تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاک افغان کشیدگی، باب دوستی پانچویں روز بھی بند ، تجارتی سرگرمیاں معطل

چمن : افغان جارحیت کے بعد باب دوستی آج پانچویں دن بھی بند ہے جبکہ جیولوجیکل سروے ٹیمیں آج بھی کام جاری رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد آج پانچویں روز بھی باب دوستی بند ہے، جس کےباعث دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمدورفت مکمل طورپرمعطل ہے

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں جیولوجیکل سروے ٹیمیں آج بھی کام جاری رکھیں گی، سروے آج یا کل مکمل کرلیا جائے گا، سروے ٹیموں کے ساتھ پاک افغان اعلیٰ سیکیورٹی حکام بھی موجود ہیں، پاکستانی وفد کی قیادت سیکٹرکمانڈرنارتھ بریگیڈ ندیم سہیل کررہے ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنل عنائیت اللہ اورکرنل شریف کررہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سروے رپورٹ اسلام آباد اور کابل ارسال کی جائے گی، جیالوجیکل سروے رپورٹ آنے تک پاک افغان سرحد بند رہے گی۔

گزشتہ روز چارکلومیٹر کے علاقے کا سروے مکمل کرلیا گیا تھا، سروے میں نقشوں کے ذریعے متنازع حدود کا تعین کیا جارہا ہے، پاک افغان ٹیموں کے نقشوں میں واضح فرق نہیں  پاک افغان جیولوجیکل ٹیموں کا سروے مزید2دن جاری رہےگا۔


مزید پڑھیں : باب دوستی پر پاک افغان فلیگ میٹنگ، کشیدگی کے خاتمے پر غور


دوسری جانب نقل مکانی کرنےوالے بیشترخاندانوں کی  اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں اور چمن معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے اور  تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں، شہری علاقوں میں مردم شماری جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کے جوان گھرگھر جاکرمعلومات اکھٹی کرنے والے شماریات کےاہلکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں، مردم شماری عملہ بھی قومی فریضہ اداکرنے کیلئے پرعزم ہے۔

سرحدی کشیدگی کےسبب نقل مکانی کرنےوالےدس سےزائددیہات میں مردم شماری کاعمل عارضی معطل ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں  دونوں جانب سےگوگل سروےمیپ،جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کیا گیا ، میٹنگ میں کہا گیا کہ  جیولوجیکل سروے ماہرین صورتحال کا جائزہ لیں گے اور افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا جو دور کیا جائے گا۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے شرکت کی جبکہ افغان فورسز کی جانب سے کرنل شریف  فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔


مزید پڑھیں : چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -