اسلام آباد : پی اے ایف نور خان پر پاک فضائیہ کے تاریخی اسکواڈرن نمبر6 کی 75 سالہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے سابق ہیروز، سابق سربراہان اور ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران اس شاندار اسکواڈرن کی درخشاں تاریخ پر محیط ایک بہترین ڈاکومنٹری دکھائی گئی، پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس موقع پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے نمبر 6اسکواڈرن کی 75سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے جاری کردہ ٹکٹ کی نقاب کشائی بھی کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ پندرہ سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس سے انہیں قیمتی تجربات حاصل ہوئے، اسکواڈرن نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: دبئی ایئرشو، پاک فضائی کاجےایف17تھنڈرطیارہ توجہ کا مرکز
ان کا مزید کہنا تھا کہ نمبر6 سکواڈرن کے لڑاکا دستہ نے بہترین پیشہ وارانہ مہارت سے ایسے علاقوں میں کارروائی کی جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی بھرپور معاونت کی، اسی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز پاک فضائیہ میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔