اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

حکومت نے شنگھائی الیکڑک چائنا کوتھرمیں بجلی بنانےکی اجازت دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے شنگھائی الیکڑک چائنا کو تھر میں بجلی بنانے کی اجازت دے دی، شنگھائی الیکٹرک چائنا اور پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے شنگھائی الیکڑک چائنا کو تھر میں بجلی بنانے کی اجازت دے دی، اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شنگھائی الیکٹرک چائنا اور پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچربورڈ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

منصوبے کے تحت تھر میں کوئلے  سے1320میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، تقریب میں موجود وزیرِپانی وبجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کاحصہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کے شارٹ فال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں بجلی کا شاٹ فال 6ہزار میگاواٹ تک ہے ۔ بجلی کی طلب 20600 میگاواٹ جبکہ پیداوار 14600 میگاواٹ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں