تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاک فوج نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کی تقریب ملتوی کردی

راولپنڈی: پاک فوج نے 6 ستمبر کو ہونے والی یوم دفاع کی تقریب ملتوی کردی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 6 ستمبر کو ہونے والی یوم دفاع کی تقریب سیلاب زدگان سے یکجہتی کیلئے ملتوی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کام کرتی رہے گی۔

خیال رہے کہ پاک فوج کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرز کی 140 پروازوں کے ذریعے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا اور 550 سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ہیلی کاپٹرز سے 29 ٹن راشن اور امدادی سامان منتقل کیا گیا۔ 6 ہزار 140 راشن پیکٹس اور 325 خیمے تقسیم کیے گئے، میڈیکل کیمپس میں 5 ہزار 213 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -