تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاک افغان مذاکرات، طور خم بارڈر پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد : پاکستان اورافغانستان کے درمیان وفود کی سطح پراسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں نے طورخم بارڈر پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور افغانستان کے وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آمد پر دفتر خارجہ میں پاک افغان وفود کے مذاکرات ہوئے، افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی، جب کہ سیکریٹری خارجہ اور دیگرحکام نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ مذاکرات میں طورخم بارڈر کشیدگی، پاک افغان تعلقات، بارڈرمنیجمنٹ، مہاجرین کی واپسی پر بات چیت ہوئی۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک نے طورخم بارڈر پر کشیدگی کم کرنے، بارڈر مینجمنٹ کو دونوں جانب بہتر بنانے اور افغان مہاجرین کی جلد اور باعزت واپسی پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں سرحدی معاملات خوش اسلوبی اور باہمی مشاورت سے حل کرنے اور دونوں جانب سے دوستانہ ماحول میں کام کرنے پربھی اتفاق کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق سرحد پر آمدورفت کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تاشقند میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔

افغان وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دی تھی، افغان وفد کی قیادت کرنے والے نائب وزیرخارجہ حکمت کرزئی نے کہا کہ افغان وفد کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کواہمیت دیتے ہیں، افغان وفد نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ طورخم بارڈر کشیدگی کم کرانے اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے افغانستان کا سات رکنی وفد افغان نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل اسلام آباد پہنچا تھا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی طے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :  پاک افغان طورخم سرحد عارضی طور پر کھل گئی

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد طور خم پر کشیدگی، طورخم اورلنڈی کوتل میں کرفیو نافذ

یاد رہے کہ اسی ماہ 12 جون کو افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد طورخم بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا، طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر علی جواد چنگیزی شہید اورکئی شہری زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد طورخم سے لنڈی کوتل بازار تک کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -