منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

’’پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر‘‘ پاک فوج کا دشمن کو دو ٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی(یکم مئی 2026): پاک فوج نے ملکی سرحدوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو واضح اور دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ چوکس اور ہمہ وقت تیار ہیں۔

 یاد رہے کہ فیلڈ مارشل، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے یکم مئی 2025 کو ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان تربیتی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کے استعمال، مربوط منصوبہ بندی اور میدانِ جنگ میں فوری ردعمل کا بھرپور عملی مظاہرہ کیا گیا۔

عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاک فوج کی جانب سے عسکری صلاحیتوں کے اس مظاہرے کو بھارت کے لیے ایک سخت تنبیہ قرار دیا جا رہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے۔

عالمی ماہرینِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی مربوط جنگی حکمت عملی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے بارہا بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملا چکی ہے اور حالیہ تیاریاں اسی تسلسل کی ایک کڑی ہیں۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں