جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

پاکستان ریلوے میں رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (19 مارچ 2026): پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں جاری مالی دباؤ اور حکومتی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر رعایتی پالیسی کو یکساں اور منظم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف کمرشل مینیجر آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر تمام رعایتوں پر زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں کو دی جانے والی رعایت جو پہلے 80 فیصد تک تھی اب کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق سال میں 10 سنگل سفروں تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے مسافروں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی

یہ سہولت تمام ٹرینوں اور کلاسز پر دستیاب ہوگی تاہم گرین لائن، پاک بزنس، شاہ حسین ایکسپریس اور آؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس رعایت سے مستثنیٰ ہوں گی۔

صحافیوں کے شریک حیات کو دی جانے والی 50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اس پالیسی کا مقصد تمام مستحق افراد کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ رعایتی پالیسی کی دیگر تمام شرائط و ضوابط بدستور برقرار رہیں گے، یہ فیصلے سی ای او/سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے کی منظوری سے نافذ العمل کیے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں