے پر اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول مزید مہنگا کردیا۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108روپے35 پیسے ہوگئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 85ڈالرفی بیرل تک قیمتیں بڑھ جانے پر اضافہ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2018 کے بعد تیل کی یہ زیادہ سے زیادہ قیمت ہے۔

جشن ولادت النبی ﷺ ، وزیراعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ پر زبردست چراغاں

0

اسلام آباد: جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے وزیراعظم کی رہائش گاہ پر چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر بنی گالہ میں ربیع الاول کے حوالے سے چراغاں کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ربیع الاول منانے کی تیاریاں جاری ہیں‘۔

یاد رہے کہ انیس اکتوبر کو پاکستان بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دن ولادت النبی ﷺ کا جشن منایا جائے گا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ جیلوں میں قید مجرمان کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

حکومت نے رواں سال عید میلاد النبی ﷺ کو شیان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں پُروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

عید میلاد النبی ﷺ قریب آتے ہی ملک میں شاہراہوں، عمارتوں، گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ میلاد کی محافل کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔