تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 اختتام پذیر، سربراہ پاک فضائیہ کی خصوصی شرکت

اسلام آباد : پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 اختتام پذیر ہوگئی، چینی سفیر نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، فضائی مشق کے دوران دونوں فضائی افواج نے مشترک مقاصد حاصل کیے۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ عسکری شراکت داری میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

مشق میں دونوں ملکوں کے جنگی طیاروں اور دیگر سپورٹ ایلیمنٹس نے بھی شرکت کی۔

Comments

- Advertisement -