کراچی (26 دسمبر 2025): سال 2025 ملکی معیشت کیسا رہا، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی رپورٹ شائع کر دی گئی۔
ہر سال کے اختتام پر ہم بہت سی چیزوں کا جائزہ لیتے ہیں جن میں سے ایک ملکی معیشت بھی ہے۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق سال 2025 ملکی معیشت کیلیے اچھا ثابت نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
اس سال پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہوا، شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ میں نہ آ سکی جبکہ کاروباری طبقہ ایف بی آر اور ٹرانسپورٹرز بھاری جرمانوں کے خلاف ہڑتال پر رہے۔
مہنگی بجلی گیس اور شرح سود سنگل ڈیجٹ میں نہ آنے سے کاروباری طبقہ مشکلات کا شکار رہا۔ معروف کاروباری شخصیت نجم مزاری کے مطابق 2025 بھی کاروباری توقعات پر پورا نہیں اترا۔
پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر رفیق قریشی نے بھی سال 2025 کو مایوس کن قرار دے دیا۔
2025 میں بھی ایف بی ار ٹیکس ہدف پورا نہ کر سکا جبکہ اس کے کاروباری طبقہ کو گرفتار کرنے کے اختیارات اور شاہراہوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کئی روز جاری رہی۔


