ہوم بلاگ صفحہ 9929

وہ پھل جو آپ کے ناشتے کو توانائی کا خزانہ بنا دیں

0

ناشتہ توانائی کا وہ بوسٹر ہے جو دن بھر ہمیں تازہ دم اور چاک و چوبند رکھتا ہے، ناشتہ نہ کرنے ہمارے جسم کے لیے بے حد نقصان کا سبب ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ کیے بغیر گھر سے نہیں نکلنا چاہیئے اور اگر گھر میں بنا ہوا عین حفظانِ صحت کے مطابق صحت بخش غذاؤں سے ناشتہ کیا جائے تو دن کی یہ پہلی غذا سارا دن جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔

ناشتے میں استعمال کی جانے والی کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو برسہا برس آپ کو تندرست و جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

فٹنس ایکسپرٹس بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بڑھتی عمر اگرچہ ایک قدرتی عمل ہے مگر اس کا 80 فیصد تعلق ہمارے طرزِ زندگی اور غذا سے ہوتا ہے، انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے چہرے اور بالوں پر ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔

ناشتہ چونکہ دن کی اہم ترین غذا ہوتی ہے لہٰذا اس میں اگر ضروری اور متوازن غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال جاری رکھا جائے تو باآسانی جھریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

تخم بالنگا

تخم بالنگا کا استعمال عموماً مشروبات میں کیا جاتا ہے لیکن اس کے بیج بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں، تخمِ بالنگا پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے، اس میں پایا جانے والا اومیگا 3 فیٹی ایسڈ انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے اور جلد کو ہائیڈریٹ اور موئسچرائز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تخم بالنگا کے بیج ذائقے دار نہیں ہوتے اسی لیے انہیں صبح ناشتے کے وقت پانی میں یا پڈنگ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، تخم بالنگا کے بیجوں کی پڈنگ بنانے کے لیے بادام، کاجو، بیری اور چیری کا استعمال سود مند ثابت ہوتا ہے۔

جو کا دلیہ

مختلف تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں جو کا دلیہ کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے، جو کے دلیے میں پلانٹ فائبر، نائٹروجن کمپاؤنڈز، گوند، چینی اور فیٹس کی معمولی مقدار کے علاوہ نشاستہ بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم سے خراب کولیسٹرول کی مقدار کم کر کے تندرست بناتا ہے۔

سبز چائے

مختلف اقسام کی چائے میں بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے والے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں تاہم دیگر اقسام کی چائے کی نسبت سبز چائے میں اینٹی ایجنگ خصوصیات زیادہ پائی جاتی ہیں۔

پپیتا

پپیتا مختلف اقسام کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات، معدنیات اور پروٹینز پر مشتمل ہوتا ہے، پپیتے میں موجود خصوصی انزائمز (پاپین، بیٹاکیروٹین اور لائیکوپین) کی موجودگی اسے صحت اور جِلد کے لیے متعدد فوائد کا حامل بناتی ہے۔

دن کا آغاز پپیتے جیسے ذائقے دار پھل سے بھی کیا جا سکتا ہے، یہ پیٹ کی صفائی اور میٹا بولزم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید پھل ہے۔

بلیو بیری

اگرچہ بلیو بیریز دکھنے میں چھوٹی ہوتی ہیں لیکن یہ چھوٹا سا پھل انسانی جسم میں جا کر بیش بہا فوائد کا باعث بنتا ہے۔ بلیو بیریز اینٹی ایجنگ خصوصیت سیت متعدد بیماریوں کے خلاف مزاحمت کا کام کرتی ہیں، بلو بیریز کے استعمال سے طویل عرصے تک چاق و چوبند اور جوان رہا جا سکتا ہے۔

نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت : تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

0

اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ، ملزمان میں ظاہر جعفر، والدذاکرجعفر، والدہ عصمت ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3ملازمین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیا ، ملزم ظاہر جعفر،والدذاکرجعفر، والدہ عصمت آدم جی ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3ملازمین کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

کابینہ کی سب کمیٹی نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

گذشتہ روز عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23اگست تک توسیع کردی تھی۔

واضح رہے کہ عید کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے نور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا بعد ازاں اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مقتولہ کی موت دماغ کو آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ہوئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات بھی پائے گئے، ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کیا، جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی تھی کہ جرم کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جبکہ دماغی طور پر بھی وہ بالکل صحت مند ہے

محرم الحرام: موبائل فون سروس بند کرنے سے متعلق اہم اعلان

0

کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں محرم الحرام کے مین جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، مین جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل رکھیں گے۔

‘ڈرون کیمروں کی مدد سے بھی جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی’۔

سی سی پی او نے خبردار کیا کہ شرپسند عناصر اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا، مرکزی جلوسوں کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگاکر محفوظ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق جاری کیا جاچکا ہے جن پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔

محرم الحرام: مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری

محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے، مجالس میں شرکا ماسک ضرور پہنیں۔

مجھے کیوں ڈسا؟ بزرگ شخص نے زہریلا سانپ چبا ڈالا

0

نئی دہلی : بھارتی شہری نے سانپ کے ڈسنے پر طیش میں آکر زہریلے سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا۔

سننے میں بہت عجیب لگ رہا ہے کہ زہریلے کو کوئی انسان کیسے کاٹ سکتا ہے لیکن بھارت میں ایک عمر رسیدہ شخص نے سانپ سے انتقال لینے کےلیے یہ خطرہ مول لیا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک 63 سالہ شخص کو کریٹ نامی سانپ نے ٹانگ پر ڈس لیا۔

سانپ کے ڈسنے پر بزرگ شہری طیش میں آگیا اور سانپ کو ہاتھوں سے پکڑ کر کہا کہ ’تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے ڈسنے کی، اب میں تمہیں مار ڈالوں گا‘۔

بزرگ شہری نے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا، اس دوران سانپ نے بزرگ شخص کو چہرے پر کئی مرتبہ ڈسا جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد اہل خانہ نے معمر شخص کو اسپتال لے جانا چاہا طبی امدا دی جاسکے مگر متاثرہ شخص نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ کریٹ سانپ انتہائی زہریلے اور خطرناک ہوتے ہیں اور صرف بہار میں سالانہ چار ہزار افراد سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

دالوں کے وہ فوائد جن سے آپ ناواقف تھے

0

متوازن غذائیں کھانا صحت کے لیے نہایت ضروری ہے اور دالیں بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، دالوں کا باقاعدہ استعمال جسم کے لیے بے شمار فائدوں کا سبب ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی وجوہات بتائیں گے جو دالوں کو آپ کی روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

شکر اور دیگر سادہ نشاستے کے مقابلے میں دالوں کے ہضم ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔ اس لیے اس سے نشاستہ (کاربوہائیڈریٹس) آہستہ آہستہ نکلتا ہے اور یوں ان کا انڈیکس کم ہو جاتا ہے۔ دالیں خون میں شوگر کی سطح کو یکدم نہیں بڑھاتیں، جس کی وجہ سے آپ بہت دیر تک خود کو توانا محسوس کرتے ہیں اور آپ کا پیٹ بھی بھرا رہتا ہے۔

دالوں میں موجود زیادہ پروٹینز دالوں کو گوشت خوروں کے لیے بھی بہت اہم بناتی ہے۔ اچھی صحت کے لیے اتنی مقدار اور اتنی اقسام کے پروٹینز رکھنے والی خوراک بہت ضروری ہوتی ہے۔

دالوں میں بہت سے وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جیسا کہ فولک ایسڈ، وٹامن بی 1، وٹامن بی 2، کیلشیئم، فاسفورس، پوٹاشیئم، میگنیشیئم اور آئرن، جو مدافعت اور میٹابولزم میں اضافہ کرتے ہیں۔

دالوں میں چکنائی کم ہوتی ہے، جو اس کو دل کی صحت کے لیے مفید خوراک بناتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ فائبر ہونے کی وجہ سے بھی دالیں غذا کے نظام کے لیے ضروری ریشے کا بہت اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے ہاضمے کے نظام کو صحت مند اور متحرک رکھنے اور قبض جیسے مسائل سے نمٹنے میں مدد دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ دالیں کمزور پیٹ رکھنے والوں کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ کئی پھلیوں اور دالوں میں لیکٹن ہوتا ہے، جو پیٹ میں بھاری پن پیدا کرسکتا ہے۔

دالوں کو پانی میں بھگونا اور ابالنا لیکٹن کو گھٹانے میں مدد دے سکتا ہے، دالوں کو کم از کم 10 منٹ ابالیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ محفوظ ہیں۔ دالوں اور پھلیوں کو گرم پانی میں بھگونا اور پھر وہ پانی پھینک دینا، یا ابالنا یا اچھی طرح پکانا اس کو ہضم کرنا آسان بنائے گا۔

موسمیاتی تبدیلی : عالمی ادارے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے معترف

0

اسلام آباد :وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یواین نے10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈوارننگ دی ہے ، وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں ، لاہوراربن میاوا کی ،آج لسبیلہ میانی میں مینگروز کی شجر کاری ہوگی اور کل لال سوہانرابہاولپورمیں ڈرون شجرکاری ہوگی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں جبکہ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے، جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشونما ہورہی ہے، ان کی حفاظت اور نشونما کرنے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں کے پرانے مقامی لوگوں کے لئے گرین نوکریوں کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔

سعودی عرب سے خوش خبری

0

ریاض: سعودی عرب کے بجٹ خسارے میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 38 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی معیشت کی بحالی میں تیزی جبکہ بجٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح آمدن اور اخراجات میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سہ ماہی بجٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اخراجات میں 19 فیصد اور آمدن میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کے پہلی سہ ماہی میں اخراجات 212 ارب تھے جو دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 252 ارب ریال تک پہنچ گئے۔ مملکت کا ریونیو بڑھ کر 248 ارب ریال تک پہنچ گیا۔

سہ ماہی بجٹ رپورٹ کے مطابق ملکی ریونیو میں اضافے کے سبب سعودی عرب کے بجٹ خسارہ کم ہو کر 4.6 ارب ریال ہوگیا ہے جو کہ گزشتہ سہ ماہی میں 7.4 ریال تھا۔ یہ نتائج تیل کی زیادہ فروخت کے باعث سامنے آئے۔

سعودی عرب کیا کرنے جارہا ہے؟

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ ملکی بجٹ کسی بھی قوم کے معاشی صحت کا بیرو میٹر ہوتا ہے، سعودی عرب کے دوسرے سہ ماہی کا بجٹ رپورٹ کے نتائج زیادہ مضبوط معاشی پالیسی کو ظاہر کرتے ہیں۔

امریکی سائنسدانوں نے کورونا کا "علاج” ڈھونڈ لیا، تحقیق کے بعد بڑا دعویٰ

0

"عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اس کے سد باب کیلئے سائنسدان اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دوا کی تیاری میں مصروف عمل ہیں۔

اس حوالے سے کیلیفورنیا میں واقع اسکرپس ریسرچ میں وَرم انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ میڈیسن کے پروفیسر کِم جانڈا اور جونیئر پروفیسر ایلی کیلاوے نے ٹیپ وَرم کو ٹھیک کرنے والی دوا سے کووڈ-19 کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال میں لائی جانے والی دوا سے کورونا وائرس انفیکشن کا علاج ممکن ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک نئی اسٹڈی میں ہوا ہے جس میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ٹیپ وَرم (پیٹ کا کیڑا) کی دوا میں ایسا مجموعہ ہے جو کووڈ-19 کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

محقیقن کے مطابق یہ بات پریکٹیکل روم میں ثابت ہو چکی ہے۔ حال ہی میں یہ اسٹڈی اے سی ایس انفیکشیس ڈیزیز نام کے جرنل میں شائع بھی ہوئی ہے۔

کیلیفورنیا واقع اسکرپس ریسرچ میں وَرم انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ میڈیسن کے پروفیسر کِم جانڈا اور جونیئر پروفیسر ایلی آر. کیلاوے نے ٹیپ وَرم کو ٹھیک کرنے والی دوا سے کووڈ-19 کو ٹھیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیپ وَرم کی دوا میں سیلی سائلینیڈلس کلاس کا ایک کیمیکل ہوتا ہے جو کورونا کو روکنے میں کارگر ہے۔ کم جانڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15-10 سالوں میں یہ بات پختہ تھی کہ سیلی سائلینلڈس الگ الگ طرح کے وائرس کے خلاف سرگرمی کے ساتھ کام کرتا ہے۔

حالانکہ یہ آنتوں سے متعلق اور اس کا ٹاکسک اثر بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہم نے چوہوں اور خلیات پر الگ الگ طرح کے تجربہ گاہوں میں ٹیسٹ کیا، تاکہ اپنی بات کی پختہ طور پر تصدیق کر سکیں۔

کم جانڈا نے کہا کہ سیلی سائلینلڈس اینٹی انفلامیٹری ڈرگ ہے، اس کی دریافت سب سے پہلے 1950 میں جرمنی میں ہوئی تھی تاکہ مویشیوں کو ٹیپ وَرم کی بیماری نہ ہو۔ بعد میں اس کی کئی طرح کی دوائیں بازار میں تیار کی گئیں، جو الگ الگ جانداروں کے لیے تھیں۔

ایک کا نام ہے نکلوسیمائیڈ جس کا استعمال انسانوں اور جانوروں دونوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ٹپ وَرم کے انفیکشن سے لوگوں کو بچاتا ہے۔ جانڈا اور کیلاوے نے سیلی سائلینلڈس کا نیا کمپاؤنڈ یعنی مرکب بنایا ہے کیونکہ جانڈا کو پتہ تھا کہ اس مرکب میں اینٹی وائرس خوبیاں ہیں۔

جانڈا نے پہلے بھی اس مرکب پر کام کیا تھا۔ انھوں نے پہلے اپنے آرکائیو سے سارے ڈیٹا کو نکالا پھر دی یونیورسٹی آف ٹیکساس میڈیکل برانچ اور سورینٹے تھیراپیوٹکس کے ساتھ مل کر کورونا انفیکشن والے خلیات میں سیلی سائلینلڈس کا استعمال کیا جو کہ اثردار ثابت ہوا۔

بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیجنے کا الزام جھوٹ قرار

0
شیخ رشید

راولپنڈی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیجنے کا الزام جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ،این ڈی ایس اور بھارت خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، ان کا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچایا جائے۔

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام مجالس ، جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی دیں گے ، ہم کسی کے عقیدے کو چھیڑیں گے اور اپنے عقیدے کو چھوڑیں گےنہیں، حالات کا تقاضا ہے کہ ہر مسلمان اپنی ذمہ داری کا ثبوت دے ، محرم میں تمام عزاداروں سے اپیل ہے ایس اوپیز پر عمل کریں۔

شیخ رشید نے بھارتی وزیرداخلہ کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیجنے کا الزام جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پاکستان کو دے ، بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

نور مقدم کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نورمقدم کیس میں جو بھی ملوث ہے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے۔

داسو حملے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ داسو واقعے پر سیکیورٹی ایجنسیز نے تحقیقات مکمل کرلیں ہیں، ہماری ایجنسیزاور اداروں کے ذمہ جو کام تھا وہ مکمل ہوچکا ہے، این ڈی ایس، بھارت ، اسرائیل نے جو کوشش کی وہ شکست کھائیں گے۔

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امن کے داعی ہیں افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، افغانستان کی سلامتی پاکستان کے لئے بہت اہم ہے انٹرنیشنل میڈیا پر اچھالی جانیوالی باتیں سب پلان کے تحت ہیں، امن کیلئے دہشتگردی کیخلاف پاکستان نے پہلے بھی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے سے متعلق انھوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی خود جرمنی چلی گئی ہیں ،افغان سفیر کی بیٹی سے فون اور ریکارڈ مانگا ہے مگر وہ تعاون نہیں کررہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دو نمبر شناختی کارڈ بنانیوالے تمام لوگوں کو نادراسے نکالیں گے، جلد وزیراعظم کو نادرا کے دورے کی دعوت دیں گے، خواہش ہےآئی ڈی کارڈ کو ڈرائیونگ ، اسلحہ لائسنس کیلئے بھی استعمال کریں۔

اہم الرٹ جاری کردیا گیا!

0

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ماہ محرم کے دوران اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات مطابق محرم الحرام کے دوران پنجاب کے اسپتالوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کی ڈیوٹیاں لگا کر حاضری یقینی بنائی جائے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بیڈز کا کریں۔

اسپتالوں کے لیے جاری الرٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تمام آپریشن تھیٹرز فعال کیے جائیں۔ آکسیجن سلنڈرز اور وینٹی لیٹرز مناسب تعداد میں رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ محرم میں طبی عملے اور ڈاکٹروں کو متحرک رکھیں۔

متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ناقص انتظامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔