The news is by your side.

Advertisement

پاک آسٹریلیا میچ کی ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر

پاکستان آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے50 فیصدٹکٹس فروخت ہوگئیں۔

شائقین کرکٹ نے پہلےٹیسٹ میچ کے آن لائن تمام ٹکٹس خرید لئے۔ پی سی بی نے پہلےمرحلےمیں 50 فیصد ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کئے۔

این سی او سی نےآج سوفیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جس کے بعد آن لائن ویب سائٹ پر تاحال زمید ٹکٹوں کی فروخت شروع نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق بقیہ 50فیصد آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

 پی ایس ایل کے بعد کرکٹ شائقین کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

ذرائع کا کہنا ہے کہ 100فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق اور صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، تمام عمر کے افراد سٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچز دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی نے اسٹیڈیم آنے کیلئے 12 سال سے زائدعمرکی ویکسینیشن لازم قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسی نیشن اسٹیڈیم آ سکیں گے تاہم انتظامیہ،تماشائیوں کیلئےاسٹیڈیم میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز 4مارچ تا 5 اپریل کو منعقد ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں