ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بھارت سماجی کارکن خرم پرویز کو رہا کرے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارت کی جانب سے سماجی کارکن خرم پرویز کی مسلسل حراست کی مذمت کی ہے، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن خرم پرویز کو 16 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خرم پرویز کو بھارت کے کشمیر میں کالے قوانین کی آڑ میں گرفتار کیا گیا،عدالتی احکامات کے باوجود خرم پرویز غیر قانونی حراست میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے خرم پرویز کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت سے بھی روکا، بھارت خرم پرویز کو فوری طور پر رہا کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبا رہا ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ انڈیا نے اڑی حملے کے دوران ہی پاکستان پر الزامات لگائے تاہم ثبوت فراہم کرنے کے وقت راہِ فرار اختیار کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں