ہوم بلاگ صفحہ 9985

عمان نے مسافروں کو مملکت میں آنے کی اجازت دے دی

0

کراچی: عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو مملکت آمد کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام عمانی شہری اور وہاں کا ویزا رکھنے والے مسافر اومان آسکتے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، عمان جانے سے 96 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں پر 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا جبکہ منفی کورونا رپورٹ والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

عمان پہنچنےوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوں گے، مثبت رپورٹ آنے پرمسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹرمیں رہنا ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے سے پہلے مسافروں، سفارت کاروں کو آن لائن تفصیلات دینا ہوں گی، 18 سال یا کم عمر مسافر کورونا ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

عمان ایوی ایشن حکام کے مطابق مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا جبکہ نیا حکم نامہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

پاک افغان سیریز ملتوی ہونے پر پی سی بی کا بیان آگیا

0

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ایک روزہ سیریز کے ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی نےافغان بورڈ کی سیریزملتوی کرنےکی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فیصلہ کابل سےفضائی آپریشن کی معطلی اور کھلاڑیوں کی دماغی صحت کومدنظررکھتےہوئے کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا میں بڑھتےکرونا کیسزبھی سیریز معطلی کی وجہ بنے، دونوں بورڈز دوہزار بائیس میں سیریز ری شیڈول کرنےکی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز اچانک ملتوی کردی گئی تھی۔

سی ای او افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان سے سیریز ملتوی کردی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی آئندہ ماہ ستمبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔

پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے تھے۔

پسند کا گانا کیوں نہیں لگایا؟ دلہن نے انکار کردیا

0

بھارت میں شادی کے دوران پیش آئے مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کی پسند کا گانا نہیں لگایا گیا تو وہ ناراض ہوگئی اور شادی میں انٹری دینے سے انکار کردیا۔

مذکورہ ویڈیو ویڈنگ بریگیڈ نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناراض دلہن اپنے اہلخانہ اور دوستوں کو اپنی پسند کا گانا لگانے کا کہہ رہی ہے۔

دلہن کہہ رہی ہے وہی لگے گا، میں بولا تھا وہ گانا لگے گا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن نے اپنی شادی کی تقریب میں داخل ہونے سے ہی انکار کر دیا کیونکہ انٹری پر اس کی پسند کا گانا نہیں لگایا گیا تھا جبکہ اس کے گھر والے اسے سمجھا رہے ہیں کہ ہاں وہ گانا لگا رہے ہیں۔

مداحوں نے اس پوسٹ پر اپنے تبصرے بھی پیش کیے، کسی نے دلہن کو سراہا تو کسی نے اپنی شادی کا تجربہ شیئر کیا۔

نور مقدم کیس: تھراپی سینٹر کے مالک سمیت چھ ملزمان کی ضمانتیں منظور

0

راولپنڈی: نورمقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں عدالت نے تھراپی ورکس کےسی ای او طاہرظہورسمیت چھ ملازمین کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نور مقدم کیس میں تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور اور دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کی۔

عدالت نے مدعی کے وکیل شاہ خاور، سرکاری وکیل اور ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا اور تھراپی ورکس کے سی ای او ڈاکٹر طاہر ظہور سمیت تمام 6 ملازمین کی ضمانتیں منظور کرلیں،عدالت نے ملزمان کو پانچ ، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل نورمقدم نے کہا کہ کیس ختم نہیں ہوا صرف ملزمان کی ضمانت ہوئی ہے، عدالت کی جانب سےضمانت دینا ہمارےلیےسرپرائز نہیں، مرکزی ملزم ظاہر جعفرکےخلاف ہمارےپاس ثبوت ہیں، وہ سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم کو قتل سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

پروگرام میں مقتول نور مقدم کے وکیل شاہ خاور  نے انکشاف کیا کہ وقوعہ کے روز ملزم ظاہر جعفر نےتھراپی ورکس کےملازم کوبھی زخمی کیا، تھراپی ورکس ملازمین کو واقعےسےمتعلق پولیس کورپورٹ کرناچاہیےتھا، ملازمین نےعلاج کرانےکے بعد واقعےسےمتعلق جھوٹ بولا، ملازمین نےاسپتال میں کہا کہ ملازم ٹریفک حادثےمیں زخمی ہوا

وکیل نورمقدم نے بتایا کہ ملازمین نے زخمی کا پرائیویٹ اسپتال سےعلاج کرایا، تھراپی ورکس ملازمین پرجرم کوچھپانےکی کوشش کاالزام ہے، اس قسم کےجرم میں سات سال کی سزادی جاتی ہے۔

یا د رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نے بیس جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔

پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے والدین کی گرفتاری پچیس جولائی کو عمل میں آئی تھی۔

‏’عمران خان کا مشورہ مانا جاتا تو افغانستان کے حالات مختلف ہوتے‘‏

0

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں مخلوط حکومت قائم کی جاتی ‏توحالات مختلف ہوتے عمران خان نےاشرف غنی پرمخلوط حکومت بنانےپر زور دیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فوادچوہدری نے کہا کہ کابل میں واقعات سے ‏پہلے بھی مخلوط حکومت پر زور دیا تھا تمام لوگوں کوشامل کرنےسےہی افغانستان میں استحکام ‏آسکتاہے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےمشورہ دیا تھا انتخابات کراکر مخلوط حکومت بنائیں وزیراعظم ‏نےکہاتھاافغانستان میں جامع حکومت ہونی چاہیے تمام گروپوں کوحکومت میں شامل کرکےاستحکام ‏لایاجاسکتاہے افغانستان نسلی طور پر تقسیم شدہ ملک ہے علاقائی طاقتوں،امریکااوربرطانیہ کےساتھ ‏رابطےمیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان جنگ کی وجہ سے80ہزارافراد اور اربوں ڈالر کی معیشت کھوئی ‏پاکستان کودوسروں کی غلطی پرآسانی سےذمہ دار ٹھہرادیاجاتاہے عالمی برادری کوپاکستان کے ‏مشورے پر پہلےتوجہ دینی چاہیےتھی پاکستان کےمشورےکو نظرانداز کیا گیا اورتنازع کی قیمت ‏ہم نے ادا کی مخلوط حکومت کیلئےعالمی برادری کیساتھ مل کرکام کرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان پرکنٹرول نہیں رکھتا بھارت ٹی ٹی پی کوفنڈنگ اورافغان سرزمین ‏استعمال کرتاتھا افغان حکومت کیساتھ سرزمین استعمال کرنےکامسئلہ اٹھایا تھا طالبان کابیان کہ ‏سرزمین استعمال نہیں ہوگی کا خیرمقدم کرتےہیں طالبان نےکہاافغانستان دہشت گرد تنظیموں کی ‏جنت نہیں بنےگا افغانستان میں عدم استحکام جاری رہا تواس سے پاکستان بھی متاثرہوگا ہم ‏افغانستان میں عدم استحکام سےبچنےکی کوشش کررہےہیں۔

افغانستان سے فرار کی کوشش: سابق آرمی چیف کی تصویر وائرل

0

افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کی ملک سے فرار کے لیے کابل ایئرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے کابل پر کںٹرول کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے والوں کا جم غفیر ہے اور افرا تفری مچی ہوئی ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر کابل ایئرپورٹ سے فرار ہونے کے لیے اپنی باری کے منتظر افغان فوج کے سابق آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی مبینہ تصویر سامنے آگئی۔

مبینہ تصویر میں سابق آرمی چیف سادہ کپڑوں میں کھڑے ہیں اور گلے میں ایک گمچا ڈالا ہوا ہے۔

تاہم اس تصویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان سے جنگ میں پے در پے شکستوں کے بعد 11 اگست کو اُس وقت کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

معروف بھارتی اداکارہ کی پھندا لگی لاش برآمد

0

گووا: معروف بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں کی مشہور اداکارہ و روسی ماڈل الیگزینڈرا جاوو کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے۔

اداکارہ الیگزینڈرا جاوو گووا میں اپنے گھر میں مقیم تھیں جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ دوست کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

علاوہ ازیں 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹو گرافر کیخلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کروائی تھی جبکہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق روس سے ہے جو بھارتی تامل انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ تھیں اور گووا میں رہائش پذیر تھیں، واقعہ سے متعلق ان کے اہل خانہ اور روسی سفارت خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی تباہ کن بولنگ، ویسٹ انڈیز 150 رنز پر ڈھیر

0

جمیکا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ویسٹ انڈیز کی ‏پوری ٹیم 150 رنز ڈھیر ہو گئی۔

قومی بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت گرین کیپس کو پہلی اننگز میں 152 رنز کی برتری حاصل ‏ہو گئی ہے۔ پاکستان نے 9وکٹوں پر302رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

ویسٹ انڈیز نے کھیل کے چوتھے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز 39 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر آگے ‏بڑھائی تو گرین کیپس کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنے حریف بیٹمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

دن کے آغاز سے ہی قومی بولرز وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے اور پوری ٹیم کو 150 رنز ‏پر پویلیں بھیج دیا۔ نکرومابونر37 اور جرمین بلیک ووڈ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6کھلاڑی آؤٹ کیے جب کہ محمدعباس ‏‏2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے فواد عالم نے اپنے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 75، محمد رضوان 31 اور فہیم اشرف 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروچ اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیسن ہولڈر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

چیونٹیوں کی مانند مل جل کر کام کرنیوالے ننھے روبوٹس تیار

0

سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے ایسے ننھے ننھے روبوٹ تیار کرلیے ہیں جو چیونٹیوں کی مانند آپس میں مل جل کر خودکار طور پر کام کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

انگریزی حرف T جیسی شکل والے ان چھوٹے چھوٹے روبوٹس کو ’’ٹرائی بوٹس‘‘ کا نام دیا گیا ہے جن میں سے ہر ایک صرف دس گرام وزنی ہے۔ ہر ٹرائی بوٹ مختلف طریقوں سے حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کا فیصلہ یہ اپنے ارد گرد کا ماحول دیکھ کر کرتا ہے۔

ماہرین کو امید ہے کہ ان چیونٹی نما روبوٹس کو مستقبل میں مختلف الاقسام امدادی کارروائیوں میں اس طرح استعمال کیا جاسکے گا کہ انہیں کسی قسم کی انسانی مداخلت یا جی پی ایس وغیرہ جیسے نظاموں سے مدد لینے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

ٹرائی بوٹس کو چیونٹیوں سے اس لیے تشبیہ دی جارہی ہے کہ اگرچہ ہر چیونٹی انفرادی طور پر بہت زیادہ ذہین اور طاقتور تو نہیں ہوتی، لیکن جب بہت ساری چیونٹیاں ایک کالونی کی شکل میں ہوں تو وہ پیچیدہ قسم کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ گنجلک کام سرانجام کرنے تک کے قابل ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنی اجتماعی ذہانت سے ایک بڑے دشمن کو بھی شکست دے سکتی ہیں، ٹرائی بوٹس میں بھی یہی خاصیت رکھی گئی ہے۔

یہ ننھے ننھے روبوٹس کسی بھی قسم کی سطح پر بہ آسانی حرکت کرسکتے ہیں اور آگے بڑھ سکتے ہیں، انفرادی طور پر ان کا ڈیزائن بہت سادہ ہے لیکن جب ایسے درجنوں ٹرائی بوٹس اکٹھے ہوجائیں تو وہ باہمی رابطہ رکھتے ہوئے نہ صرف راستے کی رکاوٹوں کا پتا چلا سکتے ہیں بلکہ، مل جل کر، انہیں عبور بھی کرسکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹرائی بوٹس ’’اشتراکِ باہمی‘‘ سے استفادہ کرتے ہوئے ان چیزوں کو بھی حرکت دے سکتے ہیں جو ان سے کہیں زیادہ وزنی ہوں۔

ٹرائی بوٹس کا ڈیزائن بہت سادہ اور جسامت بہت کم ہے، اسی لیے کم خرچ اور کم وقت میں ان کی بڑی تعداد تیار کی جاسکتی ہے۔ یعنی اگر ان روبوٹس کو بڑی تعداد میں کسی امدادی مشن پر بھیجا جائے اور کارروائی کے دوران کچھ ٹرائی بوٹس تباہ ہوجائیں، تب بھی یہ قیمتی انسانی بچانے کے مقابلے میں گھاٹے کا سودا ہر گز نہیں ہوگا۔

اس ایجاد کی تفصیلات ہفت روزہ تحقیقی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔

پاک افغان ون ڈے سیریز اچانک ملتوی

0

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ستمبر میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز اچانک ملتوی کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی، سیریز آئندہ سال تک ملتوی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اب آئندہ سال یعنی 2022 میں کھیلی جائے گی۔

سی ای او افغان کرکٹ بورڈ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان سے سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی آئندہ ماہ ستمبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے تھے۔

وفاقی وزیر ‏اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ پاکستان ‏نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں ، دعاکرتےہیں افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کے ‏چہروں پر مسکراہٹیں لائیں گے۔