The news is by your side.

Advertisement

باب دوستی کے تمام گیٹس سیل اورغیر روائتی راستے بند، تجارتی سرگرمیاں معطل

چمن: دہشتگردی کی نئی لہر کے باعث چمن اور طورخم پاک افغان سرحد آج دوسرے روز بھی بند ہے، باب دوستی کے تمام گیٹس سیل اور غیر روائتی راستے بند ہیں جبکہ سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے  واقعات کے بعد پاکستان افغان بارڈر دوسرے روز بھی بند ہیں، چمن میں باب دوستی گیٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پیدل آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کے تمام گیٹ سیل اور غیرروایتی راستے بھی بند ہیں، جس سے نیٹو سپلائی اور ٹرانزٹ ٹریڈ ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، سرحد بند ہونے کے باعث کنٹینرز، مال بردارٹرک کسٹم، این ایل سی اور دیگر کو ٹرمینلز منتقل کردیا گیا ہے۔

باب دوستی کی بندش کے باعث سینٹرل ایشیا اور یورپ سے بھی تجارت معطل ہے جبکہ  ایف آئی اے نے ویزا سیکشن بھی بند کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب طورخم بارڈر کو بند کیا گیا تھا پھر انگوراڈا کے علاقے میں بھی پاک افغان سرحد کو بند کر دیا گیا اور اب چمن کے مقام پر واقع باب دوستی کو بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ یوں اب پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحدغیرمعینہ مدت کےلیے بند

دوسری جانب پاک افغان سرحد اور شہر بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے، سرحد اور داخلی راستوں پرایف سی اور لیویزاورپولیس تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ‘2اہلکار زخمی

واضح رہے یہ صورتحال متعدد واقعات کے بعد سے عمل میں آئی ہے، گذشتہ روز پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشت گردوں کےحملےمیں دو اہلکارزخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں