site
stats
پاکستان

باب دوستی پر پاک افغان فلیگ میٹنگ، کشیدگی کے خاتمے پر غور

چمن : چمن بارڈر پر باب دوستی پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاک افغان فلیگ میٹنگ میں اتفاق کیا گیا کہ سرحدی علاقے کے نقشے میں پائے گئے فرق کو باہمی رضامندی سے دور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق باب دوستی پر پاک افغان فلیگ میٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور نقشوں میں پائے جانے والے سقم کو دور کرنے کے لیے دونوں جانب سے گوگل سروے میپ اور جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔


*چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باب دوستی کی بندش پر فلیگ میٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل کررہے تھے جب کہ افغان وفد کی قیادت کرنل شریف کررہے تھے۔


*افغان فورسز کو اشتعال انگیزی پر بھرپور جواب دیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ


پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا ہے جن کو دور کرنے کے لیے جیولوجیکل سروے ماہرین صورت حال پر جائزہ لیں گے جب کہ اجلاس کے اختتام پر حتمی اعلامیہ بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے 5 مئی کو افغان فورسز کی جانب سے چمن میں فائرنگ قابض کے بعد باب دوستی کو بند کردیا گیا تھا اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top