بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

پاکستان اور بیلاروس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوگئے، دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو بھرپور صلاحیت تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے.

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمت کی یاد داشت پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے دستخط کئے، دونوں ممالک تعلیم ، تجارت، معیشت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

پاکستانی وفد کی سرہراہی وزیراعظم نوازشریف جبکہ بیلا روس کا وفد وزیراعظم آندرے کوبیکوف کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہے۔ دونوں ملکوں کےدرمیان کسٹمز کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے پرغور کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیلا روس کے وزیر اعظم کے دورے سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے سات اہم اقدامات پر اتفاق ہوا ہے ۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بیلاروس کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشاء خاص طور پر پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، بورڈ آف انوسٹمنٹ کی جانب سے پاک بیلاروس انوسٹمنٹ فورم کا انقعاد بھی کیا گیا ہے ۔اس فورم مین شرکت کیلئے ستر سے زائد سرمایا کار بیلاروس سے پاکستان آئے ہیں.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں