منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

پاک افریقا سیریز محمد یوسف کی نظر میں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کےبیٹنگ کوچ محمد یوسف کاکہنا ہےکہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد ایک سنگ میل ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ آج بھی ان کے پاس پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے متعلق اپنی بہت سی یادیں محفوظ ہیں اور انہیں یقین ہےکہ یہ سیریز نئی نسل کے لیے یادگار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ دونوں ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑیوں کا ساتھ میسر ہے مگر پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج ہوگا۔

سابق مڈل آرڈر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے، اسکواڈ میں شامل نئے چہروں کو بھی یہاں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ محمد یوسف نے جنوبی افریقہ کے خلاف 7 میچوں میں 357 رنز بنائے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں