تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

چینی نوجوان دلہنیا لے جانے سرگودھا پہنچ گیا

سرگودھا: فیس بک پر پاکستانی لڑکی اور چینی نوجوان کی دوستی ہونے کے بعد تعلق محبت میں بدل گیا، چینی نوجوان نے پاکستان آکر شمع سے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چینی نوجوان  بدیہو کو فیس بک پر سرگودھا کی شہری سے محبت ہوئی تو وہ چین سے پاکستان چلا آیا، ان کا کہنا تھا کہ اس رشتے سے پاک چین دوستی ایک نئی سطح پر استوار ہوگی۔

محبت کے تعلق میں بندھنے والے جوڑے کی شادی مقامی رسومات کے ساتھ ایک چرچ میں ہوئی جن میں رستہ رکائی، دودھ پلائی اور جوتا چھپائی جیسی رسمیں شامل تھیں۔

چینی نوجوان مقامی رسمیں دیکھ کر پریشان نظر آیا تاہم وہ اس رشتے سے بہت خوش تھا۔ بدیہو کے ساتھ ان کی بہن بھی پاکستان آئیں اور شادی کی رسمیں دیکھ کر خوش ہوتی رہیں۔

دولہا اور دلہن نے چرچ میں شادی کی رسم کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تاحیات ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا، جب کہ شادی میں شریک مہمانوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دلہن کے والد نے دونوں کو دعائیں دیں۔

پاکستانی لڑکے کی محبت میں چینی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

واضح رہے کہ پاک چینی باشندوں کے مابین یہ پہلی شادی نہیں ہے بلکہ پچھلے سال بھی ایک چینی لڑکے نے لاہور آکر مقامی لڑکی سے شادی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، اسی طرح گزشہ برس ہی جنوری میں ایک چینی لڑکی نے پاکستان آکر مقامی لڑکے سے شادی کرلی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں میں تقریباً تیس ہزار چینی باشندے کام کر رہے ہیں جن میں پاک چین اقتصادی راہداری بھی شامل ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر مشتمل ایک بڑا منصوبہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -