لاہور(28 جنوری 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے براڈ کاسٹ کی تفصیلات جاری کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا، سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر سائمن کیٹچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گے۔
اس کے علاوہ عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان اور عروج ممتاز بھی پینل میں شامل ہیں، زینب عباس پی سی بی کے پچ سائیڈ اسٹوڈیو کی میزبان ہوں گی، پری اور پوسٹ میچ شوز میں ماہرین اپنے تجزیے پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز جمعرات سے ہوگا، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو ہو گا، پاکستان اور آسٹریلیا کے تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کی ہائی ڈیفینیشن کوریج 28 کیمروں سے کی جائے گی، براڈکاسٹ میں بگی کیم، ہاک آئی اور الٹرا ایج ٹیکنالوجی شامل ہے، ڈی آر ایس ٹیکنالوجی تمام میچز میں دستیاب ہوگی اور پاکستان میں میچز براہِ راست پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


