ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پاک فوج کی تازہ کارروائی : افغان طالبان کی 6 ٹینک پوزیشن اور پوسٹیں تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

کرم : پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف ایک اور کامیاب کارروائی کی ہے، چوتھی پانچویں اور چھٹی ٹینک پوزیشنیں اور متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

کرم میں قابض افغان طالبان، فتنہ الخوارج کی جارحیت پر پاک فوج نے تابڑ توڑ جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 6 ٹینک پوزیشنیں اور پوسٹیں عملے سمیت تباہ کردیں۔ ایک ٹریننگ کیمپ کا بھی خاتمہ کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی اہم پوسٹوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، کاروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

قابض افغان طالبان رجیم کی جانب پاکستان کی حدود میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سیکورٹی فورسز کی زبردست کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی جوابی فائرنگ کی وجہ سے افغان طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا ہے، قابض افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کارندے گھبراہٹ میں پوسٹیں اور متعدد لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پاک فوج کی کرم سیکٹر میں ایک اور کارروائی میں انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے دوران چلتے ٹینک کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کی خوست میں کی جانے والی کارروائی میں پانچویں ٹینک پوزیشن نارگسر پوسٹ پر بھی گولہ باری کرکے ایک ٹینک کو عملے سمیت تباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ترکمان زئی ٹاپ پر کارروائی میں چھٹا ٹینک عملے سمیت تباہ کردیا، جاری ویڈیو میں طالبان کے تباہ شدہ ٹینک سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں، بھرپورکارروائی میں قابض طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

مزید پڑھیں : قابض افغان طالبان رجیم کی پاکستانی حدود میں پھر بلااشتعال فائرنگ

واضح رہے کہ اس کارروائی سے قبل قابض افغان طالبان رجیم نے پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کا سیکورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔

افغان طالبان فورسز نے شورکو پاک سرحدی اور ملحقہ علاقوں میں بلااشتعا فائرنگ کی تھی جس کا سلسلہ دو گھنٹے جاری رہا۔

پاک فوج کے مستعد جوانوں نے طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ افغان شرانگیزی کے باعث شورکو پاک سرحد کے اطراف کے علاقے خالی کرالیے گئے ہیں۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ اب حملہ ہوا تو طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنائیں گے۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں