تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

پاکستان آرمی ایوی ایشن کاہیلی کاپٹر لاپتہ

کراچی: کوئٹہ سے کراچی کیلئے اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت دیگر افراد سوار تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا کہ اس دوران کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سرفراز علی سمیت 6 افسران میں سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کوئٹہ سے اڑان بھری تھی اور گزشتہ 5 گھنٹے سے لاپتہ ہے۔

Comments

- Advertisement -