پاکستان اور چین میں ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر دستخط -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور چین میں ٹرانسمیشن لائن منصوبے پر دستخط

 بیجنگ : پاکستان اور چین کے درمیان ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا معاہدہ طے پا گیا، ٹرانسمیشن لائن سے شمالی اور جنوبی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین لاہور سے مٹیاری کے درمیان پہلی ہائی کپیسٹی ٹرانسمیشن لائن کا معاہدہ طے پا گیا ہے، چین اس معاہدے کے تحت ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے یہ ٹرانشمینشن لائن بنائے گا۔

ٹرانسمیشن کے معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری پانی و بجلی جبکہ چین کی طرف سے چیئرمین اسٹیٹ گرڈ آف چائنہ نے معاہدے پردستخط کئے۔

ہائی ولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ لائن مٹیاری سے لاہور کے درمیان بچھائی جائے گی، ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے شمالی اور جنوبی قومی گرڈ کو منسلک کیا جائے گا۔

line

ٹرانسمیشن لائن سے چار ہزار میگا واٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی،

یہ پاکستان کی پہلی ہائی کیپسٹی ٹرانسمیشن لائن ہوگی، معاہدے پر دستخط کی تقریب سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزراءاور وزراءاعلیٰ بھی موجود تھے جبکہ چین کے اعلیٰ عہدیداران بھی اس موقع پر تقریب میں شریک تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں