بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

پاک فوج کے کیڈٹ کیلئے برطانیہ کا اوورسیز انٹرنیشنل میڈل کا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے کیڈٹ شہروز شاہد کو برطانیہ میں اعزاز سے نوازا گیا ہے، کیڈٹ کو میڈل اوورسیز انٹرنیشنل میڈل رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق برطانوی افواج کے سربراہ جنرل نکولس کارٹر نے پاک فوج کے کیڈٹ شہروز شاہد کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈبرسٹ برطانیہ کا اوورسیزانٹرنیشنل میڈل دیا ہے۔

کیڈٹ شہروز شاہد کو یہ میڈل تعلیم، ٹریننگ اور فزیکل فٹنس پر ملا، جنرل نکولس کارٹر نے پریڈ کے معائنے کے بعد شہروز شاہد کو بہترین کیڈٹ قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ایوارڈ تعلیم،ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی اور جسمانی فٹنس پر دیا جاتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں