راولپنڈی: پاک فوج نے ایک بار پھر بھارتی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر دشمن ملک کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔
آئی ایس پی کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر سے پاکستان حدود میں 200 میٹر تک اندر داخل ہوگیا تھا جسے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں نے فوری طور پر مار گرایا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Pandu Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 200 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 10th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army this year. pic.twitter.com/pJQTau4HVl— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 26, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال کے 7 ماہ میں اب تک پاک فوج نے بھارت کے دس کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون، 27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں 700 میٹر اندر تک داخل ہوا تھا۔