افغان ڈی جی ایم اوکی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

افغان ڈی جی ایم اوکی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

راولپنڈی: افغانستان کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اوراپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق افغان ڈی جی ایم اونےاپنے پاکستانی ہم منصب سےملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی۔

ملاقات میں سرحدی اموراورسیکیورٹی معاملات کوبہتربنانے تبادلہ خیال کیا گیا ہے اوردونوں ممالک کے درمیان رابطے کوبہتربنانے پراتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈی جی ایم او کا یہ دورہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ کابل کے پس منظرمیں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں