site
stats
سندھ

پاک فوج، رینجرز اور وفاقی ادارے بھی کراچی میں امدادی کاموں میں مصروف

کراچی : سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بارش کے بعد کراچی اور اندرون سندھ کی صورتِ حال نہایت ابتر ہے وفاق ادارے مدد کو آئیں دوسری جانب پاک فوج کا امدادی دستہ عائشہ منزل پہنچ گیا اور سندھ رینجرز سعدی ٹاؤن میں مصروف عمل ہے.

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج کا دستہ نکاسی آب اور سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی مشینری کے ہمراہ عائشہ منزل پہنچ گیا ہے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی کے شہریوں کی مدد کے لیے پروگرام مرتب دے دیا ہے اور سعدی تاؤن کے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑیوں اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی انتظامیہ نے آرمی چیف سے سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے پاک فوج کی مدد طلب کی تھی جب کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فون کر کے کراچی میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی تھی۔

اسی طرح ڈاکٹر فاروق ستا نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کر کے کراچی اور اندرون سندھ کی صورت حال سے آگاہ کیا اور ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے مدد کی در خواست کی تھی.

ڈاکٹرفاروق ستار نے وزیراعظم بارش کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ کی صورتِ حال سے آگاہ کیا اور اندرون سندھ تباہی پرتشویش اور تحفظات کا اظہار کیا.

فاروق ستار نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی اداروں کو اپنی مشینری اور عملہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر وزیراعظم نے وفاقی اداروں کومشینری لے کر فوری سڑکوں پر آنے کی ہدایت ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top