ہوم بلاگ صفحہ 9932

امریکی فوجی متعدد کتے ایئرپورٹ پر چھوڑ گئے

0

امریکی فوج اپنے متعدد پالتو کتوں کو کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلتے بنے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ سے انخلا مکمل کیا اور 20 سال سے جاری طویل جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔

امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ پر موجود ہیلی کاپٹرز اور دیگر فوجی سازو سامان کو ناکارہ کیا تاکہ وہ طالبان کے لیے قابل استعمال نہ رہیں۔

امریکی فوج سازو سامان کے علاوہ فوجی کتے بھی کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ گئی ہے جس پر اسے جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

امریکا میں جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے امریکی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انخلا کے دوران فوج کتوں کو دشمنوں کے ہاتھوں مرنے کیلئے کابل چھوڑ آئی ہے۔

کابل ایئرپورٹ امریکی فوجی کتوں کی پنجروں میں بند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایل پی جی اور سی این جی کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ

0

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے ماہ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیاگیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلوسلنڈر کی قیمت میں فی کلو 58 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت اضافے کے بعد 223 روپے تک پہنچ گئی۔

حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 2060 جبکہ کمرشل سلنڈر 7 ہزار 926 رپے تک پہنچ گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اکتیس اگست کی رات 12 بجے کے بعد سے تیس ستمبر تک ہوگا۔

دوسری جانب سی این جی ایسو سی ایشن نے بھی کل بدھ سے سندھ بھر میں  سی این جی کی قیمت بڑھا کر 180 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کردیا۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب خانجی نے کہا کہ ’4 ستمبر کو ہم پورے سندھ میں کام بند کردینگے، حکومت سے ہماری کمیٹی مستقل رابطے میں ہے مگر وزارت پیٹرولیم ہماری بات سننے کو تیار نہیں، سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی نے ہمیں سی این جی سے ایل این جی پر منتقل کروایا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آر ایل این جی حکومتی اقدامات کے باعث مہنگی ہورہی ہے، اب ہماری سی این جی کی سیل پرائس 180 روپے تمام خرچوں کے بعد بن رہی ہے، موجودہ زیادہ ریٹ پر ہی سی این جی کی سیل ختم ہوچکی ہے، جب تک عالمی مارکیٹ میں قیمتیں زیادہ ہیں جی ایس ٹی میں کمی جائے، اس وقت بھی 70 درخواستیں ایس ایس جی سی میں سی این جی اسٹیشن پر گیس کنکشن بند کرنے کی موجود ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’حکومت آر ایل این جی کی قیمت  اور ٹیکسوں کی مد میں فوری کمی کرے کیونکہ لوڈشیدنگ، ٹیکسوں میں اضافے اور قیمتوں میں رد و بدل سے سیکٹر کو نقصان پہنچ رہا ہے، ایل این جی پر لگایا گیا 17 فیصد ٹیکس ختم کی جائے‘۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ ’اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو سی این جی اسٹیشن  بند کردیں گے، ان سب کے روزگار متاثر ہونے اور سیکٹر کی بندش کی ذمہ دار حکومت ہوگی‘۔

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی حملہ؛ پاکستان کا ردعمل آگیا

0
کشمیر

پاکستان نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے زخمیوں سے ہمدردی کا ‏اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر حوثی حملے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ حوثی ‏ملیشیا کی جانب سے ایئرپورٹ کو نشانہ بنانےکی کوشش قابل مذمت ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج نےحوثی ملیشیاکی کوشش ناکام بنادی تاہم واقعےمیں زخمی ہونےوالوں ‏اور طیارہ کونقصان پہنچنےپرافسوس ہے اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئےدعا گو ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حملے فی الفور روکنے کا مطالبہ کرتےہیں حملےعالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں ایسے ‏حملے خطے و سعودی عرب کی سلامتی کیلئےخطرہ ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جغرافیائی سالمیت کولاحق ہرخطرےکیخلاف سعودی عرب کیساتھ ہیں سعودی عرب کے ‏ساتھ یکجہتی اورحمایت کرتےہیں۔

ایران کا امریکا کو انتباہ

0

تہران: ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ اور نئی حکومت مذاکرات میں ایرانی حقوق کے تحفظ کے درپے ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ ویانا مذاکرات کے فریق مقابل عقل و منطق کو پیش نظر رکھتے ہوئے مذاکررات کی میز پر بیٹھیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تقریب حلف برداری کے موقع پر یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کار اریکہ مورا سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ امریکی حکام کو ایرانی قوم کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے کے بجائے مودبانہ انداز میں بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کار پر واضح کیا کہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں بات کرنے کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تلخ لہجے میں میں بات کرنے کا کوئی نتیجہ نہیں ہماری حکومت منطقی مذاکرات کا خیر مقدم کرے گی۔

افغان جنگ میں‌ کتنے امریکی مارے گئے، تمام تفصیلات جاری

0

واشنگٹن: افغانستان میں امریکی جنگ کے 20 برسوں میں کیا کھویا اور کیا پایا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے ایک تفصیلی تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان جنگ پر 22 کھرب ڈالر سے زائد اخراجات کیے گئے، جب کہ 20 برسوں میں 2 لاکھ 41 ہزار افراد ہلاک ہوئے، ان اموات میں امریکی بھی شامل ہیں۔

افغان جنگ میں 71 ہزار 344 عام شہری ہلاک ہوئے، 2 ہزار 442 امریکی فوجی اہل کار ہلاک ہوئے، دیگر ہلاک اتحادی فوجیوں کی تعداد 1,144 ہے، نیٹو میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ نقصان برطانیہ کا ہوا، برطانیہ کے 455 فوجی اس جنگ میں ہلاک ہوئے۔

کابل ایئرپورٹ چھوڑتے ہوئے امریکی فوج کی عجیب و غریب حرکت

رپورٹ کے مطابق افغان جنگ میں 3 ہزار 846 امریکی کنٹریکٹر بھی ہلاک ہوئے، ہلاک افغان سیکیورٹی اہل کاروں کی تعداد 78 ہزار 314 ہے، 444 امدادی کارکن اور 72 صحافی بھی مارے گئے، افغان جنگ میں 84 ہزار 191 مخالفین کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنگ پر امریکا کے 22 کھرب 60 ارب ڈالرز خرچ ہوئے، جنگ کی ابتدا میں افغانستان میں 98 ہزار امریکی فوجی تعینات تھے، فروری 2020 تک افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی رہ گئے تھے، یکم مئی 2021 امن معاہدے کے بعد افغانستان میں نیٹو کے 9500 فوجی تھے، ان میں سب سے زیادہ امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 تھی۔

رپورٹ کے مطابق صرف 20-2009 کے دوران 38 ہزار شہری ہلاک ہوئے، 20-2009 کے دوران 70 ہزار افراد زخمی ہوئے، سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکتیں 2018 میں ریکارڈ ہوئیں۔

افغان وزارت کے مطابق گزشتہ 3 سال 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد نے ملک سے نقل مکانی کی۔

افغان خاندان جس نے دہائیوں تک ملتان پر حکومت کی

0

ملتان میں سدوزئی خاندان کی حکومت کا آغاز احمد شاہ ابدالی کے تختِ کابل پر براجمان ہونے سے پہلے ہو چکا تھا۔

تختِ دہلی سے ایک دور دراز صوبہ ہونے کی وجہ سے ملتان 1752ء میں افغان بادشاہوں سے وابستگی رکھنے والا صوبہ بن گیا تھا، لیکن یہ وابستگی برائے نام تھی۔

ملتان پر زیادہ تر پٹھان نسل کے گورنر حکم ران رہے، یہ وہی پٹھان خاندان تھے جنہوں نے گاہے بہ گاہے افغانستان سے بھاگ کر ملتان میں پناہ لی تھی۔ ملتانی پٹھان کہلوانے والے ان خاندانوں نے آہستہ آہستہ اتنی طاقت پیدا کر لی تھی کہ صوبہ ملتان ان کی دسترس میں آ گیا تھا۔

یہ ایک ایسی بادشاہت تھی، جو عملی اعتبار سے ہر طرح خود مختار تھی۔ یوں تو ملتان میں سولہویں اور سترہویں صدی کے دوران افغانستان سے بہت سے پٹھان خاندان آ کر پناہ گزین ہوئے لیکن ان خاندانوں میں سدوزئی خاندان اس لیے نمایاں حیثیت کا حامل تھا کہ اسی خاندان میں احمد شاہ ابدالی جیسا سپہ سالار پیدا ہوا۔ دوسرا اس خاندان نے ملتان کو سات حاکم دیے۔

ملتان میں سدوزئی خاندان کے اقتدار کا زمانہ 50 سال سے زائد بنتا ہے۔ ملتان کا یہ سدوزئی خاندان 1652ء میں مغل حکم ران اورنگزیب عالمگیر کے ہمراہ ملتان آیا۔ اس وقت اس خاندان کا سربراہ شاہ حسین سدوزئی تھا۔ شاہ حسین سدوزئی کے بعد سدوزئی خاندان کا سربراہ نواب عابد خان کو بنایا گیا، نواب عابد خان کی وفات پر ملتان کے سدوزئی خاندان میں سرداری پر جھگڑا ہو گیا لیکن پھر اس خاندان نے نواب زاہد خان کو اپنا سردار تسلیم کر لیا۔ نواب زاہد خان جنہیں نواب زکریا خان، گورنر لاہور نے ملتان میں اپنا نائب مقرر کیا تھا، اپنی قوم پر بڑا مہربان رہا۔

نواب زاہد خان کے لاہور دربار کے ساتھ دہلی دربار سے بھی تعلقات تھے۔ نواب زاہد خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے وزیرِ دہلی قمر الدین اور معروف شاعر سراج الدین خان آرزو کے توسط سے ملتان کی نظامت کا پروانہ حاصل کیا۔

نواب زاہد خان کو ابھی اقتدار سنبھالے کچھ عرصہ ہی ہوا تھا کہ خواجہ اسحاق کابل سے ملتان کی صوبیداری کا پروانہ لے کر آ گیا، لیکن نواب زاہد خان جلد ہی ملتان کی نظامت پر بحال ہو گیا۔ کچھ عرصہ بعد نواب زکریا خان نے نواب عزیز خان سدوزئی کو ملتان کا گورنر بنا دیا جس پر نواب زاہد خان اور نواب عزیز خان میں جنگ چھڑ گئی۔ مغل فوج نے نواب عزیز خان کا ساتھ دیا لیکن سب سے اہم بات یہ تھی کہ نواب زاہد خان کا بڑا بیٹا نواب شاکر خان بھی اس جنگ میں باپ کے خلاف نبردآزما تھا۔ جنگ میں نواب زاہد خان کو شکست ہوئی اور وہ اسی غم میں مر گیا۔

نواب زاہد خان جسے ساری عمر عیش و عشرت اور سرود سے نفرت رہی، ملتان میں سدوزئی اقتدار کا بنیاد گزار تھا۔ مثنوی مولانا روم اور امام غزالی کی ’کیمیائے سعادت‘‘ ہر وقت اس کے مطالعہ میں رہتی تھی۔

گھریلو ملازمین کا کویت میں داخلہ مشکل ہو گیا

0
کویت

کویت سٹی: گھریلو ملازمین کا کویت میں داخلہ مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں گھریلو ملازمین کی آمد مسئلہ بن گئی ہے، کویت میں آمد کے لیے 390 سے 490 کویتی دینار تک کے اخراجات مختص کر دیے گئے ہیں۔

کویت میں گھریلو لیبر مارکیٹ کے حالات کا مطالعہ کرنے کے لیے بنائی گئی تکنیکی رضاکارانہ کمیٹی کے سربراہ بسام الشمری نے میڈیا کو بتایا کہ فلپائن سے آنے والے گھریلو ملازمین کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور ٹکٹ ایک ہزار دینار تک پہنچ گیا۔

تاہم انھوں نے واضح کیا کہ منیلا یا کسی دوسرے ملک سے گھریلو ملازمین کے لیے بسلامہ پلیٹ فارم پر قیمتیں مخصوص ہیں اور فی الحال تبدیل نہیں ہوں گی۔

فلپائن سے آنے والوں کے لیے اخراجات 490 دینار مقرر کیے گئے ہیں، فلائٹ کے ٹکٹوں کے علاوہ، اس رقم میں جنھوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا ویکسین حال ہی میں لگانے والوں کے لیے دو ہفتے کی مدت کی مطلوبہ قرنطینہ بھی شامل ہے، جب کہ بھارتی اور دیگر قومیتوں کے ملازمین کی بھرتیوں کی قیمت 390 دینار مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ کویت کی منظور شدہ ویکسین حاصل کرنے والے گھریلو ملازمین کو ملک میں بسلامہ ایپلی کیشن پر رجسٹر کیے بغیر اور دو ہفتوں کے ادارہ جاتی قرنطینہ کی شرط پوری کیے بغیر داخلے کی اجازت دی جائے۔

اس تجویز کے مطابق گھریلو ملازمین کو بیرون ملک سے رہائشیوں کی واپسی کے لیے مقرر کردہ تقاضوں کو پورا کرنا لازم ہوگا، ان تقاضوں میں صرف ان لوگوں کے لیے اندراج شامل ہے جنھوں نے منظور شدہ ویکسین کی دو ڈوز حاصل کی ہیں اور جن کی امیون ایپلی کیشن میں سبز اسٹیٹس موجود ہے۔

ٹرین کی ویڈیو دیکھ کر صارفین الجھن کا شکار

0

انٹرنیٹ پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین الجھن میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

اب ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جن میں ایک چلتی ٹرین کو دکھایا گیا ہے جس کی ویڈیو دیکھ کر صارفین سر پکڑنے پر مجبور ہوگئے۔

مختصر کلب پر سوشل میڈیا پر وائرل ہرہا ہے کیونکہ ٹرین کی رفتار مختلف ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سائیڈ سے ٹرین کی رفتار کافی تیز ہے اور دوسری رفتار سے ٹرین آہستہ چل رہی ہے۔

ویڈیو ٹرین کے ڈبے کے اندر کھڑکی سے شروع ہوتی ہے، ٹرین تیز رفتار سے چلتے ہوئے مسافر کھڑکی پر ویڈیو بنانا شروع کرتا ہے۔

بائیں کھڑکی کے پاس سے ویژول میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین دراصل تیزی سے چل رہی ہے لیکن جب مسافر کیمرے کو گاڑی کے دائیں جانب لے جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہ ٹرین بہت آہستہ چل رہی ہے۔

ویڈیو دیکھ کر الجھن کا شکار صرف آپ ہی نہیں ہوئے تقریباً 50 ہزار سے زائد صارفین نے ویڈیو دیکھی اور حیران رہ گئے۔

بہت سے صارفین نے اس کا موازنہ فلم ’انسبیشن‘ سے کیا جہاں عمارتوں اور حرکت پذیر اشیا کو خوابوں کے سلسل میں کنٹرول کیا جاتا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یقین ہے کہ یہ لیور پول لائم اسٹینٹ ہے، کوئی موڑ نہٰں، یہ پیرالیکس کا اثر ہے، کاٹنے کی لمبائی تقریباً 14 میٹر/46 فٹ ہے۔‘

کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ ٹرین بائیں جانب تیز دکھائی دیتی ہے کیونکہ ایک تیز رفتار ٹرین وہاں سے گزر رہی تھی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک دوسرے سے زیادہ فاصلے پر کھڑکی سے دیکھنے کا مشترکہ اثر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کی طبیعت ناساز، اسپتال میں‌ داخل

0

کراچی: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سندھ ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور سابق وزیرِاعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اُن کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب اہل خانہ اسپتال لے کر پہنچے۔ ڈاکٹرز نے صحت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے چند روز نگرانی میں‌ رکھنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آج اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اسپتال جاکر ڈاکٹر ارباب رحیم کی عیادت کی اور اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو جولائی میں اپنا معاونِ خصوصی برائے سندھ مقرر کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے ارباب غلام رحیم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، جس میں بتایا گیا تھا کہ  ارباب غلام رحیم معاون خصوصی برائے سندھ افیئرز ہوں گے، اُن کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔

بھارت: موت کا غار تین نوجوانوں کو نگل گیا

0

جھار کھنڈ: بھارت میں موت کے ایک غار نے تین نوجوانوں کو نگل لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک پہاڑی غار کے اندر شکار کے لیے جانے والے تین نوجوان دم گھٹنے سے موت کا شکار ہو گئے۔

ہلاک شدگان کا تعلق قبیلہ کوروا برادری سے تھا، اور وہ جنگل میں شکار کے لیے گئے تھے، شاہل نامی جنگلی جانور کو پکڑنے کے لیے وہ ایک غار میں گھسے، لیکن پھر باہر نہ نکل سکے۔

رپورٹس کے مطابق گاؤں کے 6 نوجوان شکار کی تلاش میں ٹیکوا گاؤں کے پکوا ڈیم پہاڑ پر گئے تھے، جہاں ان میں تین نوجوان 20 فٹ نیچے چٹانی غار میں اترے، ان میں سے دو نوجوان امیش کوروا اور شیام بہاری کوروا غار کے اندر داخل ہوئے، اپیندر کوروا نامی ایک نوجوان بھی ان کے پیچھے پہنچ گیا، تاہم وہ اندر داخل ہوتے ہی وہاں بے ہوش ہو کر گر گیا۔

کچھ دیر بعد دیگر ساتھیوں نے اوپیندر کوروا کا پیر دیکھا، انھوں نے اسے باہر نکالا، لیکن تب تک اس کی موت ہو چکی تھی، جب کہ باقی دو نوجوانوں کو وہاں سے نہیں نکالا جا سکا کیوں کہ وہ غار کے اندر گہرائی میں چلے گئے تھے۔

نوجوانوں نے گاؤں والوں اور پھر پولیس کو اس کی اطلاع دی، تاہم دو شکاریوں کی لاشیں ابھی بھی غار کے اندر موجود ہیں، اور انھیں نہیں نکالا جا سکا ہے، جن کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ناکامی پر این ڈی آر ایف سے مدد طلب کر لی ہے۔