تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاک فوج کی گاڑی کو شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید ہوگئے

راولپنڈی: پاک فوج کی گاڑی کو باغ کےعلاقے شجاع آباد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا، تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

کور کمانڈر راولپنڈی اور دیگر فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کا عظیم فرض نبھاتے شہید بیٹوں کو قوم کا سلام ہے۔

وزیراعظم نے شہدا کے بلندی درجات، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔

Comments

- Advertisement -