ضربِ عضب میں زخمی میجرممنون ایک بارپھرمحاذکے لئے تیار -
The news is by your side.

Advertisement

ضربِ عضب میں زخمی میجرممنون ایک بارپھرمحاذکے لئے تیار

کراچی: گزشتہ سال ضربِ عضب میں زخمی ہونے والے میجرممنون ایک بارپھرپاک فوج میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیارہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میجرممنون گزشتہ سال 20 مارچ کو ایک آئی ای ڈی بلاسٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

میجرممنون نے چھ مہینے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں گزارے، تاہم اب وہ صحت یاب ہیں اورپاک فوج میں اپنی خدمات دوبارہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

میجرممنون کے والد کرنل سعدی نے سوشل میڈٰیا پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’آج کا دن ان کے اوراہل خانہ کے لئے انتہائی اہم دن ہے کہ جب ان کا بیٹا میجرممنون ایک بارپھرپاک فوج کی وردی میں ملبوس ان کے سامنے کھڑا ہے‘‘۔

میجرممنون ملک کے شمالی علاقے جنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران ایک آئی ای ڈی بم حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں