تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کراچی میں بارشیں، نکاسی آب کیلیے پاک فوج آگئی

کراچی میں 5 روز سے جاری بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے برساتی پانی کی نکاسی میں صوبائی حکومت کی ناکامی پر پاک فوج میدان میں آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں 5 روز سے جاری موسلا دھار بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے اور شہر کے اکثر علاقے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں اور تاحال برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور کئی علاقوں میں نالے ابلنے سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

بارشوں کے دوران برساتی پانی کی نکاسی میں صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناکامی کے بعد پاک فوج میدان میں آگئی ہے اور شہر کے تین مقامات پر پاک فوج کے جوان نکاسی میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے جوان پاکستان چوک، سندھ اسمبلی بلڈنگ اور سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر جدید مشینری کے ذریعے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون کا ایک اور دھواں دھارا سپیل، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ، شہری رل گئے

واضح رہے کہ شہر قائد میں 5 روز سے جاری بارش نے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -