The news is by your side.

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔ ماہر نفسیات کی جانب سے کھلاڑیوں کو لیکچر دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن پہنچ کر فٹنس ٹیسٹ کے لیے رپورٹ کردی۔

فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ماہر نفسیات کی جانب سے کھلاڑیوں کو لیکچر دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لیکچرز کے پہلے روز ڈاکٹر اسد نے پلیئرز کو لیکچر دیا۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے پہلے لیکچر میں شرکت کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں