ہوم بلاگ صفحہ 9546

سارہ خان اور فلک شبیر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے شوہر فلک شبیر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ننھی پری کی آمد کی خوش خبری سنائی۔ گلوکار نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کے ریبع الاول کے بابرکت مہینے کے پہلے دن اللہ نے انہیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔

فلک نے بیٹی کے نام کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ دونوں نے کمسن کا نام ‘عالیانہ فلک’ رکھا ہے۔ گلوکار نے چاہنے والوں کی دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے تصویر میں سارہ، فلک اور ان کی بیٹی کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد سے دونوں ہمیشہ سے اپنی محبت کی وجہ سے انٹرنیٹ پر چرچوں میں رہے۔

کیا چھپکلی کے کاٹنے سے انسان کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے؟

0

چھپکلیوں سے اکثر لوگ خوفزدہ رہتے ہیں جبکہ انہیں دیکھ کر کراہیت بھی محسوس ہوتی ہے، لیکن کیا چھپکلیوں سے انسان کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے؟

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں وائلڈ لائف ایکولوجسٹ ڈاکٹر وسیم احمد خان نے شرکت کی اور اس حوالے سے معلومات دیں، وسیم احمد خان چھکلیوں پر تحقیق کرتے ہیں اور انہوں نے گھر میں بھی بے شمار چھپکلیاں پال رکھی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم احمد خان نے بتایا کی گھریلو چھپکلیاں جنہیں گیکو کہا جاتا ہے بے ضرر ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کاٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ زہریلی ہوتی ہیں تاہم ان کا کھانے پینے کی اشیا سے دور رہنا ضروری ہے کیونکہ ان کے جسم میں موجود زہریلے اجزا ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ چھپکلیوں پر جب حملہ کیا جاتا ہے تو وہ اپنی دم کو توڑ کر اپنی جان بچا لیتی ہیں، یہ اس کا سیلف ڈیفینس مکینزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھپکلیوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کی غذا نہ رکھی جائے، چھپکلیاں اکثر کیڑے مکوڑے کھانے کے لیے آتی ہیں۔ بعض لوگ گھر میں پیاز، لیموں یا انڈے کے چھلکے رکھتے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ اس سے چھپکلیاں دور رہیں گی، یہ صرف توہمات ہیں۔

اہم خبر، تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم

0
تعطیلات وزیر تعلیم سندھ

لاہور: پنجاب کے تمام اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان کردیا گیا، وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 11 اکتوبر سے پنجاب کے تمام اسکولز میں مستقل کلاسز کا آغاز ہوگا، تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلباء بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں ، حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی پیش نظر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے ، تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان

0

اسلام آباد : ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی منظوری بعد صدر مملکت ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین سمری وزرات قانون کو بھجوا دی گئی۔

وزارت قانون کی جانب سے سمری وزیراعظم آفس بھجوائی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری بعد صدر مملکت ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔

ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں ، ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی۔

خیال رہے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، آرڈیننس کے اطلاق کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین کی تقرری تک اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔

سعودی حکومت نے مہلت دے دی

0

ریاض: سعودی حکام نے مملکت میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو 10 اکتوبر تک مہلت دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ دس اکتوبر کے بعد سے جو افراد ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں سرکاری ونجی اداروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ان کے لیے مذکورہ تاریخ ڈیڈ لائن ہے جس کے بعد ایسے افراد کے توکلنا پر امیون (محصن) کا اسٹیٹس ظاہر نہیں ہوگا۔

محصن کا اسٹیٹس نہ ہونے کی صورت میں عوامی ٹرانسپورٹ سروس بھی استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔

سعودی عرب: ماسک کی پابندی ختم؟

ادھر سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک کافی اہم ہے، مکمل ویکسینیشن کرانے کے بعد توکلنا اور صحتی ایپس پر خود کی رجسٹریشن کرائیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے تمام ریجنز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

حکومت نے زور دیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی وہ جلد از جلد دوسری خوراک لے لیں تاکہ کورونا وائرس کی تبدیل ہونے والی شکل سے محفوظ رہ سکیں۔

عالمی برادری کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، سہیل شاہین

0

کال: افغان طالبان نے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں ، عالمی برادری کیساتھ بات کر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مختلف ممالک کے نمائندوں سے دوحہ میں ملاقات ہوئی، جن میں برطانیہ،امریکا،کینیڈا،اٹلی کے سفارتکاروں اور نمائندوں شامل تھے جبکہ جاپان،ای یوسمیت دیگرممالک کےسفارتکاروں،نمائندوں سے ملاقات ہوئی۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اسلامک امارت ایک حقیقت ہے ، عالمی برادری کیساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں ، عالمی برادری کیساتھ بات کر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں.

ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کو تنہا کرنے کی پالیسی ماضی میں ناکام رہی ، افغانستان میں تمام نامکمل تعمیراتی منصوبوں پرکام شروع کیا جائے۔

سہیل شاہین نے اپیل کی کہ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہوگی۔

قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ، ملکی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی اورافغانستان کی صورتحال سمیت بارڈرز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا، جس میں آرمی چیف،پاک بحریہ ،پاک فضائیہ کےسربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویزخٹک، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی موجود تھے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں ملکی اورافغانستان کی صورتحال سمیت بارڈرز کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام ملکی حالات پر تفصیلی اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس میں ایل اوسی سمیت بارڈر مینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی اور افغانستان سےمتعلق دنیا کا نقطہ نظر،امن کوششوں کا احاطہ کیا گیا۔

یاد رہے اگست میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا تھا ، جس میں افغانستان کی صورت حال اور اس کے پاکستان پر اثرات پربریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ افغان مسئلے کا کبھی کوئی فوجی حل نہیں تھا، پاکستان افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کے لیے پرعزم ہے۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان سے دورہ ری شیڈول کرنے کی کوششیں، بڑی خبر آگئی

0

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ ری شیڈول کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سے رابطہ کرلیا، اس ضمن میں جلد فیصلہ متوقع ہے۔

کیوی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ، پاکستان سے دورہ ری شیڈول کرنے کی کوششیں کررہا ہے، چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے رابطہ کیا، اس دوران دورے سے متعلق بات چیت ہوئی، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے پاکستان سے دورہ ری شیڈول کرنے پر بات کررہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام دوہزار تیئس سے پہلے دورہ ری شیڈول ہوسکتا ہے، دورہ ری شیڈول کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ متوقع ہے۔

مارٹن گپٹل مایوس ہوگئے

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات پر دورہ ختم کرکے واپس چلی گئی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچز ہو جاتے تو تیاری کا اچھا موقع مل جاتا۔ وہ پاکستان کے خلاف میچ کے منتظر تھے لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان آنے کی خواہش مند ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی سیریز کنفرم کی ہے۔

ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال، اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

0

لاہور : پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام اسپتالوں 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے ٹیچنگ اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی۔

محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو ڈینگی کے حوالےسے 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی وارڈ کے عملےکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

وزیرصحت پنجاب نے کہا بارشوں کے باعث آئندہ 3ہفتےمیں ڈینگی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے، ڈینگی لاروا کی افزائش میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔

یاد رہے سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔

مارٹن گپٹل مایوس ہوگئے

0

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھی دورہ پاکستان کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان سے میچز ہو جاتے تو تیاری کا اچھا موقع مل جاتا۔ وہ پاکستان کے خلاف میچ کے منتظر تھے لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سخت حریف ہے اور یو اے ای کی کنڈیشز میں وہ اور بھی زیادہ سخت ہوں گے۔

کیوی کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات سے احسن طریقہ سے نمٹا جاسکتا تھا لیکن دورہ منسوخ کرنا مایوسی کا سبب بنا، امید ہے پاکستان میں جلد کرکٹ شروع ہوگی۔

’واٹمور کا جانا بنتا تھا‘ سابق انگلش کپتان برس پڑے

گپٹل نے بتایا ان کی بیوی کو ملنے والی دھمکی آمیز ای میل کا اہلیہ نے انہیں نہیں بتایا تھا۔

دوسری جانب کیوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے رمیزراجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دورہ ری شیڈول کرنے پر بات کررہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میڈیا کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹور پروگرام 2023سے پہلے ٹورری شیڈول ہوسکتا ہے۔