اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

شعیب اختر نے انجیکشن لگواتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انجیکشن لگواتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے لیے کھیلنے کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔‘

ویڈیو میں شعیب اختر کو گھٹنے میں انجیکشن لگواتے اور اس دوران برداشت کیے جانے والے درد سے کراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

شعیب اختر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’پاکستان کے لیے کھیلنے کے دوران جو تکالیف اٹھائیں، اگر ایک بار پھر موقع ملے تو دوبارہ یہ تکالیف اٹھانے کو تیار ہوں۔‘

سابق فاسٹ بولر نے انجیکشن لگوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ میرے آپریشن میں دو ماہ کی تاخیر ہوئی ہے لہٰذا مجھے اس انجیکشن کا سہارا لینا پڑا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو اپنی گھٹنوں کی سرجری کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔

شعیب اختر نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی گھٹنوں کی سرجری کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں