ہوم بلاگ صفحہ 9717

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

0

نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے، اپنے دورے میں شاہ محمودقریشی مختلف وزرائے خارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 5روزہ دورےپرنیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ یواین جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے۔

دورے کے دوران شاہ محمودقریشی نیویارک میں مختلف وزرائےخارجہ سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کونسل آن فارن ریلیشنز سمیت متعددفورمز میں شرکت کے ساتھ ساتھ تقریب میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

شاہ محمودقریشی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی وعالمی میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے ، جس میں مختلف علاقائی و عالمی امورپر پاکستان کےنقطہ نظرسے آگاہ کیا جائے گا۔

اوکاڑہ : لڑکی سے اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی ، مقدمہ درج

0
زیادتی کے واقعات

اوکاڑہ : نواحی قصبہ کوہلہ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور جاتے ہوئے نوجوان لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے، لڑکی کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ‌میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ، صوبے میں لڑکی کے اغوا کے بعد زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

شہر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ سے لڑکی کو اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، کار سوار ملزمان علی حسن،عمران اور اس کے ساتھی6 ستمبر کو گھر میں داخل ہوئے ، گھر سے طلائی زیورات، نقدی لوٹنے کے ساتھ لڑکی کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔

مزاحمت پر ملزمان کی طرف سے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی گئی جبکہ ملزمان نے لڑکی سے زبردستی دستاویزات پر انگوٹھے بھی لگوائے۔

راوی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز سے آج ہوگا

0

مٹیاری: عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 278 ویں عرس کا آغاز آج ہوگا ، عرس کے موقع پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی اطرح امسال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 278 ویں عرس آج سے شروع ہورہا ہے ، اس موقع پر قائم مقام سجادہ نشین بھٹ شاھ میں درگاہ پرچادرچڑھائیں گے۔

اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کل 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔

خیال رہے معروف صوفی بزرگ کا مزار سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں واقع ہے جہاں عرس کے موقع پر تین روزہ باقاعدہ تقاریب کا انعقاد 2019 تک کیا گیا، کرونا کی وجہ سے بعد میں عرس کو بہت مختصر کیا جاتا ہے

ایکسپائر اقامے اور پاسپورٹ، سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

0
سعودی عرب

ریاض: پاکستانی سفیربلال اکبر سے ملاقات میں سعودی ڈی جی پاسپورٹ نے پاکستانیوں کے ایکسپائر اقاموں، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگر معاملات جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیربلال اکبرکی سعودی ڈی جی پاسپورٹ سےملاقات ہوئی ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایکسپائراقاموں، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پربات چیت ہوئی ، ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

یاد رہے دو روز قبل پاکستانی سفیربلال اکبر نے سعودی جنرل آف سول ایوی ایشن کےصدرسے ملاقات کی تھی ، دورانِ گفتگو بلال اکبر نے پاکستان میں کرونا کی بہتر صورت حال سے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ ’حکومتِ پاکستان کی منتخب کردہ ویکسین پائیدار اور عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ ہے، دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو واپسی کی اجازت دی جائے‘۔

ایوی ایشن کے صدر نے سعودی وزارت صحت سےمشاورت کے بعد تجاویزپر غورکرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

سعودی عرب کےقومی دن کے موقع پر ائیر شوز کا اہتمام

0
سعودی عرب

ریاض : سعودی عرب کے91ویں یومِ وطنی پر مملکت کے بڑے شہروں میں ائیر شوز کا انعقاد کیا جائے گا، 23 ستمبر سے قبل ہی سعودی عرب کی فضا مختلف رنگوں سےسج گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بڑے شہروں میں20ستمبر سے25 ستمبر تک ائیر شوز منعقد کیے جائیں گے۔

جدہ، ریاض، خبراور طائف سمیت مملکت کے بڑے شہروں میں ایئر شوز منعقد کیے جارہے ہیں، ان ایئر شوز میں سعودی رائل ایئرفورس، سعودی ہاکس اور السعودیہ بوئنگ طیارے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ہوابازوں کے فن کےمظاہروں سے فضا مختلف رنگوں سے سج گئی، طیاروں کے پائلٹوں نے اپنی مہارت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےفضائی کرتب دکھائے۔

اس سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعے طویل ترین سعودی پرچم فضا میں لہرایا گیا، اس پروقار تقریب میں تمام تر کورونا احتیاطی تدابیر اورایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی شرکت کو یقیقنی بنایا گیا۔

واضح رہے کہ مملکت میں ہر سال 23 ستمبر سعودی عرب کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یوم وطنی کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں اور جلد از جلد مکمل ویکسینیشن کرائیں۔

پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد پر آگئی

0

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری آنے لگی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح4.1 فیصد ہوگئی جب کہ ایک دن میں 81 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلامزید81مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد27ہزار327ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 46ہزار 231 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک دن میں1ہزار897 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.1فیصدرہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کوروناکےتشویشناک کیسزکی تعداد 4ہزار846 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,227,905 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 488، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670 ،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 589 اور بلوچستان میں32 ہزار 722 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 04 ہزار 348 ، گلگت بلتستان میں 10,257 ، اور آزاد کشمیر میں 33,821 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

لاہور: گھر میں گھس کر 22 سالہ شادی شدہ خاتون قتل

0

لاہور میں گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 22 سال کی سمیرا کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم پر بری طرح نوچا گیا، دو ملزمان نے سمیرا پر تشدد کیا پھر پھندا لگا کر جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش واش روم سے ملی خاتون گھر میں اکیلی تھی، ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔

مقتولہ کے اہلخانہ کے مطابق سمیرا کی بہن باہر سے آئی اور واش روم میں گئی تو دیکھا کہ سمیرا کی لاش پڑی تھی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود تھے۔

عینی شاہد مقتولہ کی بہن نے بتایا کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، اس کے گلے پر پھندا کا نشان بھی موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

انگلینڈ میں بم سے اڑانے کی دھمکیاں، نیوزی لینڈ ٹیم کا دہرامعیار سامنے آگیا

0

لندن: پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانے بناکر دورہ منسوخ کرنے والے نیوزی لینڈ کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کےدرمیان سیریزکا تیسراون ڈے شیڈول ہے، نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم ہوٹل میں موجود ہے جسے بم سےاڑانےکی دھمکی دی گئی۔

کرک انفو کے مطابق بم سےاڑانےکی دھمکیاں ملنےکےباوجود انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنےکیلئے بضد ہے، بم سےاڑانےکی دھمکیوں کےبعد ٹریننگ منسوخ کردی گئی ہے۔

کرک انفو کے مطابق پولیس اورانسداد دہشت گردی ایجنسیوں کوسیکیورٹی کیلئےبلالیا گیا ہے، ممکن سمجھاجارہاہے کہ میچ منسوخ کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اورنیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئے

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے، کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

اس سے قبل جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

کراچی: 20 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا

0

کراچی کے علاقے بہادر آباد دھوراجی میں ہونے والی 20 لاکھ کی ڈکیتی ڈرامہ نکلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد دھوراجی میں اسلحے کے زور پر 20 لاکھ روپے چھینے جانے کا دعویٰ کرنے والا شہری جھوٹا نکلا۔

ذرائع کے مطابق شہری نے پولیس کو کہا اسلحے کے زور پر اسے لوٹا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے شہری کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک لینڈ کروزر کو آتے دیکھا گیا، مبینہ ملزم لینڈ کروزر سے اترا اور شہری کی کار میں جاکر بیٹھا، گاڑی سے رقم کا تھیلا اٹھایا اور واپس لینڈ کروزر میں جا بیٹھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ واردات کے وقت شہری کار میں تھا اور دروازہ بھی کھلا چھوڑ رکھا تھا، مبینہ ملزم نے نہ اسلحہ نکالا اور نہ شہری نے کوئی مزاحمت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں اسلحے کے زور پر لٹنے کی کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، مبینہ ڈکیتی کا واقعہ آج شام پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جلد حقائق منظرعام پر آجائیں گے۔

‘ بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اورنیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئے’

0

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے دورہ انگلینڈ منسوخ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی معاملےپر مغربی دنیا اکٹھی ہوجاتی ہے،  سیکیورٹی تھریٹ شیئرنہ کرناایک دھچکاتھا ,کوئی وجہ بتائے بغیریہاں سےچلےجانا افسوسناک ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ورلڈکپ میں پہلےہمارےنشانے پرصرف بھارت تھا، بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئےہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان تینوں ٹیموں کیساتھ محاذ جنگ پراتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی معذرت پر رمیزراجا کا ردعمل آگیا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم آؤٹ آف دی وے جا کران کوآکاموڈیٹ کرتےہیں، ہم ان کی ہرقسم کی سکیورٹی اور سہولتوں کاخیال رکھتےہیں، ان کےقرنطینہ میں ہم ان کی ڈانٹ ڈپٹ بھی سہہ جاتےہیں، سبق یہی ہےہم وہاں تک جائیں گےجہاں تک ہمارامفاد ہے۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب کرکٹ رکنی نہیں، انگلینڈ،نیوزی لینڈ کام نہیں آئےتو دنیا کی کرکٹ خطرے میں پڑسکتی ہے، نیوزی لینڈ،انگلینڈ اورآسٹریلیا کا ایک ہی بلاک ہے، انہوں نے ہمیں اپنا بنا کر نہیں رکھا، بھاگنےکےبہانےڈھونڈتےہیں۔