پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

پاک افغان میچ کے دوران نسیم شاہ کا ٹوئٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں پاک افغان میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔

پاکستان نے ورلڈکپ کے اپنے اہم میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

کپتان بابر اعظم 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبداللہ شفیق نے 60 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد آؤٹ پوگئے۔

افتخار احمد اور شاداب خان نے 40، 40 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ سعودشکیل 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نوجوان افغان اسپنر نوراحمد نے3وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لکھا کہ ’میرا یقین کریں پاکستان یہاں سے میچ جیت جائے گا، کوئی شک ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نسیم شاہ کے ٹوئٹ پر تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں