تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی، 5 ہلاک متعدد زخمی

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی مورچے کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں دشمن کے 5 فوجی جہنم واصل ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرل پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے منہ توڑ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تتہ پانی سیکٹر پر واقعہ بھارتی چیک پوسٹ اڑا دی گئی جس کے نتیجے 5 فوجی بھارت ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارتی فوج کے مورچے کو تباہ کیا گیا، آئندہ بھی معصوم شہریوں پر ہونے والی بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آج شام میں اسکول وین پر حملہ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹ کو اڑایا۔

واضح رہے کہ آج شام بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر لائن آف کنٹرل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شہید ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2017 میں 1881، سال 2016 میں 382، 2014 اور 2015 میں 563 بار لائن آف کنٹرل پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -