پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پاک افغان ون ڈے سیریز، دوسرا میچ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم برتری ڈبل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان کی نظریں تینوں میچز جیت کر عالمی نمبر ون پوزیشن پر ہیں۔

سری لنکا میں افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز ہمبنٹوٹا کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

پہلے میچ میں پاکستان نے لو اسکورنگ میچ میں افغانستان کو 142 رنز کے بھاری مارجن سے زیر کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ میچ کے ہیرو حارث رؤف تھے جنہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

افغانستان کیخلاف فتح، پاکستان نے منفرد ریکارڈ بنا لیا!

پاکستان ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کر کے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں