ہوم بلاگ صفحہ 9777

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس: میاں منشا کو لیگل نوٹس جاری

0

لاہور : شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے میاں منشا کو 25بلین کی جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشنز پر لیگل نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں میاں منشا کو لیگل نوٹس جاری کردیا، میاں منشا کونوٹس 25بلین کی جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشنز پرجاری کیا گیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹس 2008 سے 2018 تک رمضان شوگرملز کے کم آمدنی والےملازمین کےنام پر بنائےگئے۔

نوٹس میں کہا ہے کہ کھاتہ داروں نے انکشاف کیا ہے خفیہ ٹرانزیکشن شہبازشریف خاندان کے نام پر تھیں ، ٹرانزیکشنز لاہور اور چنیوٹ کی ایم سی بی کی مختلف برانچز میں گئیں۔

بینک افسران نےتسلیم کیا ٹرانزیکشن شریف فیملی،بینک انتظامیہ کےدباؤپرکی گئیں، متعلقہ افسران انکشافات ریکارڈ پر لانے سے خوفزدہ ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم سی بی نے2008 سے2018تک جعلی اکاؤنٹس پرایس ٹی آرنہیں بھجوائی ، ایم سی بی کےعہدیدار بینکرز پر تبدیلی بیان کے لیے دباؤ ڈال رہےہیں، اعلی عہدیداروں کو فوری بینکرز پر دباؤ نہ ڈالنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

مراسلے کے مطابق سینئروائس پریزیڈنٹ عاصم سوری اور اظہرمحمودکے بینکرزسےرابطوں کےشواہدملے، جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایم سی بی کے 12 بینکرز سے تحقیقات کی گئیں۔

سعودی عرب کے قومی دن سے متعلق اہم خبر آگئی

0

ریاض: سعودی وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم وطن سے قبل ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ہر سال 23 ستمبر سعودی عرب کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ تمام سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یوم وطنی کے موقع پر کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بھرپور پابندی کریں اور جلد از جلد مکمل ویکسینیشن کرائیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایابی کے بعد ویکسین کی ایک خوراک وائرس کی نئی شکلوں سے بچاؤ کے لیے ناکافی ہے جبکہ دوسری خوراک ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے والوں کی شرح بڑھ جانے کے باوجود وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی اشد ضروری ہے۔ اس حوالے سے لاپروائی درست نہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی 40 ملین سے زیادہ خوراکیں لگائی چکی ہیں جبکہ 17 ملین سے زیادہ افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔

ترجمان نے ہدایت کی کہ ماسک سمیت تمام حفاظتی تدابیر کی مسلسل پابندی ضروری ہے، کورونا ایس او پیز کا فیصلہ بغیر سوچے سمجھے نہیں کیا گیا ہے، مکمل ویکسینیشن کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری

0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیلیوری کمپنیوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ڈیلیوری بوائز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس متحرک ہوگئی، مختلف ڈیلیوری کمپنیوں کو قوانین پر عملدر آمد کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے ڈیلیوری بوائز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق ڈیلیوری بوائز لائن وائلیشن اور ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اگر ڈیلیوری بوائز نے رویہ نہ بدلا تو متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

لاہور کے ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج

0

لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک اور خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ملت پارک میں ہوٹل میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمے میں نامزدایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ
ایف آئی آر میں 6لاکھ روپے چھیننے کا بھی الزام عائد ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کیلئے بہانے سے ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم واقعے کے بعد تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ نوکری کیلئےسیلون گئی جہاں احمد نامی نے نوکری کی یقین دہا نی کرائی، ملزم نے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں انٹرویو کے بہانے بلایا، جہاں اس نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں مارنے کی دھمکی دی۔

6ارب کی مبینہ کرپشن: شرجیل میمن کے ساتھ شریک ملزم کی کیس ختم کرنے کی اپیل مسترد

0

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں پونے 6ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں شرجیل میمن کے ساتھ شریک ملزم کی کیس ختم کرنے کی اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6ارب کی مبینہ کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی ، دوران ساعت وکیل منصور راجپوت نے بتایا کہ میرے مؤکل کےخلاف نیب اب تک ثبوت پیش نہیں کر پایا۔

جس پر عدالت نے شرجیل میمن کے ساتھ شریک ملزم منصورراجپوت کی درخواست پرفیصلہ سنایا، فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے منصور راجپوت کے خلاف کیس ختم کرنےکی اپیل مستردکردی۔

منصور راجپوت نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی وی ڈی اور دیگر اسپتالوں کی انتطامیہ کو بجٹ موازنے کے ساتھ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ضلعی اسپتالوں کا بجٹ بھی پیش کیا جائے۔

عدالت نے سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری خزانہ کو 14اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

0

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میر علی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

صفی اللہ دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں اور اغوا میں بھی مطلوب تھا، آپریشن میں برآمد بھاری مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا تھا، آپریشن کےدوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستان کی جانب سے خوردنی اشیاء سے لدے 17 ٹرک افغان حکام کے حوالے

0
افغان ٹرانزٹ

خیبر : حکومت پاکستان نے انسانی بنیادوں پر خوردنی اشیا سے لدے 17 ٹر ک افغان حکام کے حوالے کردیئے ، اشیا میں چینی، دالیں، ٹا وغیرہ شامل ہیں‌۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے تین سو ٹن خوردنی اشیا سے لدے 17ٹر ک افغان حکام کے حوالے کردیئے گئے تاکہ طورخم بارڈر کے ذریعے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے حکومت کے ایک اقدام کے تحت پڑوسی ملک کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کی جا سکے۔

چیئرمین پی اے سی ایف نے بتایا کہ اشیا میں 65 ٹن چینی، 3 ٹن دالیں، 190 ٹن آٹا ، 11 ٹن کوکنگ آئل اور 31ٹن چاول شامل ہیں جبکہ سی 130جہازسے 32ٹن آٹا، 6 ٹن کوکنگ آئل اور 2ٹن ادویات کا انتظام کیا ہے۔

چیئرمین پی اے سی ایف کا کہنا تھا کہ افغان ہمارےمسلمان بھائی اورپڑوسی ہیں ، پاک افغان تعاون فورم ملک کے لوگوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل تین سی 130 طیاروں سے کے ذریعے امداد سامان افغانستان پہنچایا جا چکا ہے ، امداد میں آٹا ، گھی اور بڑی مقدار میں ادویات شامل تھیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کو امدادی سامان بھیجا گیا تھا جسے کابل ایئرپورٹ پر افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے وصول کیا۔

منگھوپیر میں پولیس مقابلہ : تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

0
پولیس

کراچی : منگھوپیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلہ میں بدنام زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیلنگ لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی ٹیم نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں موٹرسائیکل لفٹر گینگ سے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیربروہی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزم راشد بٹ سمیت 3ملزمان کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر میں موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہوگئے۔

گرفتار ملزمان راشدبٹ، عدنان اور شاہد سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پستول برآمد کی گئی ہے، ملزم عدنان لاہور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

بشیر بروہی کے مطابق راشدبٹ، شاہد اے وی ایل سی کے ہاتھوں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، تینوں ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان کے خلاف منگھوپیر تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

0

کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے 2 کارروائیوں کے دوران خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرےلگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، حیدرآبادمیں لڑکی کے باتھ روم میں کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم لڑکی کوویڈیوسے بلیک میل کررہا تھا جبکہ جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیو بھی وائرل کی تھی ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایک اورکارروائی میں خاتون کوگرفتار کیاگیا ہے، خاتون نےاپنی رشتہ دارلڑکی کی ویڈیووائرل کی تھی، متاثرہ لڑکی کےبہنوئی نےزیادتی کی کوشش کرتےوقت ویڈیوبنائی اور نند نے ویڈیوز وائرل کرکے لڑکی کوخاندان میں بدنام کیا۔

گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے موبائیل فون اور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے، ملزم ایاز کےخلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج ‏کروائی تھی کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔

سعودی عرب سے بڑی خوشخبری، حکومت نے خواہش پوری کردی

0

ریاض: سعودی وزارت ہاؤسنگ کے خصوصی ریلیف پروگرام کے تحت مملکت میں رواں سال 45 ہزار مقامی خاندان نے اپنا ذاتی گھر کا خواب پورا کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت نے سکنی نامی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت مقامی شہری اور خاندان کو اپنا گھر خریدنے میں مالی اور دیگر اعتبار سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔

سعودی وژن 2030 کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سعودی وزارت ہاوسنگ2030 تک 70 فیصد سعودیوں کے لیے گھر وں کی ملکیت کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایک اعدادوشمار کے مطابق جنوری2021 کے آغاز سے گزشتہ ماہ اگست تک کل 45 ہزار 815 خاندانوں نے سبسڈی والے گھروں کے لیے قرضہ اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔ سکنی پروگرام کے علاوہ بھی دیگر ہاؤسنگ اسکیم فراہم کی جارہی ہے۔

سعودی عرب میں سکنی خدمات کے تحت اگست 2021 کو ختم ہونے والی اسی مدت کے دوران دیگر پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار خاندانوں تک پہنچ چکی ہے۔

مذکورہ مدت کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہوئے۔

واضح رہے کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے سعودی عرب میں اپنے شہریوں کے لیے گھر وں کی ملکیت کو آسان بنانے کے مقصد سے2017 میں سکنی پروگرام تشکیل دیا تھا۔