بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

قابض افغان طالبان رجیم کی پاکستانی حدود میں پھر بلااشتعال فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کرم: قابض افغان طالبان رجیم نے پاکستان کی حدود میں پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کا سیکورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

افغان طالبان فورسز نے شورکو پاک سرحدی اور ملحقہ علاقوں میں بلااشتعا فائرنگ کی اور یہ سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔

پاک فوج کے مستعد جوانوں نے طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ افغان شرانگیزی کے باعث شورکو پاک سرحد کے اطراف کے علاقے خالی کرالئے گئے ہیں۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ اب حملہ ہوا تو طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنائیں گے۔

افغان قابض رجیم دہشت گردوں کی موجودگی کا اعتراف کرچکی ہے، خواجہ آصف

واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے اشتعال انگیزی کی۔ جس پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر پروپیگنڈے کے ذریعے متحرک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا نے جعلی خبریں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے پاکستان مخالف مہم تیز کر دی ہے۔

گودی میڈیا نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو “شہید پاکستانی میجر” قرار دیتے ہوئے ایک جعلی خبر چلائی۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں