ہوم بلاگ صفحہ 9687

کھانسی کی وجوہات اور اس کا آسان حکیمی علاج

0

کھانسی جسم سے نکلنے والی ایک ایسی آواز ہے جو پھیپھڑوں، بڑی سانس کی نالیوں، اور گلے میں جمع ہونے والے مواد یاگلے میں خراش کا باعث بننے والے مواد کو فطری انداز سے صاف کرتی ہے۔

کھانسی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کیلئے جسم کا قدرتی طریقہ ہے اور یہ پھیپھڑوں میں ہوا کے علاوہ دیگر مواد کو داخل ہونے سے روکتی ہے، کھانسی کو اس حوالے سے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم شاہ نذیر نے کھانسی اور اس کی وجوہات کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کھانسی کی آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گیلی، خشک، یا بری آواز والی کھانسی ہے، اس سے یہ بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے عرصے تک رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کھانسی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جس میں نزلہ اور کھانسی ساتھ ہوتے ہیں دوسری صورت میں کھانسی کے دوران سانس بھی پھولتا ہے، اس کے علاوہ جو وہ کھانسی جو موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے اس میں نزلہ سر میں جم جاتا ہے۔

حکیم شاہ نذیر نے کھانسی کے علاج کا آسان نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ جوشاندہ ٹائپ کا قہوہ اس کیلئے بے حد مفید ہے اس کیلئے بانسہ کے پتے اور تخم ختمی ان کے سفوف کے آدھے آدھے چمچ سواکپ پانی میں جوش دے کر پیئیں گے تو بہت افاقہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کھانسی جس کا دورانیہ 2 ہفتے سے کم ہو شدید نوعیت کی کھانسی خیال کی جاتی ہے اور4 ہفتے سے زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی پرانی کھانسی کہلاتی ہے جس کیلئے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے فوری رابطہ کریں۔

مائیکروسافٹ کا اسکائپ میں جدت لانے کا فیصلہ

0

کرونا وائرس کے دوران ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافے کے باجود امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی زیر ملکیت ایپ اسکائپ کو زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی تھی، جس کی وجہ سے کمپنی نے ایپ کے متعدد فیچر میں جدت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گو کہ اسکائپ کا اصل مقصد ویڈیو کالنگ ہے تاہم کرونا وائرس کے دوران جب ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافہ ہوا تو زوم، گوگل میٹ اور میسنجر رومز کے صارفین کی تعداد بڑھ گئی اور اسکائپ کو بہت کم استعمال کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ٹیلی کمیونی کیشن ایپ اسکائپ میں ایک بڑی تبدیلی نیا گرڈ ڈسپلے ہے جس میں کال میں شامل تمام افراد کو ایڈ کیا جاسکے گا چاہے ویڈیو آف ہی کیوں نہ ہو، مگر تمام شرکا کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

اسکائپ میں نئی تھیمز اور لے آؤٹس کی جدت بھی لائی جارہی ہے جس کے ذریعے کالنگ یوزر انٹرفیس کے لیے نئے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکائپ میں تبدیلیوں کے بعد صارفین زیادہ بڑی گیلری، ٹوگیدر موڈ، گرڈ ویو اور اسپیکرو ویو کے ساتھ کونٹینٹ ویو کا انتخاب کرسکیں گے جب کہ موبائل ورژن میں سائیڈ پینل، رنگا رنگ تھیمز اور ریفریش آئیکونز کا اضافہ کیا جاسکے گا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکائپ کے اینڈرائیڈ ورژن کی پرفارمنس میں نئی اپ ڈیٹس کے بعد لگ بھگ 2 ہزار فیصد بہتری آئے گی جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں 30 فیصد تک بہتر ہوگی۔

سعودی عرب سے خوش خبریاں

0

ریاض: سعودی وزیر تعلیم حمد بن محمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت میں ‘سہ نکاتی فروغ افرادی قوت’ پروگرام کے ذریعے مقامیوں کے لیے نوکریوں کے مواقع بڑھیں گے، نظام تعلیم بھی جدید سوچ پر استوار ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں حمد بن محمد آل الشیخ نے کہا کہ اس پروگرام کا اصل ہدف سعودی شہری ہیں، تعلیمی عمل میں تیزی لائیں گے، ڈگری مکمل کرنے کے فوراً بعد نوجوانوں کو ملازمت دینا مشن کا حصہ ہے، پروگرام کا پہلا نکتہ فروغ افرادی قوت سسٹم میں سب کو مضبوط اور لچکدار بنیاد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کا دوسرا نکتہ مقامی شہریوں کو لیبر مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرسکیں، تیسرا نکتہ یہ ہے کہ ہر شہری زندگی بھر تعلیم حاصل کرتا رہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی سفر میں طلبا کے تیزی لانا ہمارا بڑا مقصد ہے، چاہتے ہیں 12 برس سے کم مدت میں تعلیم مکمل کرے، یونیورسٹی کا دورانیہ بھی کم ہو اور گریجویشن کے فوری بعد ملازمت مل جائے۔

دریں اثنا وزیر صنعت و معدنیات ابراہیم الخریف نے کہا نیا صنعتی شعبہ سستے کارکنان کے بجائے اچھی صلاحیت والے افراد پر انحصار کرے گا، مملکت 50 سے قائم صنعتی شعبے کے مزاج کو تبدیل کرے گا، سعودی نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کریں گے تاکہ وہ مارکیٹ کا ہدف پورا کریں۔

الراجحی کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ لیبر مارکیٹ کی استعداد بڑھے، یہ کام نوجوانوں کو تیار کرکے انجام دیا جائے گا، کوشش ہے سعودی شہری علاقائی و بین الاقوامی مارکیٹوں کے حریف بنیں۔

اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 2 لیبز بند

0

اسلام آباد : ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث دو لیبز کو بند کر دیا گیا جبکہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال اور غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بھی بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے کا اسکینڈل سامنے آیا ، جس کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے دو لیبزکوبند کر دیا ہے۔

ترجمان آئی ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ لیب جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں، شریف وخان لیب کی سروسزتاحکم ثانی معطل رہیں گی جبکہ ایکسپائرریجنٹس، وی ٹی ایم، ٹیوب رکھنے پر 2نجی لیب بھی بند کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال تاحکم ثانی بند رہیں گی جبکہ غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بند کردی ہے۔

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے 33 اداروں کورجسٹریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کے 82 اداروں کی جانچ پڑتال کی، اس دوران بحالی مراکز، اسپتال، ڈینٹل کلینکس، ویکسینیشن مراکزلیب ، کلیکشن پوائنٹس کامعائنہ کیاگیا، 20 اداروں کی جانچ پڑتال کےلیےشہریوں نے درخواستیں دی تھیں۔

اربوں کے واجبات: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا قومی ایئرلائن سے متعلق اہم فیصلہ

0

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اربوں کے واجبات حاصل کرنے کیلئے قومی ایئرلائن کے خلاف سخت کارروائی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرایع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ذمے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک سو ستائیس ارب روپے واجب الادا ہیں۔ تاہم وفاقی حکومت نے سی اے اے کو ہدایت ہے کہ وہ پی آئی اے کے خلاف سخت اقدامات روکنے کا حکم دے، اب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔

سول ایوی ایشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے واجبات کی ادائیگی پلان کے تحت یقینی بنائے، پی آئی اے کے پیش کردہ ادائیگی پلان کے تناظر میں قومی ایئرلائن کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مراسلہ کے مطابق کورونا وبا کے باعث پی آئی اے کو درپیش مسائل کے باعث ادائیگی پلان کو منظور کیا۔ مراسلہ سی اے اے کے ڈائریکٹر فنانس نے پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر کو تحریر کیا۔

یکم اکتوبر سے پی آئی اے مسافروں سے متعلقہ چارجز سی اے اے کا خود وصول کرنے کا فیصلہ بھی ملتوی ہوگیا۔ خیال رہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر سی اے اے نے پی آئی اے کو مسافروں سے متعلقہ چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

سی اے اے ہیڈ کوارٹرز نے تمام ایئرپورٹ منیجرز کو پی آئی اے مسافروں سے چارجز وصول کرنے سے بھی روک دیا۔

پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری ، یکم اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان

0

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر یکم اکتوبر سے بندشوں میں کمی کا اعلان کردیا اور کہا یکم اکتوبر سے  مکمل ویکسین نہ لگوانےوالے افراد پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کی ،کورونا صورتحال کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ این سی اوسی اجلاس میں ویکسین لگانے کےعمل کا جائزہ لیاگیا، ڈیڑھ سال سے پاکستان دنیا کی طرح کورونا کا مقابلہ کررہاہے، بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے۔

این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ اس وبا سے نکلنے کا طریقہ کار ویکسینیشن ہے،بندشوں کافیصلہ شہروں میں ویکسینیشن لگانےکی بنیاد پرکیاجارہاہے، 8شہروں میں پہلی اکتوبر سے بندشوں میں کمی کرنے جارہے ہیں، ان 8شہروں میں ہدف کے مطابق ویکسینیشن ہوئی ہے، ان شہروں میں اسکردو،گلگت ،کوئٹہ پشاور،اسلام آبادراولپنڈی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک ویکسینیشن کا ہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کا سامنارہےگا، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکے، اندرونی اجتماعات میں 200سے بڑھا کر300لوگوں کی شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یکم اکتوبرسے مکمل ویکسین نہ لگوانےوالے افراد پر پابندی لگائی جارہی ہے، ان 8شہروں میں سینما ہالز ویکسینیٹڈ افراد کیلئے کھول دیئےجائیں گے جبکہ ڈائننگ ریسٹورنٹس میں موجودہ بندشوں میں توسیع کئےجارہےہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ مذکورہ 8شہروں میں ویکسینیٹڈٖ افرادکیلئےمزارات مکمل طورپرکھلے رہیں گے تاہم ہفتے میں ایک دن چھٹی کی پالیسی برقرار رہے گی۔

ویکسینیشن کے حوالے سے سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ 8کروڑ لوگوں کو ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے، جن میں سے 2کروڑ77لاکھ لوگوں کومکمل ویکسین لگ چکی ہے، انسداد پولیو مہم کےباعث ستمبرمیں ویکسینیشن عمل میں کچھ کمی نظرآئی ، سفر کیلئے 18سال سے عمرکےافراد کیلئےدونوں ڈوزضروری ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جن شہروں میں پابندیوں میں نرمی نہیں ہورہی وہاں کےشہری سےدرخواست ہےویکسینیشن کرائیں۔

عائشہ خان کی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ ویڈیو وائرل

0

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان نے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ اپنی سالگرہ موقع پر بنائی گئی ویڈیوز شیئر کردی۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ خوبصورت ویڈیوز شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ فیملی کی خوبصورت ویڈیوز مداحوں کو خوب بھا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے تصویر پر لائیکس اور دعائیہ کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھی ہیں اور تصویر بنوا رہی ہیں جب کہ ریسٹورنٹ کے باہر وہ اپنی کمسن بیٹی کے ہمراہ فوٹو بنوانے کےلیے پوز دے رہی ہیں۔

عائشہ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ فیملی کے ساتھ تصاویر لوں‘ انہوں نے #birthdaycelebrations کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ عائشہ عقبہ ملک 27 ستمبر 1982 کو پیدا ہوئی تھیں۔

ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ، وزیراعظم کا تحقیقات کا اعلان

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کتنی کرپشن ہوئی اس کی تفتیش کریں گے، سڑکیں بنانا مشکل کام نہیں ہے پیسے دینگے تو بن جائےگی ، کم لاگت اور معیاری سڑک بنانا کمال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلہ کی بحالی و اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مرادسعید ،این ایچ اےٹیم کومبارکباد دیتاہوں، 2013اور آج سڑک کی تعمیر میں فی کلومیٹر چار رویہ پر 20کروڑ کی بچت ہورہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصل میں قوم کا نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آتے ہیں، قوم کا پیسہ چوری ہوتاہے،سڑکوں کی تعمیر میں بھی پیسہ چوری ہوا، ایف آئی اے کو کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں زیادہ پیسے لگنےکی تحقیقات کی جائیں، ایف آئی اے قوم کےسامنے لائے کہ کس نے اتنا زیادہ پیسہ بنایا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب اسکول میں تھا تو پہلی بار ہنزہ گیا ، جب ہنزہ گئے تو اس وقت قراقرم ہائی وے نہیں بناہوا تھا، لوگ اسوقت اتنے کم جاتے تھے کہ کسی کو پتہ ہی نہیں تھا ، ہنزہ پہلی بار گیا تو لوگوں نے ہمیں پھل دے کر استقبال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہنرہ میں بڑی تعدادمیں سیاح آرہےہیں، بالکل اسی طرح بلوچستان میں بھی اتنے بڑے علاقے ہیں، صرف کوئٹہ میں ترقی ہوگی تو بلوچستان کبھی آگے نہیں آسکے گا، جو حکومت 5سال کے الیکشن کا سوچے گی وہ کبھی بلوچستان کا نہیں سوچےگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی دینی ہے تو تمام علاقوں پر توجہ دینا ہوگی، سی پیک کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین مغربی علاقے کو سمندر سے ملانا چاہتاہے، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ جوعلاقےپیچھے رہ گئے ان کو اوپر لائیں، پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھانے سے پورے پاکستان کا فائدہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی تیزی سے آگے بڑھنے کی وجہ لانگ ٹرم پلاننگ ہے ، آپ صرف الیکشن کا سوچ رہےہیں تو ملک کبھی آگےنہیں بڑھ سکتا،وفاق کا پورا زور الیکشن جیتنے پر ہوتو بلوچستان پیچھے رہ جائے گا ، بلوچستان کے سیاستدان اپنے حلقے کا سوچتے ہیں تو پوراصوبہ ترقی نہیں کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا جب تک برابری کی سطح پر ترقی نہ ہو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سندھ میں ہماری حکومت نہیں،پی ٹی آئی اپوزیشن میں ہے ،ہم نے احساس پروگرام شروع کیا تو سندھ کو 34فیصد حصہ دیا، احساس پروگرام میں زیادہ رقم دیی کیونکہ اندرون سندھ غربت زیادہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر پورے پاکستان کیلئے ضروری ہے، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی کو فائدہ پہنچے گا، کوشش ہے صوبائی حکومت اور وفاق ملکر اتنی ترقی لائے جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، سڑکیں بنانا مشکل کام نہیں ہے پیسے دینگے تو بن جائےگی ، کم لاگت اور معیاری سڑک بنانا کمال ہے۔

کرپشن کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کرپشن کا مطلب عوام کاپیسہ اور ٹیکس چوری کرنا ہے، جو غریب ملک ہے وہاں سب سے زیادہ کرپشن ہیں، جوامیر ملک ہے وہاں کرپشن ہےہی نہیں ، جو خوشحال ملک ہے اس میں سب سے کم کرپشن ہے، 2013 میں جوسڑکیں بن رہی تھیں وہ آج سے زیادہ مہنگی ہیں،اس سے زیادہ ظلم کیا ہوسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج 20کروڑ بچت کیساتھ سڑک بنا رہے ہیں تو سوچیں ماضی میں کتنا پیسہ بنایا گیا ہے، ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کتنی کرپشن ہوئی اس کی تفتیش کریں گے، مواصلاتی نظام بہتر ہوتاہے تو علاقے خوشحال ہوجاتے ہیں۔

کرونا وائرس: سگریٹ نوشی کے عادی افراد خطرے میں

0

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کووڈ 19 کا شکار ہونا تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی، برسٹل یونیورسٹی اور ناٹنگھم یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 4 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا جو کورونا وائرس کے شکار ہوئے تھے۔

یہ افراد جنوری سے اگست 2020 کے دوران یو کے بائیو بینک اسٹڈی کا حصہ بنے تھے اور محققین نے ان میں تمباکو نوشی اور کووڈ کی شدت کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد اگر کووڈ 19 سے متاثر ہوتے ہیں تو ان کے اسپتال پہنچنے کا امکان 80 فیصد زیادہ ہوتا ہے، اسی طرح موت کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اس جانچ پڑتال کے لیے ایک تیکنیک میڈلین رینڈمائزیشن کی مدد لی گئی تھی جس میں جینیاتی اقسام کو کسی مخصوص خطرے کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس تحقیق میں اس تیکنیک کو یہ جاننے کے لیے استعمال کیا گیا کہ تمباکو نوشی کے عادی افراد میں کووڈ کے اثرات کیسے ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل تمباکو نوشی اور کووڈ 19 کے درمیان تعلق کے حوالے سے تحقیقی کام ہوا تھا مگر وہ مشاہداتی تھا تو واضح تعلق ثابت نہیں ہوسکا تھا۔

مگر مشاہداتی اور جینیاتی ڈیٹا کے امتزاج پر مبنی اپنی طرز کی پہلی تحقیق تھی جس سے ان شواہد کو تقویت ملی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں کووڈ کی شدت سنگین ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ نتائج سے یہ ٹھوس عندیہ ملتا ہے کہ تمباکو نوشی کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے، بالکل اسی طرح جیسے تمباکو نوشی کو امراض قلب، کینسر کی مختلف اقسام اور دیگر امراض سے منسلک کیا جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تمباکو نوشی سے کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور بہت زیادہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں یہ خطرہ 100 فیصد سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ تمباکو نوشی سے کووڈ 19 سے کسی قسم کا تحفظ مل سکتا ہے، تاہم اس شعبے میں زیادہ گہرائی میں جاکر کام نہیں ہوا، ہمارے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ تمباکو نوش افراد میں کووڈ 19 کی علامات زیادہ ہوسکتی ہیں۔

سعودی عرب: نوکری جائے گی، معاوضہ بھی نہیں‌ ملے گا، ملازمین ہوشیار!

0

ریاض: سعودی وزارت افراد قوت نے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جن کے تحت آجر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ معاہدہِ ملازمت حقوق دیے بغیر ختم کر دے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ درجہ ذیل وجوہات کے سوا آجر کسی اور صورت میں اجیر کو انتباہ یا معاوضہ دیے بغیر معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتا، اصولوں کی پاسداری لازمی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ اگر اجیر نے ڈیوٹی کے دوران اپنے کسی سربراہ یا انچارج یا آجر پر ہاتھ اٹھایا یا کارکنان میں سے کسی ایک پر حملہ کیا تو ایسی صورت میں حقوق دیے بغیر آجر ملازم کو نکال سکتا ہے۔ ذمے داری ادا نہ کرنے، جان بوجھ کر ہدایات کو مسترد کرنے کی صورت میں بھی ورکر نوکری سے جائے گا۔

اسی طرح اجیر نے ضابطہ اخلاق یا امانت کے منافی کوئی کام کیا یا بدسلوکی کا مرتکب ہوا، اگر اجیر نے آجر کو مالی نقصان پہنچانے کی غرض سے کوئی کوتاہی کی یا جان بوجھ کر ایسا کوئی کام کیا، بشرطیکہ آجر متعلقہ اداروں کو واقعے کے علم کے 24 گھنٹے کے اندر اطلاع دے، ایسی صورت میں بھی مذکورہ بالا اصول لاگو ہوگا۔

اجیر کی جعل سازی پکڑی جائے، اجیر ایک سال کے دوران 30 روز سے زیادہ بلاوجہ غیرحاضر رہے یا مسلسل پندرہ روز سے زیادہ ڈیوٹی پر نہ آئے تب بھی انہیں معاوضہ نہیں ملے گا۔

یہ وہ صورتیں ہیں جس میں آجر مکافۃ نہایۃ الخدمۃ، انتباہِ یا معاوضہ دیے بغیر ملازمت کا معاہدہ منسوخ کرسکتا ہے۔