ہوم بلاگ صفحہ 9690

وقت کی پابندی کرنے والے ملازمین کو ہر ہفتے ہزاروں روپے اضافی دینے کا اعلان

0

واشنگٹن: معروف ای کامرس ویب سائٹ اور ادارےایما زون نے وقت کی پابندی کرنے والے ملازمین کو ہر ہفتے خصوصی بونس دینے کا اعلان کردیا۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کی جانب سے یہ پیش کش ویئرہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین کو دی گئی ہے کہ وہ روزانہ وقت پر دفتر آئیں اور اپنا کام کریں۔

ایمازون کے مطابق ایسے ملازمین کو ہر ہفتے 50 برطانوی پاؤنڈ بطور بونس دیے جائیں گے، اس کے علاوہ چھٹی نہ کرنے والے ملازم کو علیحدہ سے رقم بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایمازون پاکستان میں اپنا پہلا فیسیلیٹیشن سینٹر کہاں کھولنے جارہا ہے؟

کمپنی کے مطابق ملازمین کو یہ رقم 100 فیصد حاضری، وقت کی پابندی پر دی جائے گی، بیماری یا معذوری کی صورت میں کی جانے والی چھٹیاں شمار نہیں کی جائیں گی۔

ایمازون کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم نے گرمیوں کی طلب کو دیکھتے ہوئے ملازمین کے لیے یہ اعلان کیا کیونکہ ایمازون کے اسٹورز پر ’سمر فیسٹیول‘ لگایا جائے گا۔

ایمازون کا آغاز

سنہ 1994 میں جیف بیزوس کے گیراج سے شروع ہونے والی کمپنی ایمازون اب دنیا کی سب سے بڑی اور اہم ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے لیکن اس کا آغاز ایک آن لائن کتاب بیچنے کی ویب سائٹ کے طور پر ہوا تھا۔

ایمازون نے اپنے ستائیس سالہ سفر کو اس قدر کامیابی سے طے کیا کہ اب یہ ماہانہ اربوں ڈالرز کا کاروبار کرنے والی کمپنی بن چکی ہے، جہاں صرف کتابیں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے ہر قسم کے سامان کی خریدوفروخت کی جاتی ہے۔

رکن اسمبلی کے بیٹے کا کیک کاٹنے کا انوکھا طریقہ، حیران کُن ویڈیو

0

کیک کاٹنے کے لیے آپ کے ہمیشہ کی چھری کا استعمال کیا ہوگا لیکن کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ کوئی موبائل فون سے کیک کاٹ رہا ہو یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

لیکن بھارت ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنٹا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی بسوا راج کے بیٹے سریش نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے لیے چھری کی بجائے آئی فون کا استعمال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رکن اسمبلی کے بیٹے پر تنقید کی جارہی ہے اور صارفین اسے دولت کی نمائش قرار دے رہے ہیں۔

بسوا راج کے بیٹے کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تیزی سے اپنی آئی فون سے کئی کیک پر آئی فون کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے اور اس کے دوست تالیاں بجانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی سیاست دان کے بیٹے نے تقریباً 8 کیک کاٹے اس نے اپنی سالگرہ بلاری ضلع میں منائی تھی جہاں وہ اپنے دوستوں کو بی ایم ڈبلیو گاڑی میں لے گیا تھا۔

علاوہ ازیں کانگریس کے ارکان نے بھی ویڈیو کلپ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دولت کی بدصورت نمائش ہے، غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور ایم ایل اے خاندان کی جانب سے دولت کا ایسا ظاہر کرنا حلقے کے غریب اور محروم طبقات کی توہین ہے۔

تنقید کے باوجود بسوراج نے اپنے بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی محنت کی کمائی ہے اور وہ اپنی مرضی کے مطابق منا سکتا ہے۔

بسوا راج نے کہا کہ اس میں کیا حرج ہے؟ میرے بیٹے نے ہاتھوں کے بجائے کیک کاٹنے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا کیونکہ کوویڈ 19 برقرار ہے۔

علی گیلانی کی میت پر بھارتی ناظم الامور طلب، پاکستان نے سخت مؤقف پیش کیا

0
Syed Ali Geelani

اسلام آباد: سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ان کے سامنے سخت مؤقف پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت قبضے میں لینے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو میت کے ساتھ کیے گئے سلوک پر سخت مؤقف سے آگاہ کیا، انھیں بتایا گیا کہ کشمیری رہنما کے خاندان کو مرضی کے مطابق تدفین کی اجازت نہ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی سپرد خاک، علاقے میں کرفیو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج بار بار کشمیریوں کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کر رہی ہے، ناظم الامور کو کہا گیا کہ بھارت کو اپنی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ یکم ستمبر 2021 کو تحریک آزادئ کشمیر کے بانی رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں، مقبوضۂ کشمیر میں پاکستانیت کا نعرہ بلند کرنے والے نڈر انسان اب ہم میں نہیں رہے، علالت کے باوجود زندگی کے آخری ایام انھوں نے بھارتی قید میں گزارے۔

اداکار فیروز خان کا حیران کُن انکشاف

0

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ایک کاسمیٹک سرجری کروائی تھی جو کہ کافی غیرمتوقع ثابت ہوئی تھی۔

اداکار فیروز خان نے ایک ویب شو میں مزاحیہ انداز میں اپنی کاسمیٹک سرجری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پانی کے اندر ایک سین کی شوٹنگ کروانی تھی جس کے لیے اپنا وزن کم کیا تھا اور ورزش کرنے کا معمول بہت سخت تھا۔

فیروز خان نے بتایا کہ شوٹنگ کے لیے جب انہیں کافی زیادہ ورک آؤٹ کرنا پڑا اور ان کا وزن کم ہوا تو ان کا چہرہ بہت بری طرح متاثر ہوا اور گال بالکل پچکے ہوئے لگنے لگے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے گالوں کی خراب حالت دیکھ کر کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیروز خان نے سرجری کے غیرمتوقع ثابت ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سرجری کے فوراً بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ گالوں کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ غلط تھا۔

اداکار نے سرجری کروانے کے اس فیصلے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جب میں نے اپنے آپ کو آئینے میں دیکھا تو فوری طور پر گالوں میں سرجری سے لگے فلرز کو تحلیل کرنا چاہا تھا۔‘

فیروز خان کے مطابق سرجری کے بعد وہ تصویروں میں بھی عجیب اور موٹے نظر آرہے تھے۔

ورلڈ بیچ ریسلنگ:‌ انعام بٹ کی لگاتار دو فتوحات

0
Inam Butt

روم: اٹلی میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے دوسری فتح بھی حاصل کرلی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے اٹلی میں جاری ہیں، جہاں ا پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا پہلا مقابلہ یوکرائنی ریسلر کے ساتھ ہوا۔

انعام بٹ نے مخالف کھلاڑی کو باآسانی زیر کر کے ایونٹ کی فتح اپنے نام کی۔

ایک گھنٹے بعد انعام بٹ کی دوسری فائٹ یونانی ریسلر کے ساتھ ہوئی، اس مقابلے میں بھی انہوں نے فتح اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ریسلر انعام بٹ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیوں نہ کرسکے؟

یونانی ریسلر جورجز سکناکس کو شکست دے کر انعام بٹ نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، کل وہ کوارٹر فائنل کے لیے ترکی کے ریسلر کے مدمقابل ہوں گے۔

کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرنے والے کھلاڑی کو کل ہی سیمی فائنل کھیلنا ہوگا، جس کے بعد ورلڈ بیچ ریسلنگ کا فائنل کل ہی کھیلا جائے گا۔

برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کا ریڈلسٹ میں رکھنے پر اظہارتشویش

0

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‏ہے کہ برطانوی فیصلے سے دوہری شہریت رکھنے والوں کو تکلیف ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی ‏جس میں افغانستان کی صورتحال، دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بورس جانسن سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو سےمتعلق بتایا اور افغانستان کی صورتحال ‏پر پاکستان کے نقطہ نظر سےآگاہ کیا۔ وزیراعظم نے علاقائی استحکام کیلئے پرامن اور محفوظ ‏افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کومستحکم کرنا انتہائی ضروری ‏ہے افغانستان میں انسانی بحران روکنا اور معیشت کومستحکم کرنا ہوگا عالمی برادری کوافغان عوام ‏کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے پرامن، مستحکم اورجامع سیاسی عمل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے افغانستان کے اندر اور باہر بگاڑ پیدا کرنے والوں سےخبردار کیا، مقبوضہ کشمیر میں ‏بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیدعلی گیلانی کی میت کی بےحرمتی سے متعلق بھی ‏آگاہ کیا۔

طلعت اقبال کی صاحب زادی سارہ کا انتقال

0

کراچی: ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار طلعت اقبال کی بیٹی سارہ انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سارہ طلعت طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئیں، سارہ ماضی کی مقبول ترین اداکار جوڑی طلعت اقبال اور سنبل طلعت کی صاحب زادی تھیں۔

یاد رہے کہ سارہ کی والدہ سنبل کا انتقال 2014 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوا تھا، انھیں کینسر کا موذی مرض لاحق تھا۔ سنبل طلعت ٹی وی پر اپنے کام کے حوالے سے مشہور تھیں۔

سارہ کے والد طلعت اقبال نے 1968 میں شوبز میں کام شروع کیا تھا، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی، انھوں نے اپنے وقت کی تمام اچھی اداکاراؤں روحی بانو، شبنم، بابرہ شریف، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کی۔

پاکستان کی معروف اور سینیئر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کر گئیں

2017 میں طلعت اقبال جب پاکستان آئے تھے تو آرٹس کونسل کراچی نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی تھی، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انھیں یہ نہیں معلوم تھا کہ آج بھی لوگ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں۔

طلعت اقبال نے کہا میرا دل بہت کرتا ہے کہ میں پاکستان میں رہوں اور ڈراموں میں کام کروں اس لیے میں نے لوگوں کے اصرار پر فیصلہ کیا ہے کہ کچھ عرصہ پاکستان میں رہوں گا اور اداکاری بھی کرں گا، تاہم اس کا موقع نہ مل سکا۔

نئی افغان حکومت کا سربراہ کون ہوگا؟

0

کابل: برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالبان کے شریک بانی اور سیاسی دفتر کے سربراہ ملا بردار نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملا بردار نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے، واضح رہے کہ طالبان کی نئی حکومت کا اعلان آئندہ ہفتے تک موخر کیا گیا ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ کا اعلان جو پہلے آج ہونا تھا اسے اب آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے۔

طالبان ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا برادر کی زیر قیادت نئی حکومت میں طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی کو بھی اہم عہدے دیے جائیں گے۔

طالبان کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’تمام اعلیٰ رہنما کابل پہنچ چکے ہیں جہاں نئی حکومت کے اعلان کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔‘

طالبان کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ’طالبان کے امیر ہبت اللہ اخونزادہ مذہبی معاملات اور اسلام کے دائرے میں گورننس پر توجہ دیں گے۔‘

افغان طالبان جنہوں نے 15 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کابل پر قبضہ کر لیا تھا، کو وادی پنجشیر میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں شدید لڑائی اور جانی نقصان کے بعد جنگ ختم ہوگئی ہے۔

طالبان نے اتفاق رائے سے حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے لیکن مسلح تنظیم کے قریب ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ اب بننے والی عبوری حکومت صرف اور صرف طالبان کے ارکان پر مشتمل ہوگی۔

طالبان کے قریب اس ذریعے نے مزید کہا کہ چھ سے آٹھ مہینوں میں ایک لویہ جرگہ بھی متوقع ہے جس میں آئین اور مستقبل کی حکومت کے ڈھانچے پر تبادلہ خیال کے لیے عمائدین اور افغان معاشرے کے تمام نمائندوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔

پنجاب، دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

0

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ لگانے کے خلاف ایک شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی سی  لاہور میں دل کے مریضوں کو ایکسپائر اسٹنٹ ڈالے جانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

لاہور ہائی کورٹ میں سردار فرحت منظور چانڈیو نامی شخص نے درخواست دائر کی، جس میں پنجاب حکومت، سیکریٹری صحت اور پی آئی سی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال پی آئی سی میں پندرہ مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے۔

درخواست گزار کے مطابق مریضوں کوجون 2021 میں ڈالے وہ اسٹنٹ ڈالے گئے جو مئی میں ایکسپائر ہوچکے تھے، ایسے اسٹنٹ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔

درخواست گزار  نے عدالت سے استدعا کی کہ ناقابلِ معافی جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہوسکے۔

ویکسین سے متعلق پاکستانی مسافروں کیلیے نئی ہدایات جاری

0

کراچی: کورونا وبا سے بچاؤ کی خاطر پاکستانی مسافروں کےلئے نئی گائیڈلائنز جاری کر دی گئیں۔ ‏

پاکستانی مسافروں کو کورونا ویکسین کی بوسٹرخوارکیں فراہم کی جائیں گی۔ پاکستانی مسافروں ‏کو کمپنیز کی ویکسین لگوانے پر اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔

تعلیمی، بزنس اور سیاحتی ویزا کےحامل افراد کو بوسٹر ویکسین دی جائے گی، 12تا17سال کے ‏عمر کے مسافروں کو سنگل ڈوز فراہم کی جائے گی جب کہ 18سال یا زائد عمر کے مسافروں کو ‏‏3کمپنیوں کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔

رقم کی ادائیگی اور سفری دستاوزات کے حوالے سے بھی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں۔ بیرون ‏ممالک جانے والے مسافروں کو 1270روپے چالان جمع کروانا ہو گا۔

بوسٹر ویکسین کیلئےکراچی میں3 حیدر آباد، سکھر، اسلام آباد، آزادکشمیر، میر پور، مظفرآباد اور ‏گلگت میں ایک ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

لاہور میں 2 فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ،راولپنڈی، پشاور، مینگورہ، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اورکوئٹہ ‏میں ایک ایک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔