تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

فضل اللہ ہلاکت: اشرف غنی کا آرمی چیف سے رابطہ، واقعے کی تصدیق

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک طالبان کے دہشت گرد ملا فضل اللہ کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو افغان صدراشرف غنی نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے افغان صوبے کنٹر میں ہونے والے ڈرون حملے سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افغان صدرنےآرمی چیف کوملافضل اللہ کی ہلاکت سےمتعلق آگاہ کیا، امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان کے دہشت گرد کے مرنے کی تصدیق ہوگئی۔

 پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ملا فضل اللہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کے قتل میں ملوث تھا اور وہ 2009 سے افغانستان میں روپوش تھا، اے پی ایس شہداء کے اہل خانہ کیلئےملا فضل اللہ کی ہلاکت باعث اطمینان ہے۔

مزید پڑھیں: ملا فضل اللہ ہلاک، افغان حکام نے تصدیق کردی

واضح رہے کہ ملافضل اللہ کےمارےجانےسےمثبت اثرات مرتب ہوں گے، حالیہ کارروائی کے بعد پاکستان کے متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئےکئی باراستعمال ہوئی،  پاکستان میں ہونے والے 132 میں سے127 دہشت گردحملوں کے تانے بانے افغانستان سےملتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکی ڈرون نے افغان صوبے کنٹر میں ڈرون حملہ کیا جس میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ملا فضل اللہ اور اُس کے چار ساتھیوں کی ہلاکت ہوئی، بعد ازاں افغان وزات داخلہ نے تحریک طالبان کے دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: ملا فضل اللہ کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی غیرمصدقہ اطلاعات

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان اور امریکا پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کرے جس کے مثبت اثرات سامنے آئے اور امریکا نے بلآخر 13 جون کو بڑی کارروائی کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -