تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاک افغان کشیدگی میں ثالث کا کردار ادا نہیں کریں گے، امریکا

واشگنٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و امان کی خاطر پاکستان اور افغانستان کو موجودہ کشیدگی اور اپنے معاملات خود ہی حل کرنے ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں جان کربی نے کہا کہ ’’ خطے میں امن و امان کی خاطر دونوں ممالک کو جارحانہ رویہ ترک کرنا ہوگا کیونکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے دونوں ممالک خود کردار ادا کریں اور اپنے معاملات کو حل کریں، ان معاملات میں امریکا کسی صورت ثالث کا کردار ادا نہیں کرے گا۔

ان جھڑپوں سے امن عمل کو کتنا نقصان ہوگا تاحال کچھ کہا نہیں جاسکتا مگر ایسی پالیسوں سے دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں : طورخم بارڈر سے بغیرسفری دستاویزات آمد کی مہلت ختم

 یاد رہے افغان فورسزکی جانب سے 13 جون کو بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں ایک پاکستانی میجر جواد علی چنگیزی شہید اور آرمی جوانوں سمیت سینکڑوں شہری زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے پیش قدمی دیکھتے ہوئے افغان حکام نے مسلسل چار روز تک جاری فائرنگ کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا کر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سے طورخم بارڈر پر کشیدگی میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -