بارش نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں متوقع کلین سوئپ سے بچا لیا سیریز دو صفر سے میزبان نے اپنے نام کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کینبرا میں کھیلا جانا تھا تاہم میچ سے قبل وہاں بادلوں نے انٹری ماری اور بارش اتنی برسی کے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
تیسرا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث میزبان آسٹریلیا نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی یوں پاکستانی ٹیم رواں دورے میں ایک اور کلین سوئپ کی ممکنہ خفت سے بچ گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں بھی مہمان پاکستان کو وائٹ واش کرتے ہوئے میزبان کینگروز نے سیریز تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔