بھارتی کمنٹیٹر اور اسپورٹس اینالسٹ نے عالمی کپ میں بی سی سی آئی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کی قلعی کھول دی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے وارم میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود گندگی سے بھرے اسٹینڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین بی سی سی آئی کی جانب سے انتظامات پر خفگی کا اظہار کررہے ہیں۔
This is for those, who said I had posted an old or fake pic. I’m very present at the ground. pic.twitter.com/klMfNCM6VM
— C.VENKATESH (@C4CRICVENKATESH) October 3, 2023
سی وینکٹش نامی بھارتی کمنٹیٹر جو کہ خود گراؤنڈ میں موجود تھے انھوں نے گندگی سے بھری سیٹوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں چیئرز نہایت گندی نظر آرہی ہیں اور کسی بھی طرح بیٹھنے کے قابل نہیں ہیں۔
پہلے بھارتی صحافی نے ان چیئرز کی تصاوریر شیر کی تھیں جنھیں صارفین نے جعلی قرار دیا تھا جس کے بعد انھوں نے اسٹیڈیم سے ویڈیو بنا کر شیئر کی اور ساتھ میں پاک آسٹریلیا میچ کا ٹکٹ بھی دکھایا۔
This video is for those doubting thomoses who felt my earlier pics were edited. pic.twitter.com/xmC5ti9hCm
— C.VENKATESH (@C4CRICVENKATESH) October 3, 2023
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وینکٹش کا کیپش میں کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو یہ سمجھ رہے تھے کہ پہلے شیئر کی جانے والی تصاویر ایڈٹ شدہ ہیں۔
کئی شائقین حیدرآباد اسٹیڈیم میں بیٹھے پاک آسٹریلیا وارم اپ میچ دیکھ رہے ہیں جب کہ ساتھ ہی گند سے بھرپور چیئرز بھی نظر آرہی ہیں جو بھارتی بورڈ کے انتظامات پر سوالیہ نشان ثبت کرتی ہیں۔