The news is by your side.

چھٹا ٹی 20:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جوڑ آج پھر پڑے گا

لاہور: پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چھٹا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو سیریز میں تین دو کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز میں برتری کا عزم لئے قومی ٹیم چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج مہمان ٹیم انگلش کے مدمقابل ہوگی۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، فتح کی صورت میں پاکستان سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلے گا جبکہ انگلیںڈ ٹیم آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو سیریز 3-3 سے برابر ہوجائے گی۔

کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ دوسری اننگز میں اوس کے باعث آج کے میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم نے سی پی ایل میں تباہی مچادی

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا موازنہ کیا جائے تو انگلینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر یہ سوال زیر گردش ہے کہ کیا محمد رضوان آج کا میچ کھیلیں گے؟ کیونکہ پانچوں ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے فیلڈر ڈیوڈ ملان کی تھرو محمد رضوان کی کمر پر لگی تھی جس کے باعث وہ میچ میں وکٹ کیپینگ کے لیے دستیاب نہیں تھے، انکی جگہ محمد حارث نے فرائض نبھائے تھے۔

شائقین تمام میچز اے آر وائی زیپ پربراہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں