ہوم بلاگ صفحہ 9688

مودی کی بندرگاہ سے منشیات کی دنیا کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی

0

نئی دہلی: نریندر مودی وزیر اعظم یا اسمگلر؟ مودی نے دنیا کو حیران کر دیا، ان کی بندرگاہ سے ساڑھے 4 کھرب روپے کی منشیات پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی زیر ملکیت بندر گارہ سے 445 ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی، ہندوستان ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ جس بندرگاہ پر منشیات پکڑی گئی ہیں اس میں مودی کے 25 فی صد شیئرز ہیں۔

یہ دنیا کی سب سے بڑھی منشیات کھیپ ہے جو پکڑی گئی ہے، یہ کھیپ افغانستان سے 2 کنٹینرز کے ذریعے اڈانی بندرگاہ پر بھیجی گئی تھی۔

ملک کے تمام بڑے صحافی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور سیاست دان مودی حکومت پر سخت تنقید کر رہے ہیں، کانگریس نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت میں اس طرح کا ڈرگ سنڈیکیٹ وفاقی حکومت کے ناک کے نیچے کیسے کام کر رہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی کو دورہ امریکا کے حوالے سے بڑا دھچکا ، کھلبلی مچ گئی

کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر امیت شاہ، جو گجرات سے ہیں، اس منشیات کے سنڈیکیٹ کو کیوں نہیں روکتے؟ انھوں نے کہا کہ بھارت میں منشیات کی اسمگلنگ گزشتہ دو سالوں میں کافی بڑھ گئی ہے۔

انھوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ یہ بھارت کے نوجوانوں کے مستقبل کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا، یہ عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیموں کے لیے ممکنہ فنڈنگ ​​کا راستہ ہے۔

تلگو دیشم جشن کے سربراہ دھلی پلی نریندر کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا دنیا بھر میں منشیات اور یورینیم مافیا آندھرا پردیش میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں کی مدد کے بغیر کیسے کام کر سکتا ہے۔

67 کروڑ کے ٹھیکے، پی آئی اے کچن سروسز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

0

اسلام آباد : پی آئی اے کچن سروسز میں 67 کروڑ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ، بعض ارکان نے مطالبہ کیا ایف آئی اے کی حتمی رپورٹ پیش ہونےتک معاملہ موخرکیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی اےسی کا رانا تنویر حسین کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2008-09کا جائزہ لیا گیا۔

پی آئی اے کچن سروسز میں 67 کروڑ کے ٹھیکے میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا، ایف آئی اے نے کہا نومبر2008میں انکوائری شروع ہوئی چند ماہ قبل اسے بند کر دیا گیا۔

بعض ارکان نے اعتراض کیا کہ پی اے سی نے آڈٹ پیرا نمٹا دیا، ایف آئی اےکی حتمی رپورٹ پیش ہونےتک معاملہ موخرکیاجائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا بولی کےعمل میں پانچ کمپنیوں نے حصہ لیا تھا، 2005 میں پی آئی اے کاعالمی معیار کاکچن نہیں تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کچن سروس بہترہونے سے کئی ممالک نے سروسز لینا شروع کیں، کچھ مسائل کی وجہ سے انتظامیہ کچن سروس کامعیار برقرار نہ رکھ سکی۔

چیئرمین پی آئی اے نے کہا ایف آئی اے میں انکوائری کاعمل بہت سست ہے، ڈھائی سال میں 2031 کیس تیارکیے آج تک صرف 3نمٹائے گئے، 2006 کاڈیٹا ہے اورمیں دوسروں کے گواہ دھونے آتا ہوں،آڈٹ والے بھی آسانی سے جان نہیں چھوڑتے، ایف آئی اے والے بار بار ریکارڈ اور ڈیٹا مانگتے ہیں۔

نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری، تحقیقات کے لئے3 رکنی کمیٹی تشکیل

0
نواز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ مانگ لی اور جامع تحقیقات کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ غلط اندراج کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ دی جائے، کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کےلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں ڈاکٹرمنیراحمد، ڈاکٹرسلمان احمد،ڈاکٹرسلطان ہارون شامل ہیں۔

کمیٹی تمام پہلوؤں کااحاطہ کرکےذمہ داران کاتعین کرے گی، ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہا کہ کمیٹی متعلقہ ڈاکٹرزاوراسٹاف سے تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے انٹری آپریٹرز ابوالحسن اور عادل رفیق کو معطل کردیا ہے۔

دوسری جانب نوازشریف کی ویکسی نیشن کے غلط اندراج کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کوٹ خواجہ سعیداسپتال پہنچ گئی۔

ایم ایس ڈاکٹرندیم کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی ٹیم کوتمام ریکارڈفراہم کیاجائےگا، غلط اندراج کرنےوالے2ملازمین کوفارغ کیاجاچکاہے،
دونوں ملازمین نےاپنی غلطی کا اعتراف کرلیاہے، ٹیم نوازشریف کےشناختی کارڈسےاندراج کروانےوالےکاپتالگارہی ہے۔

شوہر کی کرونا موت، خاتون ڈپریشن کا شکار: بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

0

نئی دہلی : شوہر کی کرونا سے موت اور اپنی بیماری کے باعث ڈپریشن کا شکار بھارتی خاتون کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش 8 سالہ بچی نے ناکام بنا دی۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بینگلورو میں پیش آیا، جہاں وارا لکشمی نامی خاتون نے اپنی پریشانیوں کے سدباب کےلیے اپنے بچوں سمیت موت کو گلے لگانے کی کوشش کی۔

خاتون کا شوہر کی دو ماہ قبل کرونا سے موت ہوچکی ہے اور خاتون خود بھی گزشتہ دو برس کے زائد عرصے سے ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا ہے جس کے باعث بچوں کی پرورش کرنا اسے ڈپریشن کا شکار کرچکے تھے۔

ان پریشانیوں سے نجات کےلیے خاتون نے اپنے 12 سالہ اور 8 سالہ بچیوں سمیت پھندا لگاکر خودکشی کی کوشش کی تاہم آخری اوقات میں 8 سالہ بچی گھر سے فرار ہوگئی اور پڑوسی کو ماں کے انتہائی قدم اٹھانے سے متعلق مطلع کیا۔

پڑوسیوں نے بچی کے اطلاع پر گھر میں داخل ہوکر ماں اور بیٹی کو پھندے سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 12 سالہ دیواشری کو مردہ قرار دیا جب کہ ماں کی حالت شدید تشویشناک قرار دی۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے کہا ہے کہ خاتون شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور اپنی ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کے باعث بچوں کی دیکھ بھال اس کے لیے انتہائی مشکل ہوچکی تھی اسی لیے نے ڈپریشن میں آکر خود کو پھانسی لگانے کا فیصلہ کیا۔

بچوں کے نازک کاندھوں پر بھاری بستے کا حل نکل آیا

0

آج کے جدید دور میں جب دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اور سمٹ کر ایک موبائل فون میں سما گئی لیکن پھر بھی اسکول کے بچوں کے بیگز بے تحاشا بھاری ہوتے جارہے ہیں۔

بعض اوقات تو یہ بیگز اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ اسے  اٹھا کر بچوں کا چلنا مشکل ہوجاتا ہے، ان بھاری بیگز سے بچوں کے گھٹنے اور ریڑھ کی ہڈی  پر زور پڑتا ہے جن سے ان کی ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ بچے کے اسکول بیگ میں وہی چیزیں ڈالیں جن کی اسکول کے اوقات کار کے دوران ان کو ضرورت پڑتی ہے۔

اسکول کا بستہ کتنا بھاری ہونا چاہیے؟ - ایکسپریس اردو

سیدتی کی رپورٹ کے مطابق یاد رکھیں کہ یہ بیگ تھوڑی دیر بعد کافی دیر کے لیے آپ کے بچے کی پیٹھ پر ہو گا اور آپ کی غلط منصوبہ بندی کا بوجھ اس کو اٹھانا پڑے گا۔

بھولنا یہ بھی نہیں کہ بات صرف اضافی بوجھ تک محدود نہیں ہے بلکہ اس سے بچے کی سیکھنے کی کارکردگی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ رپورٹ میں تعلیمی گائیڈ شیما الشیخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کون سی چیزیں بیگ میں نہ ڈالیں۔ آپ کو بچے کی چیزوں کا احتیاط سے انتخاب کرنا چاہیے۔

دھاتی اشیاء

بازار میں کئی ایسی اشیا ملتی ہیں جو پلاسٹک یا لکڑی کی بھی ہوتی ہیں اور دھات کی بھی، جیسے پیمانہ وغیرہ، اس کے تیکھے کونوں سے بچے خود کو یا کسی اور کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے خریداری کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کے لیے پلاسٹک یا لکڑی کی اشیا خریدیں۔

پنکھوں والی اور دوسری آرائشی اشیاء

ظاہری خوبصورتی رکھنے کے باوجود یہ چیزیں بچوں کے لیے مفید نہیں ہیں، خصوصاً چھوٹی کلاسز کے بچوں کے لیے، ممکن ہے کہ جب بچہ لکھنے کے لیے پن نکالے تو اس کے پنکھوں کی جانب متوجہ ہو جائے اور

طالب علموں کے ناتواں کندھے اور بھاری بستوں کا بوجھ - ایکسپریس اردو

لکھنے کا وقت ان سے کھیلنے یا پھر اکھاڑنے میں صرف کر دے۔ اس سے ایک تو بچے کا وقت ضائع ہو گا اور دوسرا اردگرد گندگی کا باعث بھی بنے گا اور بچے کی توجہ بھی بٹائے رکھے گا۔

اسی طرح بچے کے لکھنے کی چیزیں ہلکی بھی ہونی چاہییں کیونکہ وزنی چیزوں سے بچے کے چھوٹے پٹھوں پر بوجھ پڑتا ہے اور ان کو تھکن کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

کارٹون کرداروں کی شکل والی سٹیشنری

ضروری بات یہ بھی ہے کہ آپ کو بچوں کے لیے کارٹون کرداروں کی شکل والی اسٹیشنری نہیں خریدنی چاہییں چاہے وہ کتنی ہی پرکشش نہ ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کلاس کو پلے کلاس میں بدل دے گی اور اس سے بچے کی توجہ بٹی رہے گی۔

جس پر بچے کو استاد کی سرزنش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ بچے کو عادت ڈالنی چاہیے کہ وہ دادا کے ساتھ کھیلنے اور پڑھائی کو الگ الگ دیکھے۔ آپ کو اس کے بیگ اچھے رنگوں والی اشیا ہی رکھی چاہییں۔

گرین پاکستان کے سلسلے میں اہم فیصلہ

0

پشاور:محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا نے شجرکاری کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد خرچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے گرین پاکستان کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی کے پی نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا1فیصد اور دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کی0.5فیصدرقم شجرکاری پرخرچ ہوگی۔

محکمہ ترقی ومنصوبہ بندی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ 15 اگست کوپاکستان نےایک منٹ میں50ہزارپودےلگانےکاورلڈریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارت کواس ریکارڈسےمحروم کردیا تھا، بھارت نے ایک منٹ میں37ہزارپودے لگا کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

0

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے کل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کےکل اثاثہ جات کی مالیت40کروڑسےزائدہے تاہم راناثنااللہ نیب میں19کروڑ کےاثاثہ جات کی تفصیلات نہ دے سکے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اثاثہ جات میں لاہورمیں ایک کنال کے3پلاٹس ،2فارم ہاؤسز ، فیصل آباد میں کمرشل مارکیٹس میں ساڑھے 3کروڑ کی دکانیں شامل ہیں۔

نجی ہاؤسنگ اسکیم میں 5پلاٹس ،ایک لینڈ کروزر جوہیروئن کیس میں ضبط ہے جبکہ رانا ثنااللہ نے مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے19کروڑ کی جائیداد کاتسلی بخش جواب نہ دینےپرچیئرمین کوریفرنس بھجوا دیا ، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جاپانی وزیر اعظم کا مستحق ممالک کے لیے 6 کروڑ ویکسین ڈوز دینے کا اعلان

0

نیویارک: جاپان کے وزیرِ اعظم سُوگا یوشی ہِیدے نے مستحق ممالک اور خطوں کو کرونا وائرس ویکسین کی 6 کروڑ تک ڈوز فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیر اعظم سُوگا نے یہ اعلان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک علیحدہ اجلاس میں ویڈیو پیغام میں کیا، اس اجلاس کی صدارت امریکی صدر جو بائیڈن نے کی۔

وزیر اعظم سُوگا نے کہا کہ اُنھوں نے کوویکس منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر دیے ہیں، یہ ایک بین الاقوامی اسکیم ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں کرونا وائرس ویکسینز کی منصفانہ تقسیم ہے۔

اُنھوں نے یہ بھی بتایا کہ جاپان اب تک کئی ملکوں اور خطوں کو ویکسین کی تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈوز دے چکا ہے جو کسی بھی ملک کی جانب سے بھیجی جانے والی تیسری سب سے بڑی مقدار ہے۔

یہ مقدار مجموعی طور پر تقریباً 6 کروڑ کرنے کے لیے اُنھوں نے اضافی ڈوز فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

سُوگا نے نشان دہی کی کہ جاپان نے عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لیے آکسیجن کے سلنڈرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبّی آلات کے ذریعے دیگر ممالک کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کی غرض سے بھی امداد پیش کی ہے، اور آئندہ بھی امداد جاری رکھے گا۔

پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سعودی حکومت کا بڑا اعلان

0

ریاض: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر کی کاوشوں کا ثمر مل گیا، سعودی حکومت نے پاکستان کے طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 600 پاکستانی طالب علموں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول پر مکمل اسکالرشپ دی جائے گی۔

سفارت خانہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالب علم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، طلبا کو یونیورسٹی ویب سائٹ اور آن لائن پورٹل پر درخواست دینا ہوگی، ہریونیورسٹی کا اپنا معیار اور طریقہ کار ہوگا۔

سفارت خانہ نے بتایا کہ اسکالرشپ تقریباً تمام شعبوں کے لیے پیش کی جارہی ہے، اسکالرشپ مملکت کی 25یونیورسٹیوں کے لیے دی جائے گی۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 75 فیصد پاکستان جبکہ 25فیصد مملکت میں مقیم طلبا اسکالر شپ کے اہل ہوں گے۔ دیگر تمام اصول و ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

یومِ وفات: تابش دہلوی کو دامِ فریبِ ہستی سے آج ہی کے دن رہائی ملی تھی

0

سید مسعود الحسن کو شعر و سخن کی دنیا تابش دہلوی کے نام سے جانا گیا۔ اردو کے اس مایہ ناز غزل گو شاعر نے 2004ء میں آج ہی کے دن ہمیشہ کے لیے آنکھیں موند لیں۔ آج تابش دہلوی کی برسی ہے۔

وہ 9 نومبر 1911 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ بعد ازاں اپنے نانا کے پاس حیدرآباد، دکن چلے گئے۔ وہیں پہلی سرکاری ملازمت شروع کی اور بعد میں پطرس بخاری کے توسط سے آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوئے۔

تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان آگئے اور کراچی کو اپنا مستقر بنایا۔ یہاں ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر سے منسلک ہوگئے۔ تابش دہلوی نے ریڈیو پر خبرنامہ پڑھا اور براڈ کاسٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کراچی یونیورسٹی سے بی اے کیا۔

1923ء میں انھوں نے شاعری کا آغاز کردیا تھا۔ فانی بدایونی سے اصلاح لیتے رہے اور غزل اور نظم کے ساتھ نعت قصیدہ اور مرثیہ میں طبع آزمائی کی۔

انھیں متعدد ادبی اعزازات سے نوازا گیا۔ انھیں حکومتِ پاکستان نے ’’تمغۂ امتیاز‘‘عطا کیا تھا۔

اردو شاعری میں انھو‌ں نے بڑا نام و مقام بنایا اور مشاعروں میں شرکت کرکے ہم عصر شعرا اور باذوق سامعین سے اپنے کلام پر داد پائی۔

تابش دہلوی کے شعری مجموعے نیم روز، چراغِ صحرا، غبارِ انجم، گوہرِ انجم، تقدیس اور دھوپ چھائوں کے نام سے شایع ہوئے۔

وہ ایک عمدہ نثر نگار بھی تھے اور ان کے قلم سے دنیائے فن و ادب کی کئی شخصیات کا خوب صورت و دل چسپ تذکرہ ہی نہیں نکلا بلکہ متعدد علمی و ادبی واقعات بھی کتابی شکل میں محفوظ ہوگئے۔ دیدہ باز دید ان کی ایک ایسی ہی تصنیف ہے جو ان کی نثر پر گرفت اور کمال کا نمونہ ہے۔

تابش دہلوی کی ایک غزل ملاحظہ کیجیے۔

کسی مسکین کا گھر کُھلتا ہے
یا کوئی زخمِ نظر کھلتا ہے
دیکھنا ہے کہ طلسمِ ہستی
کس سے کھلتا ہے، اگر کھلتا ہے
داؤ پر دیر و حرم دونوں ہیں
دیکھیے کون سا گھر کُھلتا ہے
پھول دیکھا ہے کہ دیکھا ہے چمن
حسن سے حسنِ نظر کھلتا ہے
میکشوں کا یہ طلوع اور غروب
مے کدہ شام و سحر کھلتا ہے
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادر
پاؤں ڈھکتا ہوں تو سَر کھلتا ہے
بند کر لیتا ہوں آنکھیں تابشؔ
باب نظارہ مگر کُھلتا ہے